شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ صوم شعبان · حديث 3816
3816 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو العباس محمد بن يعقوب أنا الربيع بن سليمان نا عبد الله بن وهب أخبرني مالك و أخبرنا أبو عبد الله أخبرني أبو النضر الفقيه و أخبرنا أبو عبد الله و أبو زكريا بن أبي إسحاق قالا : أنا أحمد بن محمد بن عبدوس قالا : نا عثمان بن سعيد نا القعنبي فيما قرأ على مالك بن أنس عن أبي النضر مولى عمر بن عبد الله عن أبي سلمة بن عبد الرحمن عن عائشة أم المؤمنين أنها قالت : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يصوم حتى نقول لا يفطر و يفطر حتى نقول لا يصوم و ما رأيت رسول الله صلى الله عليه و سلم استكمل شهرا قط إلا رمضان و ما رأيت أكثر صياما منه في شعبان لفظ حديث القعنبي أخرجاه من حديث مالك و رواه ابن أبي لبيد عن أبي سلمة قال : سألت عائشة عن صيام رسول الله صلى الله عليه و سلم فقالت : كان يصوم حتى نقول قد صام و يفطر حتى نقول قد أفطر و لم أره صام من شهر قط أكثر من صيامه في شعبان كان يصوم شعبان كله إلا قليلا
ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو ربیع بن سلمان نے ان کو عبداللہ بن وہب نے ان کو خبر دی مالک نے (ح) او ر ہمیں خبر دی ابو النضر فقیہ نے اور ہمیں خبر دی ابو عبداللہ اور ابو زکریا بن ابو اسحٰق نے دونوں کو کہا مولیٰ عمر بن عبداللہ نے ان کو ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن نے ان کو عائشہ ام المؤمنین نے کہ وہ یہ کہتی ہیں رسول اللہ روزے رکھتے تھے حتٰی کہ ہم سمجھتے کہ اب چھوڑیں گے نہیں پھر چھوڑ دیتے تھے اور کبھی چھوڑے رکھتے تھے ہم سمجھتے کہ اب تو رکھیں گے نہیں مگر پھر رکھنا شروع کر دیتے ۔ میں نے حضور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو پورے مہینے کے روزے رکھتے نہیں دیکھا سوائے رمضان کے اور شعبان سے زیادہ کسی اور مہینے کے روزے میں نے رکھتے نہیں دیکھے ۔ یہ قعنبی کی حدیث کے الفاظ ہیں ۔ بخاری و مسلم نے اس کو نقل کیا ہے حدیث مالک سے اور اس کو روایت کیا ہے ابن ابی لبید نے ابو سلمہ سے وہ کہتے ہیں کہ میں سیدہ عائشہ سے رسول اللہ کے روزے کے بارے میں پوچھا انہوں نے کہا روزے رکھتے تو ہم سمجھتے کہ اب ختم نہیں کریں گے اور نہیں رکھتے تو ہم سمجھتے کہ اب نہیں رکھیں گے اور ہم نے حضور کو شعبان سے زیادہ کسی مہینے کے روزے رکھتے نہیں دیکھا تقریباً پورا شعبان روزے رکھتے تھے سوائے کم دنوں کے ۔
عَائِشَۃَ اُمِّ الْمُؤْمِنِیْنَ ← أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← أبي النضر مولى عمر بن عبد الله ← القعنبي فيما قرأ على مالك بن أنس ← عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ← أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسٍ، ← أبو عبد الله و أبو زكريا بن أبي إسحاق ← أبو النضر الفقيه و ← أَبُو عَبْد اللَّهِ ← مَالِکٌ و ← عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبٍ ← الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Fasting of Sha'ban · Hadith 3816
