Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
شعب الإيمان

Shuab ul Iman

by Imam Baihaqee

11,260 Hadith471 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ تخصيص عاشوراء بالذكر · حديث 3780

3780 - أخبرنا علي بن أحمد بن عبدان نا أحمد بن عبيد نا عبد الله بن أبي الدنيا نا عبد الأعلى بن حماد نا عبد الجبار بن الورد قال : سمعت ابن أبي ملكية يقول : سمعت عبد الله بن أبي يزيد قال ابن عباس : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ليس ليوم فضل على يوم في الصيام إلا شهر رمضان و يوم عاشوراء

ہمیں خبر دی ہے علی بن احمد بن عبدان نے ان کو احمد بن عبید نے ان کو عبداللہ بن ابو الدنیا نے ان کو عبدالاعلیٰ بن حماد نے ان کو عبدالجبار بن ورد نے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا ابن ابو ملیکہ سے وہ کہتے تھے کہ میں نے سنا عبداللہ بن ابو یزید کو کہ ابن عباس نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کسی دن کو کسی دن پر کوئی فضیلت نہیں ہے روزہ رکھنے میں سوائے رمضان کے اور یوم عاشورے کے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، ← ابن أبي ملكية ← عبد الجبار بن الورد ← عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا، ← أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ← عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Dedicating Ashura to mention · Hadith 3780

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ تخصيص عاشوراء بالذكر · حديث 3781

3781 - أخبرنا عبد الله بن يحيى بن عبد الجبار السكري ببغداد أنا إسماعيل بن محمد الصفار نا أحمد بن منصور نا عبد الرزاق الثوري أنا منصور عن مجاهد عن حرملة بن أياس الشيباني عن أبي قتادة قال : سئل رسول الله صلى الله عليه و سلم عن صيام يوم عاشوراء فقال : يكفر السنة و سئل عن صيام يوم عرفة فقال : يكفر سنتين سنة ماضية و سنة مستقبلة و كذلك رواه يحيى القطان عن الثوري

ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ بن یحییٰ بن عبدالجبار سکری نے بغداد میں ان کو اسماعیل بن محمد صفار نے ان کو احمد بن منصور نے ان کو عبدالرزاق ثوری نے ان کو منصور نے ان کو مجاہد نے ان کو حرملہ بن ایاش شیبانی نے ان کو ابوقتادہ نے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوم عاشورا کے روزے کے بارے میں پوچھا تو یہ ارشاد فرمایا کہ وہ سال بھر کاکفارہ بن جاتا ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سےیوم عرفہ کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو ارشاد فرمایا : وہ دو سال کا کفارہ بنتاہے گزرے ہوئے سال اور آئندہ سال کے لیے اسی طرح روایت کیا ہے اس کو یحییٰ قطان نے ثوری سے۔

الثَّوْرِيُّ ← يكفر سنتين سنة ماضية و سنة مستقبلة و كذلك رواه يحيى القطان ← صيام يوم عرفة ← يكفر السنة و سئل ← صِيَامِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ، ← سئل رسول الله صلى الله عليه و سلم ← أَبِي قَتَادَةَ، ← حرملةَ بنِ إياسٍ الشيبانيِّ، ← مُجَاهِدٍ ← مَنْصُورٌ، ← 3891-عبد الرزاق، الثَّورِيُّ، ← أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ← عبد الله بن يحيى بن عبد الجبار السكري ببغداد

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Dedicating Ashura to mention · Hadith 3781

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ تخصيص عاشوراء بالذكر · حديث 3782

3782 - أخبرناه أبو أحمد عبد الله بن محمد بن الحسن المهرجاني العدل نا أبو العباس محمد بن يعقوب نا الحسن بين علي بن عفان نا أبو داود الحفري عن سفيان عن منصور عن أبي الخليل عن حرملة الشيباني عن مولى لأبي قتادة عن أبي قتادة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : صوم عاشوراء كفارة سنة و صوم عرفة سنة قبله و سنة بعده و كذلك رواه جرير عن منصور غير أنه قال عن حرملة بن أياس الشيباني عن أبي قتادة أو عن مولى أبي قتادة عن أبي قتادة و أصح الروايات فيه رواية عبد الله بن معبد الزماني عن أبي قتادة كما مضى

ہمیں اس کی خبر دی ہے ابو احمد عبداللہ بن محمد بن حسن محمد جانی عدل نے ان کو ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو حسن بن علی بن عفان نے ان کو داؤد حفری نے ان کو سفیان نے ان کو منصور نے ان کو ابوالخلیل نے حرملہ شیبانی سے ان کو ابو قتادہ کے غلام نے ان کو ابو قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نےوہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عاشورے کا روزہ سال بھر کا کفارہ ہے اور عرفہ کا روزہ ایک سال قبل اور ایک سال بعد کے لئے کفارہ ہوتا ہے۔ اسی طرح روایت کیا ہے اس کو جریر نے منصور سے سوائے اس کے کہ انہوں نے کہا روایت ہے حرملہ بن ایاش شیبانی سے ان کوابو قتادہ نے ان کو مولیٰ ابوقتادہ نے ابو قتادہ سے اور سب سے زیادہ صحیح روایت اس میں عبداللہ بن معبد زمانی کی روایت ہے ابو قتادہ سے جیسے گزر چکی ہے۔

أَبِي قَتَادَةَ، ← مَوْلًى، لِأَبِي قَتَادَةَ ← حَرْمَلَةَ الشَّيْبَانِيِّ، ← أَبِي الْخَلِيلِ، ← مَنْصُورٌ، ← سُفْيَانَ، ← أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ← الحسن بين علي بن عفان ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أبو أحمد عبد الله بن محمد بن الحسن المهرجاني العدل،

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Dedicating Ashura to mention · Hadith 3782

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ تخصيص عاشوراء بالذكر · حديث 3783

3783 - قال الحليمي رحمه الله : فيما روينا من أن الصلوات الخمس كفارة لما بينهن ما اجتنبت الكبائر و الجمعة إلى الجمعة و غير ذلك قد يجوز أن يكون معنى هذه الأخبار أن كل واحدة من الصلوات الخمس ثم الجمعات ثم صيام رمضان ثم صيام عرفة ثم صيام عاشوراء له من القدر عند الله أن يعفي على أثر السيئات كلها بالغة ما بلغت و كائنة ما كانت ما لم يكن كبائر و إن كانت بهذه المنزلة وقع بها تكفير ما يصادفه من السيئات و ما لم يصادفه من سيئات فيكفرها انقلبت زيادة في درجات أنفسها و هذا كما يقال الوضوء طهارة أو أنه رافع للحدث أو يقال العتق كفارة فيكون المعنى إن كان هناك ما يتطهر منه لو كان ما يكفر فإن لم يكن كان عبادة و فضلا و برا يوجب لصاحبه الثواب و بسط الكلام فيه

شیخ حلیمی رحمہ اللہ علیہ نے فرمایا : فرماتے ہیں ان روایات کے بارے میں کہ پانچ نماز یں کفارہ میں ان گناہوں کے لیے جو ان کے درمیان ہوں گے جب تک کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرے اور جمعہ سے جمعہ تک وغیرہ ۔ تحقیق یہ ممکن ہے اور جائز ہے کہ ان اخبار و احادیث کا مطلب اس طرح ہو کہ ہر ایک چیز پانچ نمازیں اس کے بعد جمعہ اس کے بعد رمضان کے روزے اس کے بعد عرفہ کا روزہ اس کے بعد عاشورے کا روزہ ان تمام عبادات و حسنات کا اللہ کے ہاں وہ مقام ہے اور وہ قدرت و منزلت ہے کہ وہ ان کے ذریعے تمام سیئات اور گناہوں کا اثر مٹا دے وہ جس حد تک بھی پہنچے ہوئے ہوں اور جتنی بھی ہوں جب تک کہ کبیرہ گناہ نہ کیے ہوں۔ یہ نیکیاں اگر اس مرتبے کی ہوں کہ ان کے ساتھ تکفیر اور کفارہ بنانا واقع ہو سکے ان گناہوں کا جو جو اس کے برابر ہوں (کفارے کے اعتبار سے) اور جو سیئات کہ اس کے مطابق نہ ہوں (کفارے کے لحاظ سے) کہ انہیں مٹا دے (یعنی اگر گناہ سرے سے نہ ہوں تو وہ بدل دے گا اضافے کو ان کے نفسوں کے درجات میں۔ اس کی مثال ایسے ہے جیسے کہا جاتا ہے کہ وضو طہارت اور پاک کرنا ہے یا یہ کہ وضو ناپاکی یا بے وضو ہونے کو اٹھا دیتا ہے یا یوں کہا جاتا ہے کہ عتق اور گردن آزاد کرنا کفارہ ہے تو یقیناً اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اگر وہاں وہ چیز ہو جس سے طہارت کی جاتی ہے (یعنی اگر بے وضو ہونا یا پاکی ہونا موجود ہو) عتق کفارہ ہے کا مطلب بھی یہی ہے کہ اگر وہاں کوئی ایسی چیز موجود ہو جس کا کفارہ دیا جا سکے (اوپر مذکور عبادات کے بارے میں یہی ہو گا کہ اگر ایسی خطائیں موجود ہوں جن کا کفارہ موجود نہ ہوں تو یہ تمام عبادات فضل اور نیکی ہوں گی جو اپنے کرنے والے کے لیے ثواب کا موجب ہوں گی۔ شیخ نے اس بارے میں تفصیل کے ساتھ کلام کیا ہے۔

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Dedicating Ashura to mention · Hadith 3783

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ تخصيص عاشوراء بالذكر · حديث 3784

3784 - أخبرنا ابن عبدان أنا أحمد بن عبيد نا ابن أبي الدنيا نا علي بن الجعد نا زهير بن معاوية عن أبي إسحاق عن الأسود بن يزيد قال : ما رأيت أحدا ممن كان بالكوفة من أصحاب النبي صلى الله عليه و سلم أمر بصوم عاشوراء من علي و أبي موسى

ہمیں خبر دی ہے ابن عبدان نے ان کو احمد بن عبید نے ان کو ابن ابو دنیا نے ان کو علی بن جعد نے ان کو زہیر بن معاویہ نے ان کو ابو اسحٰق نے ان کو اسود بن یزید نے وہ کہتے ہیں کہ نہیں دیکھا میں نے کسی کو ان لوگوں میں سے کوفے میں جو اصحاب رسول تھے کہ انہوں نے حکم دیا ہو عاشورے کے روزے کا ۔ حضرت علی ہوں یا ابو موسیٰ ہوں۔

الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، ← عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ← ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا، ← أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ← ابن عبدان

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Dedicating Ashura to mention · Hadith 3784

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ صوم التاسع مع العاشر · حديث 3785

3785 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أخبرني أبو النضر الفقيه نا عثمان بن سعيد الدارمي نا سعيد بن أبي مريم المصري نا يحيى بن أيوب نا إسماعيل ابن أمية أنه سمع أبا غطفان بن طريف المري يقول : سمعت عبد الله بن عباس يقول : حين صام رسول الله صلى الله عليه و سلم يوم عاشوراء و أمر بصيامه قالوا : يا رسول الله إنه يعظمه اليهود فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إذا كان العام المقبل إن شاء الله صمنا يوم التاسع فلما يأت العام المقبل حتى توفي رسول الله صلى الله عليه و سلم رواه مسلم في الصحيح عن الحسن بن علي الحلواني عن ابن أبي مريم

ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ان کو خبر دی ہے ابو النضر فقیہ نے ان کو عثمان بن سعید دارمی نے ان کو سعید بن ابو مریم مصری نے ان کو یحییٰ بن ایوب نے ان کو اسماعیل بن امیہ نے کہ انہوں نے سنا ابو عطفان بن ظریف مری سے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا عبداللہ بن عباس سے وہ کہتے یہں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عاشورہ کا روزہ رکھا اور اس کا روزہ رکھنے کا کا حکم دیا تو لوگوں نے سوال کیا یا رسول اللہ اس دن کی تو یہودی تعظیم کرتے ہیں تو رسول اللہ نے فرمایا جب اگلا سال آئے گا تو ہم نویں کا روزہ بھی ساتھ رکھیں گے (تاکہ موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ موافقت اور رب کی عبادت ہونے کے ساتھ یہودیوں سے مخالفت بھی ہو جائے) پس ابھی تک آنے والا سال یعنی عاشورہ ابھی نہیں آیا تھا کہ رسول اللہ کا انتقال ہو گیا۔ اس کو مسلم نے روایت کیا ہے صحیح میں حسن بن علی حلوانی سے اس نے ابن ابو مریم سے۔

عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، ← أبا غطفان بن طريف المري ← إسماعيل ابن أمية أنه ← يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ← سعيد بن أبي مريم المصري ← عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ← أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Fasting of the ninth with the tenth · Hadith 3785

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ صوم التاسع مع العاشر · حديث 3786

3786 - أخبرنا الشيخ طلحة بن علي الصقر ببغداد نا أبو بكر محمد بن عبد الله الشافعي نا محمد بن عبد الله الدينوري نا أحمد بن يونس نا ابن أبي ذئب عن القاسم بن عباس عن عبد الله بن عمير عن ابن عباس : عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : لئن عشت إلى قابل صمت يوم التاسع يعني يوم عاشوراء مخافة أن يفوته

ہمیں خبر دی ہےشیخ طلحہ بن علی صقر نے بغداد میں ان کو ابو بکر محمد بن عبداللہ شافعی نے ان کو محمد بن عبداللہ دینوری نے ان کو احمد بن یونس نے ان کو ابن ابو ذئب نے ان کو قاسم بن عباس نے ان کو عبداللہ بن عمیر نے ان کو ابن عباس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرمایا اگر میں زندہ رہا تو آنے والے سال تک تو میں نویں محرم کا روزہ بھی رکھوں گا (یعنی عاشورہ کے ڈر سے کہ کہیں وہ فوت نہ ہو جائے)۔

النبي صلى الله عليه و سلم ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← الْقَاسِمِ بْنِ عَبَّاسٍ، ← ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ← أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ← محمد بن عبد الله الدينوري ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشَّافِعِيُّ ← الشيخ طلحة بن علي الصقر ببغداد

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Fasting of the ninth with the tenth · Hadith 3786

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ صوم التاسع مع العاشر · حديث 3787

3787 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ نا أبو العباس الأصم نا بكار بن قتيبة قاضي مصر نا روح بن عبادة و أبو عامر العقدي و أبو داود الطيالسي قالوا : نا ابن أبي ذئب عن القاسم بن عباس عن عبد الله بن عمير قال العقدي مولى ابن عباس : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : لئن عشت إلى قابل صمت يوم عاشوراء يوم التاسع لفظ حديث العقدي أخرجه مسلم من حديث ابن ذئب و روينا عن ابن عباس أنه قال : صوموا التاسع و العاشر و خالفوا اليهود

ان کو خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو العباس اصم نے ان کو بکار بن قتیبہ قاضی مصر نے ان کو روح بن عبادہ نے اور ابو عامر عقدی نے اور ابو داؤد رطیالسی نے ان سب نے کہا کہ ہمیں خبر دی ہے ابن ابو ذئب نے ان کو قاسم بن عباس نے ان کو عبداللہ بن عمیر نے کہ عقدی نے کہا وہ غلام تھے حضرت ابن عباس کے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا البتہ اگر میں آنے والے سال تک زندہ رہا تو میں یوم عاشورا کا روزہ رکھوں گا نویں کے ساتھ۔ یہ الفاظ ہیں حدیث عقدی کے اس کو مسلم نے روایت کیا ہے حدیث ابن ذئب سے اور ہم نے روایت کیا ہے ابن عباس سے کہ انہوں نے کہا تم لوگ روزہ رکھو نویں اور دسویں کا اور یہود کی مخالفت کرو۔

العقدي مولى ابن عباس ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← الْقَاسِمِ بْنِ عَبَّاسٍ، ← ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ← روح بن عبادة و أبو عامر العقدي و أبو داود الطيالسي ← بكار بن قتيبة قاضي مصر ← أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Fasting of the ninth with the tenth · Hadith 3787

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ صوم التاسع مع العاشر · حديث 3788

3788 - كما أخبرنا أبو عبد الله الحافظ نا أبو العباس محمد بن يعقوب نا بكار بن قتيبة نا روح بن عبادة نا ابن جريح أخبرني عطاء أنه سمع ابن عباس يقول : خالفوا اليهود : صوموا التاسع و العاشر

جیسے ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے اور ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو بکار بن قتیبہ نے ان کو روح بن عبادہ نے ان کو ابن جریح نے ان کو خبر دی ہے عطاء نے کہ انہوں نے سنا ابن عباس سے کہ وہ فرماتے تھے کہ یہودیوں کی مخالفت کرو اور نویں اور دسویں محرم دونوں کا روزہ رکھو۔

خالفوا اليهود صوموا التاسع و العاشر ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَطَاءٌ، اَنَّہٗ ← ابْنُ جَرِیحٍ، ← رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ← بَكَّارُ بْنُ قُتَيْبَةَ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ← كَمَا

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Fasting of the ninth with the tenth · Hadith 3788

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ صوم التاسع مع العاشر · حديث 3789

3789 - أخبرنا أبو الحسين بن الفضل نا عبد الله بن جعفر نا يعقوب بن سفيان حدثني الحميدي نا سفيان عن ابن أبي ليلى عن داود بن علي عن أبيه عن جده : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : لئن بقيت لأمرت بصيام يوم قبله أو بعده يوم عاشوراء قال سفيان سمع ابن أبي ليلى هذا الحديث من داود في زمن بني أمية

ہمیں خبر دی ہے ابو الحسین بن فضل نے ان کو عبداللہ بن جعفر نے ان کو یعقوب بن سفیان نے ان کو ابن ابو لیلیٰ نے ان کو داؤد بن عیل نے ان کو ان کے والد نے ان کو ان کے دادا نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا البتہ اگرمیں باقی رہا (یعنی زندہ رہا) تو البتہ ضرور حکم دوں گا ایک دن قبل یا ایک دن کے روزے کا یوم عاشورا سے۔ سفیان نے کہا کہ انہوں نے سنا ابن ابو لیلیٰ سے ۔ یہ حدیث داؤد سے بنو امیہ کے زمانے میں۔

جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← دَاوُدَ بْنِ عَلِي، ← ابْنِ أَبِي لَيْلَی ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ، ← يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Fasting of the ninth with the tenth · Hadith 3789

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ صوم التاسع مع العاشر · حديث 3790

3790 - أخبرنا أبو سعد الماليني أنا أبو أحمد بن عدي الحافظ نا علي بن إسماعيل الشعيري نا منصور بن أبي مزاحم نا هشيم عن ابن أبي ليلى عن داود بن علي عن أبيه عن جده ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : صوموا قبله يوما و بعده يوما

ہمیں خبر دی ہے ابو سعد مالینی نے ان کو ابو احمد بن عدی حافظ نے ان کو علی بن اسماعیل شعیری نے ان کو منصور بن ابو مزاحم نے ان کو ہیثم نے ان کو اابن ابو لیلیٰ نے ان کو داؤد بن علی نے اپنے والد سے انہوں نے اپنے دادا سے اس نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یوم عاشورا ء کا روزہ رکھو اور اس میں یہود کی مخالفت کرو اس سے ایک دن پہلے کا روزہ رکھو اور ایک دن بعد کا روزہ رکھو۔

جَدِّهِ ابْنِ عَبَّاسٍ ← أَبِيهِ ← دَاوُدَ بْنِ عَلِي، ← ابْنِ أَبِي لَيْلَی ← هُشَيْمٌ ← مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، ← علي بن إسماعيل الشعيري ← أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ ← أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Fasting of the ninth with the tenth · Hadith 3790

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل · حديث 3791

3791 - أخبرنا علي بن أحمد بن عبدان أنا أحمد بن عبيد نا محمد بن يونس نا عبد الله بن إبراهيم الغفاري نا عبد الله بن أبي بكر ابن أخي محمد بن المنكدر عن جابر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من وسع على أهله يوم عاشوراء وسع الله على أهله طول سنته هذا إسناد ضعيف فروي من وجه آخر كما

ہمیں خبر دی ہے عیل بن احمد بن عبدان نے ان کو احمد بن عبید نے ان کو محمد بن یونس نے ان کو عبداللہ بن ابراہیم غفاری نے ان کو عبداللہ بن ابو بکر بن اخی محمد بن منکدر نے ان کو جابر نے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص عاشورے کے دن اپنے اہل و عیال پرکشادگی فراخی کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے اہل پو پورا سال کشادگی کریں گے۔ یہ اسناد ضعیف ہے اور ایک دوسرے طریق سے مروی ہے جیسے کے ذیل میں ہے۔

جَابِرٍ ← عبد الله بن أبي بكر ابن أخي محمد بن المنكدر ← عبد الله بن إبراهيم الغفاري ← مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ ← أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ← عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Season · Hadith 3791

chevron_left Previous
1…899091…104
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter mentioning the hadith that was mentioned in the people of faith2. The chapter of evidence that ratification by the heart and acknowledgment by the tongue is the root of faith, and that both are a condition of transferring disbelief when no disability3. Chapter of evidence that obedience are all faith4. Chapter of evidence that faith and Islam at all are two expressions of one religion5. The door to say about the increase and decrease in faith, and the differentiation of people of faith in their faith6. The section of exception in faith7. Chapter Words of Faith -8. Separation of those who disbelieve a Muslim9. The door to say in the faith of the imitator and the suspicious10. The door to say about whoever is a believer in the faith of others11. Chapter of the saying about whoever has valid faith or not12. The door to pray to Islam13. The first of the people of faith and it is a chapter in belief in God Almighty14. Chapter on knowledge of God Almighty and knowledge of his attributes and names15. Asami, the verb adjectives16. Chapter in referring to the edges of evidence in the knowledge of God Almighty in the event of the world
2. The second of the people of faith
    17. And it is a section on faith. God sends, may God’s prayers be upon them, in general18. Chapter (On the knowledge of angels)
3. Fourth of the people of faith
    19. And it is a chapter on faith in the Qur’an that was revealed to our Prophet Muhammad, may God’s prayers and peace be upon him, and all other books revealed to the prophets, may God’s prayers be upon them all20. He mentioned the hadith of the Qur’an collection
4. Fifth from the people of faith
    21. And it is a chapter on the fact that fate is good and bad from God Almighty
5. Sixth of the people of faith
    22. And it is a door to belief in the Last Day
6. Seventh of the people of faith
    23. It is a section on belief in resurrection and resurrection after death
7. The eighth of the people of faith
    24. And it is a door to crowding people after they are sent from their graves to the position that was shown to them from the ground25. Separation26. A chapter on explaining the major sins, the minor sins and the immoralities27. A chapter on the people of the Qiblah who have major sins. If they fulfill the Resurrection without repentance, give it28. Chapter about what God transcends his servants and does not take them aside from him and as mercy29. Chapter on how the first life ends and the next life begins, and the description of the Day of Resurrection30. Separation31. Separation32. A chapter on the meaning of the words of God Almighty: “The angels and the soul limped to Him on a day of fifty thousand years.”
8. Ninth of the people of faith
    33. And it is the door that the abode of the believers and their shelter is Paradise, the abode of the unbelievers, and their shelter is Hell34. Chapter in his saying, Almighty and Majestic - {Forbek, let us put them together and the demons, and then let us bring them around Hell cadaver * Then let us quit from all Shiites, which of them is stronger over the Most Merciful.35. A chapter on the redemption of the believer36. Chapter in the owners of customs37. Season38. Chapter on the torment of the grave
9. Tenth of the people of faith
    39. And it is a door to the love of God Almighty - God Almighty said: {Among the people are those who take peers besides God, who love them like God, and those who believe more love God.40. The meanings of love41. Chapter in perpetuating the remembrance of God Almighty42. The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty43. And it is a chapter on fear of God Almighty - {It is only that Satan fears his guardians, so do not fear them. And you are afraid if you are believers.44. Separation
10. Twelfth of the people of faith
    45. Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters46. Season47. Chapter II48. Mentioning chapters in supplication that you need to know
11. Thirteenth of the people of faith
    49. And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything
12. Fourteenth of the people of faith
    50. And it is a door in the love of the Prophet, may God bless him and grant him peace51. A merit in the honor of his origin and the purity of his birth, may God bless him and grant him peace52. Chapter in his names, may God bless him and grant him peace53. Chapter - In praising God Almighty to mention Muhammad, may God bless him and grant him peace, before he created it54. Chapter on the creation and creation of the Messenger, may God bless him and grant him peace55. Chapter in the statement of the Prophet, may God bless him and grant him peace, eloquence56. Chapter in the hunchbacks of the Prophet, may God bless him and grant him peace, on his nation and his compassion for them57. A chapter on the asceticism of the Prophet, may God bless him and grant him peace, and his patience over the hardships of our religion58. A chapter on the innocence of our Prophet, may God bless him and grant him peace, in Prophethood