شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ التماس ليلة القدر في الوتر من العشر الأواخر من شهر رمضان · حديث 3683
3683 - كما أخبرناه أبو بكر بن فورك أنا عبد الله بن جعفر نا يونس بن حبيب نا أبو داود نا وهب عن داود بن أبي هند عن الوليد بن عبد الرحمن عن جبير بن نفير عن أبي ذر قال : صمنا رمضان مع النبي صلى الله عليه و سلم فلم يقم بنا شيئا من الشهر حتى إذا كانت ليلة أربعة و عشرين السابعة مما يبقى صلى بنا حتى كاد أن يذهب ثلث الليل فلما كانت ليلة خمس و عشرين لم يصل بنا فلما كانت ليلة ست و عشرين الخامسة مما يبقى صلى بنا حتى كاد أن يذهب شطر الليل فقلت يا رسول الله لو نفلتنا بقية ليلتنا فقال : لا إن الرجل إذا صلى مع الإمام حتى ينصرف كتب له قيام فلما كانت ليلة سبع و عشرين لم يصل بنا فلما كانت ليلة ثمان و عشرين أظنه قال : جمع رسول الله صلى الله عليه و سلم أهله و اجتمع له الناس فصلى بنا حتى كاد أن يفوتنا الفلاح ثم يا ابن أخي لم يصل بنا شيئا من الشهر قال : و الفلاح السحور
جیسے ہمیں اس کی خبر دی ہے ابو بکر بن فورک نے ان کو عبداللہ بن جعفر نے ان کو یونس بن حبیب نے ان کو ابو داؤد نے ان کو وہب نے ان کو داؤد بن ابو ہند نے ان کو ولید بن عبدالرحمٰن نے ان کو جبیر بن نفیر نے ان کو ابو ذر نے وہ کہتے ہیں کہ ہم نے روزہ رکھا تھا۔ رمضان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آپ نے (اس سال) ہم سب کو کچھ قیام نہ کروایا مہینے میں حتیٰ کہ جب چوبیسویں رات ہوئی (ساتویں) ان میں سے جو باقی رہ گئی تھیں تو حضور نے ہم لوگوں کو نماز پڑھائی۔ یہاں تک کہ قریب تھا کہ رات کی ایک تہائی چلی گئی۔ جب چھبیس ہوئی گئی۔ یعنی پانچویں ان میں سے جو باقی رہ گئی تھیں پھر ہمیں نماز پڑھائی حتیٰ کہ قریب تھا کہ چلی گئی آدھی رات۔ میں نے کہا یا رسول اللہ اگر آپ ہمیں نفل پڑھاتے رہتے بقیہ حصہ رات کا۔ آپ نے فرمایا کہ نہیں۔ جب کوئی آدمی امام کے ساتھ نماز پڑھ لیتا ہے۔ حتیٰ کہ ہٹ جاتا ہے تو اس کے لیے پوری رات کا قیام لکھ دیا جاتا ہے۔ جب ستائیسویں رات ہوئی تو ہمیں نماز نہ پڑھائی جب اٹھائیسویں ہو گئی تو میرا گمان ہے کہ اس نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے گھر والوں کو جمع کیا لوگ آپ کے پاس اکٹھے ہو گئے تھے۔ تو ہم لوگوں کو نما زپڑھائی حتیٰ کہ قریب تھا کہ ہم سے سحری فوت ہو جائے۔ پھر اے بھتیجے ہمیں بقیہ مہینہ ہمیں نمازیں نہیں پڑھائیں انہوں نے فرمایا کہ الفلاح سحور ہے۔
اَبِیْ ذَرٍّ ← جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، ← الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ← دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، ← وَھْبٍ ← أَبُو دَاوُدَ، ← يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ ← أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ← كَمَا
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Seek the Night of Power in the Witr of the last ten days of Ramadan · Hadith 3683
