Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Friday, Jumada I 6, 1448 AH · Oct 16, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شعب الإيمان

Shuab ul Iman

by Imam Baihaqee

11,260 Hadith471 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فضائل شهر رمضان · حديث 3623

3623 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ قال : أخبرنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه ثنا أبو المثنى ثنا عبد الله بن أسماء ثنا عبد الله بن المبارك عن يحيى بن أيوب عن عبد الله بن قريط عن عطاء بن يسار عن أبي سعيد الخدري قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من صام رمضان و عرف حدوده و تحفظ ما ينبغي أن يتحفظ منه كفر ما قبله و رواه غيره عن ابن المبارك فقال عبد الله بن قرط

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے اس نے کہا ہمیں خبر دی ابو بکر بن اسحٰق فقیہ نے ان کو ابو المثی نے ان کو عبداللہ بن اسماء نے ان کو عبداللہ بن مبارک نے ان کو یحی بن ایوب نے ان کو عبداللہ بن قریط نے ان کو عطا بن یسار نے ان کو ابو سعید خدری نے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے رمضان کے روزے رکھے اور اس کے حدود کو پہچانا اور تحفظ کرنا چاہیے تھا۔ اس کے سابقہ گناہ کا کفارہ بن جائے گا۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ← عبد الله بن قريط ← يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَسْمَاءَ ← أَبُو الْمُثَنَّى ← أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › The virtues of Ramadan · Hadith 3623

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فضائل شهر رمضان · حديث 3624

3624 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ و محمد بن موسى قالا : ثنا أبو العباس محمد بن يعقوب ثنا الربيع بن سليمان ثنا عبد الله بن وهب ثنا سليمان بن بلال قال : أخبرني عمرو عن عبد المطلب عن عبد الله عن عائشة زوج النبي صلى الله عليه و سلم أنها قالت : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا دخل شهر رمضان شد مئزره ثم لم يأت فراشه حتى ينسلخ

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے اور محمد بن موسیٰ نے دونوں کو ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو ربیع بن سلیمان نے ان کو عبداللہ نے ان کو عائشہ زوج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ فرماتی ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رمضان آ جاتا اپنا قمر بند کس لیتے تھے اور آپ بستر پر آرام کے لیے نہیں آتے تھے حتیٰ کہ رمضان گزر جاتا۔

عائشة زوج النبي صلى الله عليه و سلم أنها ← عَبْدُ اللَّهِ ← عبد المطلب ← عَمْرٍو، ← سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبٍ ← الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أبو عبد الله الحافظ و محمد بن موسى

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › The virtues of Ramadan · Hadith 3624

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فضائل شهر رمضان · حديث 3625

3625 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ و أبو زكريا يحيى بن إبراهيم بن يحيى قالا : ثنا أبو الحسين عبد الباقي بن قانع ثنا أحمد بن علي الجرار ثنا محمد بن عبد الحميد التميمي ثنا أبو داود ثنا قرة بن خالد عن عطاء بن أبي رباح عن عائشة قالت : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا دخل رمضان تغير لونه و كثرت صلاته و ابتهل في الدعاء و أشفق منه و رواه خلف بن أيوب عن عوف بن أبي جميلة عن محمد بن سيرين عن أبي هريرة قال : كان فذكره

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نےان کو ابو زکریا یحی بن ابراہیم بن یحی نے دونوں کو ابو الحسین عبدالباقی بن قانع نے ان کو احمد بن علی جرار نے ان کو محمد بن عبدالحمید تمیمی نے ان کو ابو داؤد نے ان کو قرہ بن خالد نے ان کو عصاء بن ابو رباح نے ان کو عائشہ نے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رمضان آ جاتا تو آپ کا رنگ بدل جاتا۔ آپ کی نماز زیادہ ہو جاتی اور دعامیں بڑی عاجزی و زاری کرتے تھے۔ اور اللہ سے زیادہ ڈرتے تھے۔ اس کو روایت کیا ہے خلف بن ایوب نے ان کو عوف بن ابو جمیلہ نے ان کو محمد بن سیرین نے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے بعد مذکورہ حدیث ذکر کی ہے۔

عَائِشَةَ ← عَطَاءُ بْنُ اَبِیْ رَبَاحٍ ← قُرَّۃُ بْنُ خَالِدٍ ← أَبُو دَاوُدَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ التَّمِيمِيُّ، ← أحمد بن علي الجرار ← أبو الحسين عبد الباقي بن قانع ← أبو عبد الله الحافظ و أبو زكريا يحيى بن إبراهيم بن يحيى

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › The virtues of Ramadan · Hadith 3625

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فضائل شهر رمضان · حديث 3626

3626 - أخبرناه أبو عبد الله الحافظ ثنا محمد بن صالح بن هانيء ثنا العباس بن حمزة ثنا أيوب بن خلف بن أيوب : فذكره

ہمیں اس کی خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ان کو محمد بن صالح بن ہانی نے ان کو عبادہ بن حمزہ نے ان کو ایوب بن خلف بن ایوب نے انہوں نے مذکورہ حدیث کو ذکر کیا ہے۔

أيوب بن خلف بن أيوب فذكره ← الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْزَةَ ← محمد بن صالح بن هانىء ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › The virtues of Ramadan · Hadith 3626

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فضائل شهر رمضان · حديث 3627

3627 - حدثنا أبو سعد عبد الملك بن أبي عثمان الزاهد ثنا أبو إسحاق بن أحمد محمد بن عثمان الدينوري بمكة ثنا عبد الله بن جمدان بن وهب الدينوري ثنا أبو صالح أحمد بن منصور ثنا عبد الرحمن بن قيس الضبي ثنا هلال بن عبد الرحمن عن علي بن زيد بن جدعان عن سعيد بن المسيب عن عمر بن الخطاب قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : ذاكر الله في رمضان يغفر له و سائل الله فيه لا يخيب

ہمیں حدیث بیان کی ہے ابو سعد عبدالملک بن ابو عثمان زاہد نے ان کو ابو اسحٰق بن محمد بن عثمان دینوری نے مکہ میں ان کو عبداللہ بن محمد ابن وہب دینوری نے ان کو ابو صالح احمد بن منصور نے ان کو عبدالرحمٰن بن قیس ضبی نے ان کو ہلال بن عبدالرحمٰن نے ان کو علی بن زید بن جدعان نے ان کو سعید بن مسیب نے ان کو عمر بن خطاب نے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وہ فرماتے ہیں کہ رمضان میں اللہ کےے ذکر کرنے والے کو بخش دیا جائے گا اور رمضان میں اللہ سے مانگنے والا ناکام و نامراد نہیں ہو گا۔

ذاكر الله في رمضان يغفر له و سائل الله فيه لا يخيب ← رسول الله صلى الله عليه و سلم ← عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، ← سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، ← عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، ← هِلَالُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ قَيْسٍ الضَّبِّيُّ، ← أبو صالح أحمد بن منصور ← عبد الله بن جمدان بن وهب الدينوري ← أبو إسحاق بن أحمد محمد بن عثمان الدينوري بمكة ← أَبُو سَعْدٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ الزَّاهِدُ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › The virtues of Ramadan · Hadith 3627

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فضائل شهر رمضان · حديث 3628

3628 - حدثنا أبو الحسن العلوي ثنا عبد الله بن محمد بن الحسن الشرقي ثنا أبو حاتم الرازي ثنا محمد بن يزيد بن سنان ثنا زيد بن أبي أنيسة عن طارق بن عبد الرحمن عن سعيد بن جبير عن عبد الله بن عباس : عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : إن في رمضان ينادي منادي بعد ثلث الليل الأول أو ثلث الليل الآخر ألا سائل يسأل فيعطى ألا مستغفر يستغفر فيغفر له ألا تائب يتوب فيتوب الله عليه

ہمیں حدیث بیان کی ابوالحسن علوی نے ان کو عبداللہ بن محمد بن حسن شرقی نے ان کو ابو حاتم رازی نے ان کو محمد بن یزید بن سنا نے ان کو زید بن ابو انیسہ نے ان کو طارق بن عبدالرحمن نے ان کو سعید بن جبیر نے ان کو عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہ آپ نے فرمایا بیشک رمضان میں رات کی ایک تہائی گزرنے کے بعد اعلان کرنےوالا اعلان کرتا ہے ۔ یا آخر تہائی میں۔ خبر دار ہوشیار کوئی سائل ہے جو سوال کرے پس عطا کیا جائے گا کیا کوئی بخشش مانگنے والا ہے۔ اس کو بخش دیا جائے گا۔ کیا کوئی توبہ کرنے والا ہے جو توبہ کرے تو اللہ اس کی توبہ قبول کرے گا۔

النبي صلى الله عليه و سلم ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← طَارِقِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ، ← أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ ← عبد الله بن محمد بن الحسن الشرقي ← أَبُو الْحَسَنِ الْعَلَوِيُّ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › The virtues of Ramadan · Hadith 3628

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فضائل شهر رمضان · حديث 3629

3629 - حدثنا أبو سعد الزاهد ثنا أبو بكر محمد بن عبد الله بن جبير النسوي ثنا محمد بن ياسين بن النضر ثنا يوسف بن موسى ثنا عبد الحميد الحماني ثنا أبو بكر الهذلي عن الزهري عن عبيد الله عن ابن عباس قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا دخل شهر رمضان أطلق كل أسيره و أعطى كل سائل

ہمیں حدیث بیان کی ہے ابو سعد زاھد نے ان کو ابو بکر محمد بن عبداللہ بن جبیر نسوی نے ان کو محمد بن یاسین بن نضر نے ان کو یوسف بن موسیٰ نے ان کو عبدالحمید حمانی نے ان کو ابو بکر ہذلی نے ان کو زہری نے ان کو عبیداللہ نے ان کو ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رمضان آ جاتا تو ہر قیدی کو چھوڑ دیتے تھے اور ہر مانگنے والے کو دیتے تھے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عُبَيْدِ اللَّهِ ← الزُّهْرِيِّ، ← أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ، ← عَبْدُ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ ← يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ← محمد بن ياسين بن النضر ← أبو بكر محمد بن عبد الله بن جبير النسوي، ← أبو سعد الزاهد

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › The virtues of Ramadan · Hadith 3629

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فضائل شهر رمضان · حديث 3630

3630 - و أخبر أبو القسم بن حبيب المفسر ثنا أبو عبد الله الصفار ثنا محمد بن عبد الله بن سليمان ثنا يحيى بن عبد الحميد ثنا أبي : فذكره كذا قاله أبو بكر الهذلي عن الزهري و الحفاظ إنما رووه عن الزهري

ہمیں خبر دی ابوالقاسم بن حبیب مفسر نے ان کو ابو عبداللہ صفار نے ان کو محمد بن عبداللہ بن سلیمان نے ان کو یحییٰ بن عبدالحمید نے ان کو ان کے والد نے پھر اسی حدیث کو اس نے ذکر کیا اس طرح کہا اس کو ابو بکر ہذلی نے ان کو زہری نے۔ اور حفاظ حدیث نے ان کو روایت کیا ہے زہری سے۔

الزُّهْرِيِّ، ← الزهري و الحفاظ إنما رووه ← أبي فذكره كذا قاله أبو بكر الهذلي ← يحيى بن عبد الحميد ← محمد بن عبد الله بن سليمان ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ← و أخبر أبو القسم بن حبيب المفسر

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › The virtues of Ramadan · Hadith 3630

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فضائل شهر رمضان · حديث 3631

3631 - كما أخبرنا أبو عبد الله الحافظ ثنا أبو جعفر محمد بن صالح بن هانىء ثنا الفضل بن محمد بن المسيب ثنا أبو ثابت محمد بن عبيد الله المديني ثنا إبراهيم بن سعد عن الزهري عن عبيد الله بن عبد الله عن ابن عباس قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم أجود الناس بالخير و كان أجود ما يكون في رمضان حين يلقاه جبريل عليه السلام و كان يلقاه جبريل كل ليلة في رمضان حتى ينسلخ يعرض النبي صلى الله عليه و سلم القرآن فإذا لقيه جبريل عليه السلام كان رسول الله صلى الله عليه و سلم أجود بالخير من الريح المرسلة أخرجاه في الصحيح من حديث إبراهيم بن سعد و غيره و روى صدقة بن موسى عن ثابت بن أنس قال : قيل يا رسول الله أي الصدقة أفضل ؟ قال صدقة في رمضان

جیسے کہ ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو جعفر محمد بن صالح بن ہانی نے ان کو فضل بن محمد بن مسیب نے ان کو ابو ثابت محمد بن عبید اللہ مدینی نے ان کو ابراہیم بن سعدنے زہری سے ان کو عبیداللہ بن عبداللہ نے ان کو ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہتے ہیں کہ رسول اللہ سب لوگوں میں سے خیر کے کام میں زیادہ بہتر اور زیادہ اچھے تھے اور رمضان میں تو وہ اور زیادہ اچھے ہو جاتے تھے بھلائی کے کاموں میں جب جبرائیل ان کو ملتے تھے۔ اور جبرائیل ان کو رمضان کی ہر رات میں ملتے تھے۔ یہاں تک کہ رمضان ختم ہو جاتا تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے سامنے قرآن پیش کرتے (یعنی پڑھ کر سناتے یعنی جبرائیل کے ساتھ قرآن کا دور کرتے تھے) جب جب ملتے تو رسول اللہ چلتی ہوئی ہوا سے بھی زیادہ خیر کے کام میں تیز ہو جاتے تھے۔ بخاری و مسلم نے اس کونقل کیا ہے ابراہیم بن سعد کی حدیث سےیاد یگر سے اور اس کو روایت کیا ہے صد بن موسی سے ثابت نے اس نے انس سے وہ کہتے ہیں کہ کہا گیا یا رسول اللہ کون سا صدقہ افضل ہے؟ فرمایا کہ رمضان میں صدقہ کرنا۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ← الزُّهْرِيِّ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ← أَبُو ثَابِتٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْمَدِينِيُّ، ← الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، ← أبو جعفر محمد بن صالح بن هانىء ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ← كَمَا

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › The virtues of Ramadan · Hadith 3631

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فضائل شهر رمضان · حديث 3632

3632 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ ثنا الإمام أبو بكر بن إسحاق ثنا محمد بن محمد بن حيان ثنا نصر بن علي ثنا محمد بن إبراهيم بن العلاء السامي ثنا أحمد بن محمد بن أخي سواد القاضي عن الأوزاعي عن عطاء بن أبي رباح عن ابن عباس : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : عن الجنة لتزين من الحول إلى الحول لشهر رمضان و إن الحور لتزين من الحول إلى الحول لصوام رمضان فإذا دخل رمضان قالت الجنة اللهم اجعل لي في هذا الشهر أزواجا فمن لم يقذف فيه مسلما ببهتان و لم يشرب مسكرا كفر الله عنه ذنوبه و من قذف فيه مسلما أو شرب فيه مسكرا أحبط الله عمله لسنته فاتقوا شهر رمضان فإنه شهر الله لكم أحد عشر شهرا تأكلون فيه و تشربون و تلذذون و جعل لنفسه شهرا فاتقوا شهر رمضان فإنه شهر الله قال أبو عبد الله الحافظ لم نكتبه من حديث الأوزاعي عن عطاء بن أبي رباح إلا بهذا الإسناد قال : و رايته بإسناد آخر من حديث الشاميين من غير حديث الأوزاعي عن عطاء قال أحمد : في إسناده ضعف و كذلك فيما بعده

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو امام ابو بکر بن اسحٰق نے ان کو محمد بن محمد بن حیان نے ان کو نصر بن علی نے ان کو محمد بن ابراہیم بن علاء نے ان کو احمد بن محمد بن اخی سواد القاضی نے ان کو اوزاعی نے ان کو عطاء ب ابو رباح نے ان کو ابن عباس نے یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بے شک جنت سجائی جاتی رہتی ہے سال سے اگلے سال تک رمضان کے لیے۔ اور بے شک حوریں زینت اختیار کرتی رہتی ہیں۔ اس سال سے اگلے سال تک رمضان کے روزہ داروں کے لیے جب رمضان آجاتا ہے تو جنت کہتی ہے اے اللہ کر دے میرے لیے اس جوڑے پس جو شخص اس مہینے میں کسی مسلمان کو چھوٹی تہمت نہ لگائے بہتان باندھ کر اور نشہ نہ پیئے اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کا کفارہ بنا دیتے ہیں اور جو شخص اس میں کسی مسلمان پر تہمت لگائے یا اس میں شراب نوشی کرے اللہ تعالیٰ اس کے سال بھر کے اعمال تباہ کر دیتے ہیں بس بچو تم رمضان سے ، بے شک وہ اللہ کا مہینہ ہے ، تمہارے واسطے گیارہ مہینے ہیں۔ اس میں تم کھاتے پیتے رہتے ہو اور لذتیں اٹھاتے ہو۔ اللہ نے ایک مہینہ اپنے لیے مقرر کیا ہے پس بچو ماہ رمضان میں۔ بے شک وہ اللہ کا مہینہ ہے ابو عبداللہ حافظ نےکہا۔ ہم اس کونہیں لکھیں گے۔ حدیث اوزاعی سے اس نےعطاء بن ابو رباح سے مگر اس اسناد کے ساتھ۔ اس نے کہا اور اس کی روایت دوسری اسناد کےساتھ۔ شامیوں کی حدیث سے ہے سوائے حدیث اوزاعی کے عطاء سے۔ احمد بیہقی نے کہا اس کی اسناد میں ضعف ہے اور اس طرح اس میں جو اس کے بعد ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَطَاءُ بْنُ اَبِیْ رَبَاحٍ ← الْاَوْزَاعِیُّ ← أحمد بن محمد بن أخي سواد القاضي ← محمد بن إبراهيم بن العلاء السامي ← نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ← مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ، ← الإمام أبو بكر بن إسحاق ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › The virtues of Ramadan · Hadith 3632

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فضائل شهر رمضان · حديث 3633

3633 - أخبرنا أبو العباس أحمد بن إبراهيم بن أحمد بن جانجان الهمذاني بها ثنا أبو القاسم عبد الرحمن بن الحسن الأسدي ثنا يوسف بن موسى المروروذي ثنا أيوب بن محمد الوزان ثنا الوليد بن الوليد الدمشقي ثنا ابن ثوبان عن عمرو بن دينار عن ابن عمر : أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : إن الجنة تزخرف لرمضان من رأس الحول إلى الحول القابل قال : فإذا كان أول يوم من رمضان هبت ريح تحت العرش نشرت من ورق الجنة على الحور العين فيقلن يا رب اجعل لنا من عبادك أزواجا تقربهم أعيننا و نقر أعينهم بنا

ہمیں خبر دی ابو العباس احمد بن ابراہیم بن احمد بن جانجان ھمدانی نے ھمدان میں ان کو ابو القاسم عبدالرحمٰن بن حسن اسدی نے ان کو یوسف بن موسی مروزی نے ان کو ایوب بن محمد وزان نے ان کو ولید بن ولید دمشقی نے ان کو ابن ثوبان نے ان کو عمرو بن دینار نے ان کو ابن عمر نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بے شک جنت آراستہ کی جاتی رہتی ہے ماہ رمضان کے لیے سال کے آغاز سے آنے والے سال تک فرمایا کہ جب رمضان کا پہلا دن ہوتا ہے تو عرش الٰہی کے نیچے ایک ہوا چلتی ہے جو جنت کے درختوں کے پتوں سے گزرتی ہوئی بڑی بڑی آنکھوں والی گوری عورتوں (حوروں) کو لگتی ہے وہ کہتی ہیں اے رب کر دے تو ہمارے واسطے اپنے بندوں میں سے شوہر ہماری آنکھیں ان کے ساتھ ٹھنڈی ہوں ور ہم اپنی آنکھیں ان کے ساتھ ٹھنڈی کریں۔

ابْنِ عُمَرَ ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← ابْنُ ثَوْبَانَ، ← الوليد بن الوليد الدمشقي ← اَیُّوْبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَزّانُ ← يوسف بن موسى المروروذي ← أبو القاسم عبد الرحمن بن الحسن الأسدي ← أبو العباس أحمد بن إبراهيم بن أحمد بن جانجان الهمذاني بها

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › The virtues of Ramadan · Hadith 3633

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فضائل شهر رمضان · حديث 3634

3634 - أخبرنا أبو زكريا المزكى ثنا والدي قال : قرأ علي محمد بن إسحاق بن خزيمة أن أبا الخطاب زياد بن يحيى الحساني أخبرهم قال أبو إسحاق و قرأت على أبي العباس الأزهري فقلت : حدثكم أبو الخطاب زياد بن يحيى الحساني ثنا سهل بن حماد أبو عتاب ثنا جرير بن أيوب البجلي عن الشعبي عن نافع عن بردة عن أبي مسعود الغفاري قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم ذات يوم و أهل رمضان فقال : لو يعلم العباد ما رمضان لتمنت أمتي أن يكون السنة كلها فقال رجل من خزاعة : يا نبي الله حدثنا قال : إن الجنة لتزين لرمضان من رأس الحول إلى الحول فإذا كان أول يوم من رمضان هبت ريح من تحت العرش فصفقت ورق الجنة فتنظر الحور العين إلى ذلك فيقلن : يا رب اجعل لنا من عبادك في هذا الشهر أزواجا تقر أعيننا بهم و تقر أعينهم بنا قال : فما من عبد يصوم يوما من رمضان إلا زوج زوجة من الحور العين في خيمة من درة مما نعت الله تعالى : { حور مقصورات في الخيام } على كل امرأة منهن سبعون حلة ليس منها حلة على لون أخرى و تعطى سبعين لونا من الطيب ليس منه لون على ريح الآخر لكل امرأة منهن سبعون ألف وصيفة لحاجتها و سبعون ألف وصيفة مع كل وصيفة صحيفة من ذهب فيها لون طعام يجد لآخر لقمة منها لذة لم يجده لأوله و لكل امرأة منهن سبعين سريرا من ياقوته حمراء على كل سرير سبعون فراشا بطائنها من استبرق فوق كل فراش سبعون أريكة و يعطى زوجها مثل ذلك على سرير من ياقوت أحمر موشحا بالدر عليه سواران من ذهب هذا لكل يوم صامه من رمضان سوى ما عمل من الحسنات قال الإمام أحمد و رواه ابن خزيمة في كتابه من وجهين عن جرير و من حديث سلم بن قتيبة عن جرير إلا أنه عن نافع بن سودة الهمذاني عن رجل من غفار ثم قال : و في القلب من جرير بن أيوب قلت : و جرير بن أيوب ضعيف عند أهل النقل و رواه أيضا عبد الله بن رجاء عن جرير بن أيوب إلا أنه لم يقل الغفاري

ہمیں خبر دی ہے ابو زکریا مزکی نے ان کو ان کے والد نے وہ کہتے ہیں مجھ پر پڑھا محمد بن اسحاق بن خزیمہ نے یہ کہ ابو الخطاب زیاد بن یحی حسانی نے ان کو خبر دی ہے کہ کہا ابو اسحاق نے اور میں نے پڑھا ابو العباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ازھری کے سامنے میں نے کہا تمہیں حدیث بیان کی ہے ابو الخطاب زیاد بن یحی حسانی نے ان کو سہل بن حماد نے ان کو ابو عقاب نے ان کو جریر بن ایوب بجلی نے شعبی سے اس نے نافع سے اس نے بردہ سے اس نے ابو مسعود غفاری سے اس نے کہا کہ میں نے سنا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک دن فرمایا تھا کہ اھل رمضان۔ پھر فرمایا اگر لوگ یہ جان لیں کہ کیا ہے رمضان ؟ تو میری امت تمنا کرے گی کہ پورا سال رمضان ہو ایک آدمی نے جو خزاعہ میں سے ہے اے اللہ کے نبی ہمیں حدیث بیان کیجیے حضور نے فرمایا بے شک جنت البتہ آراستہ کی جاتی ہے ماہ رمضان کے لیے سلا کے آغاز سے آئندہ سال تک پھر جب رمضان کا پہلا دن ہوتا ہے تو عرش کے نیچے سے ہوا چلتی ہے جو جنت کے پتوں کو کھڑ کھڑا تی ہے ۔ پس بڑی آنکھوں والی حوریں اس کی طرف دیکھ کر کہتی ہیں۔ اے رب مقرر کر دے ہمارے واسطے اپنے بندوں میں سے اس مہینے میں شوہر جن کے ساتھ ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور ا ن کی آنکھیں ہماری ساتھ ٹھنڈی ہوں۔ فرمایا کہ جو بھی بندہ رمضان کے دن کا روزہ رکھتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ بیاہ دیں گے ایک کو حورالعین کے ساتھ ایک خیمے میں جو موتی سے بنا ہو گا، جس کی تعریف اللہ تعالیٰ نے فرمائی ہے۔ حور مقصورات فی الخیام۔ وہ حور ہیں جو خیموں پر رکی ہوئی ہیں۔ ان میں سے ہر عورت پر ستر پوشاکیں ہیں جن میں سے ہر ایک کا رنگ علیحدہ ہے اور وہ ستر رنگ دئیے گئے ہیں۔ خوشبو کا ہر جوڑے کی خوشبو علیحدہ ہے اور ان میں سے ایک عورت کے لیے ستر ہزار نوکرانیاں ہیں اس کی ضرورت کے لیے اور ان ستر ہزار میں سے ہر ایک کے پاس سونے کا پیالہ ہے اس میں کھانے کا رنگ پائے گا وہ انسان ہر لقمے پر الگ لذت جو آخری لقمے کی ہو وہ پہلے کی نہیں تھی۔ ان میں سے ہر عورت کے لیے ستر تخت یا مسہریاں ہوں گی سرخ یاقوت کی بنی ہوئی اور ہر چار پائی پر ستر بستر ہوں گے جن کا اندر والا حصہ موٹے ریشم کا ہو گا ہر بستر پر تکیے ہوں گے۔ اور اس کے شوہر کو بھی اس قدر عطا ہوں گے۔ وہ بھی اس مسیری پر ہوں گے جو یاقوت احمر سے بنی ہو گی جس پر موتی جڑے ہوں گے ۔ اس پر دو کنگن ہوں گے سونے کے ہر دن کے لیے ہوں گے جس نے روزہ رکھا تھا رمضان میں سوا ان اعمال کے جن میں سے اس نے نیکیاں کی تھیں۔ امام احمد نے فرمایا اور اس کو روایت کیا ہے ابن خزیمہ نے اپنی کتاب میں دو وجہ سے جریر سے۔ اور حدیث سسلم بن قتیبہ سے اس نے جریر سے مگر وہ نافع بن سودہ ہمدانی سے ایک آدمی سے جو بنو غفار میں تھے۔ اس کے بعد کہا کہ وہ دل ہی ہے کہ روایت جریر بن ایوب سے ہے۔ میں نے کہا کہ جریر بن ایوب ضعیف ہے۔ اہل نقل کے نزدیک اور اس کو روایت کیا عبداللہ بن رجاء نے جریر بن ایوب سے مگر یہ کہ انہوں نے نہیں کہا غفاری۔

قرأ علي محمد بن إسحاق بن خزيمة ← وَالِدِي ← أبو زكريا المزكي،

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › The virtues of Ramadan · Hadith 3634

chevron_left Previous
1…767778…104
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter mentioning the hadith that was mentioned in the people of faith2. The chapter of evidence that ratification by the heart and acknowledgment by the tongue is the root of faith, and that both are a condition of transferring disbelief when no disability3. Chapter of evidence that obedience are all faith4. Chapter of evidence that faith and Islam at all are two expressions of one religion5. The door to say about the increase and decrease in faith, and the differentiation of people of faith in their faith6. The section of exception in faith7. Chapter Words of Faith -8. Separation of those who disbelieve a Muslim9. The door to say in the faith of the imitator and the suspicious10. The door to say about whoever is a believer in the faith of others11. Chapter of the saying about whoever has valid faith or not12. The door to pray to Islam13. The first of the people of faith and it is a chapter in belief in God Almighty14. Chapter on knowledge of God Almighty and knowledge of his attributes and names15. Asami, the verb adjectives16. Chapter in referring to the edges of evidence in the knowledge of God Almighty in the event of the world
2. The second of the people of faith
    17. And it is a section on faith. God sends, may God’s prayers be upon them, in general18. Chapter (On the knowledge of angels)
3. Fourth of the people of faith
    19. And it is a chapter on faith in the Qur’an that was revealed to our Prophet Muhammad, may God’s prayers and peace be upon him, and all other books revealed to the prophets, may God’s prayers be upon them all
20. He mentioned the hadith of the Qur’an collection
4. Fifth from the people of faith
    21. And it is a chapter on the fact that fate is good and bad from God Almighty
5. Sixth of the people of faith
    22. And it is a door to belief in the Last Day
6. Seventh of the people of faith
    23. It is a section on belief in resurrection and resurrection after death
7. The eighth of the people of faith
    24. And it is a door to crowding people after they are sent from their graves to the position that was shown to them from the ground25. Separation26. A chapter on explaining the major sins, the minor sins and the immoralities27. A chapter on the people of the Qiblah who have major sins. If they fulfill the Resurrection without repentance, give it28. Chapter about what God transcends his servants and does not take them aside from him and as mercy29. Chapter on how the first life ends and the next life begins, and the description of the Day of Resurrection30. Separation31. Separation32. A chapter on the meaning of the words of God Almighty: “The angels and the soul limped to Him on a day of fifty thousand years.”
8. Ninth of the people of faith
    33. And it is the door that the abode of the believers and their shelter is Paradise, the abode of the unbelievers, and their shelter is Hell34. Chapter in his saying, Almighty and Majestic - {Forbek, let us put them together and the demons, and then let us bring them around Hell cadaver * Then let us quit from all Shiites, which of them is stronger over the Most Merciful.35. A chapter on the redemption of the believer36. Chapter in the owners of customs37. Season38. Chapter on the torment of the grave
9. Tenth of the people of faith
    39. And it is a door to the love of God Almighty - God Almighty said: {Among the people are those who take peers besides God, who love them like God, and those who believe more love God.40. The meanings of love41. Chapter in perpetuating the remembrance of God Almighty42. The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty43. And it is a chapter on fear of God Almighty - {It is only that Satan fears his guardians, so do not fear them. And you are afraid if you are believers.44. Separation
10. Twelfth of the people of faith
    45. Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters46. Season47. Chapter II48. Mentioning chapters in supplication that you need to know
11. Thirteenth of the people of faith
    49. And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything
12. Fourteenth of the people of faith
    50. And it is a door in the love of the Prophet, may God bless him and grant him peace51. A merit in the honor of his origin and the purity of his birth, may God bless him and grant him peace52. Chapter in his names, may God bless him and grant him peace53. Chapter - In praising God Almighty to mention Muhammad, may God bless him and grant him peace, before he created it54. Chapter on the creation and creation of the Messenger, may God bless him and grant him peace55. Chapter in the statement of the Prophet, may God bless him and grant him peace, eloquence56. Chapter in the hunchbacks of the Prophet, may God bless him and grant him peace, on his nation and his compassion for them57. A chapter on the asceticism of the Prophet, may God bless him and grant him peace, and his patience over the hardships of our religion58. A chapter on the innocence of our Prophet, may God bless him and grant him peace, in Prophethood