شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ التحريض على صدقة التطوع · حديث 3322
3322 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ نا أبو العباس الأصم نا الحسين بن علي بن عفان نا عبيد الله بن نمير عن الأعمش عن خثيمة عن عدي بن حاتم قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ما منكم من أحد إلا سيكلمه الله ليس بينه و بينه ترجمان فينظر أيمن منه فلا يرى إلا شيئا قدمه ثم ينظر تلقاء وجهه فتستقبله النار فمن استطاع منكم أن يتقي النار و لو بشق تمرة فليفعل ح
ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کوا بو العباس الاصم نے ان کوحسن بن علی بن عفان نے ان کو عبداللہ بن نمیر نے ان کو اعمش نے ان کو خیثمہ نے ان کو عدی بن حاتم نے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے ہر ایک کے ساتھ قیامت میں اللہ تعالیٰ کلام کرے گا بندے اور اللہ کے درمیان کوئی ترجمان (کا واسطہ) نہیں ہو گا اپنے دائیں طرف دیکھے گا تو اسے کچھ بھی نظر نہیں آئے گا مگروہ چیز جس کو اس نے آگے بھیجا ہو گا پھر اپنے سامنے دیکھے گا تو جہنم اس کا استقبال کر رہی ہو گی تم میں سے جو شخص استطاعت رکھے کہ وہ آگ سے بچ جائے اگر چہ کھجور کے آدھے دانے کے ساتھ ہی ہو تو وہ ضرور ایسا کرلے۔
عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ← خُثَيْمَةَ، ← الْاَعْمَشِ ← عبيد الله بن نمير ← الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ← أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Incitement to volunteer charity · Hadith 3322
