شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فضل الوضوء ـ · حديث 2733
2733 - و رواه عبد الله بن وهب عن مالك و زاد فيه : فإذا غسل رجليه خرجت كل خطيئة مشتها رجلاه مع الماء أو مع آخر قطر الماء حتى يخرج نقيا من الذنوب أخبرنا أبو زكريا بن أبي إسحاق في آخرين قالوا ثنا أبو العباس هو الأصم أنا محمد بن عبد الله بن عبد الحكم أنا ابن وهب فذكره و لم يذكر قوله أو نحو هذا رواه مسلم في الصحيح عن سويد بن سعيد عن مالك و عن أبي طاهر عن ابن وهب أخبرنا الشيخ الإمام العالم الحافظ الأوحد الثقة بهاء الدين أبو محمد القاسم بن الشيخ الإمام الحافظ تقي الدين أبي القاسم علي بن الحسن بن هبة الله الشافعي بقراءتي عليه بجامع دمشق في جمادي الأولى سنة خمس و تسعين و خمسمائة قال : حدثنا الإمامان أبو عبد الله محمد بن الفضل ابن أحمد الصاعدي و أبو القاسم زاهر بن طاهر بن محمد الشحامي في كتابيهما و ثنا أبي رحمه الله من لفظه و الشيخ أبو الحسن علي بن سليمان المرادي قراءة عليه قالا : حدثنا أخبرنا زاهر قالا : حدثنا الشيخ أبو بكر بن الحسين الحافظ رحمه الله
اور اس کو روایت کیا ہے عبداللہ بن وھب نے مالک سے اور اس میں زیادہ کیا ہے ۔ جب وہ پیر دھوتا ہے تو اس کے سارے گناہ نکل جاتے ہیں جن کی طرف اس کے پیر چلے تھے پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ یہاں تک کہ وہ گناہوں سے صاف ستھرا نکل آتا ہے۔ ہمیں خبر دی ہے ابو زکریا بن ابو اسحاق نے آخرین میں انھوں نے کہا کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے ابو العباس رحمۃ اللہ علیہ نے ان کو محمد بن عبداللہ بن حکم نے ان کو ابن وھب نے پھر حدیث ذکر کی ہے مگر ۔ نحو ھذا کا قول منقول نہیں کیا۔ اس کو مسلم نے صحیح میں روایت کیا ہے سوید بن سعید سے ان کو مالک نے ان ابو طاہر نے ان کو ابو وھب نے۔ ہمیں خبر دی ہے شیخ امام عالم حافظ یگانہ روز گار ثقہ بہا الدین ابو محمد بن قاسم بن شیخ امام حافظ تقی الدین ابو قاسم علی بن حسن بن عبداللہ شافعی نے بایں طہور کہ میں نے ان کے سامنے جامع مسجد دمشق میں پڑھ کر سنائی تھی جمادی اولیٰ سلیمان مرادی نے بایں صورت کہ انہوں نے پڑھ کر مجھے سنائی۔ ان دونوں نے کہا ہمیں حدیث بیان کی تھی ہمیں خبر دی تھی زاھر نے ہمیں حدیث بیان کی تھی شیخ ابو بکر بن حسین حافظ رحمۃ اللہ علیہ ۔
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › The preference for ablution · Hadith 2733
