شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فضل الجمعة · حديث 2973
2973 - أخبرنا أبو طاهر الفقيه و أبو محمد بن يوسف قالا : ثنا أبو بكر القطان ثنا إبراهيم بن الحارث البغدادي و أخبرنا أبو عبد الله الحافظ ثنا أبو العباس محمد بن يعقوب ثنا محمد بن إسحاق ثنا يحيى بن أبي بكير ثنا زهير بن محمد عن عبد الله بن عقيل و في روايه الفقيه عن عبد الله بن محمد بن عقيل عن عبد الرحمن بن يزيد بن جارية أو قال : خارجة عن أبي لبابة بن عبد المنذر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن يوم الجمعة سيد الأيام و أعظمها عندي و أعظم عند الله تعالى من يوم الفطر و يوم الأضحى و فيه خمس خصال خلق الله فيه آدم و فيه أهبط الله آدم إلى الأرض و فيه توفى الله آدم و فيه ساعة لا يسأل العبد فيها شيئا إلا أتاه ما لم يسأل حراما و ما ملك مقرب و لا سماء و لا أرض و لا جبال و لا بحر إلا و هم يشفقون من يوم الجمعة إن تقوم فيه الساعة
ہمیں خبر دی ہے ابو طاہر فقیہ نے اور ابو محمد بن یوسف نے دونوں نے کہا کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے ابو بکر قطا ن نے ان کو ابراہیم بن حارث بغدادی نے (ح) اور ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو محمد بن اسحٰق نے ان کو یحییٰ بن ابو بکیر نے ان کو زہیر بن محمد نے ان کو عبداللہ بن عقیل نے اور فقیہ کی روایت میں ہے عبداللہ بن محمد بن عقیل سے ان کو عبدالرحمٰن بن یزید بن جاریہ نے (یا کہا تھا) خارجہ نے ابو لبابہ بن عبدالمنذر نے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا بے شک جمعہ کا دن تمام دنوں کا سردا ر دن ہے اور میرے نزدیک تمام دنوں سے زیادہ عظمت والا دن ہے اور اللہ کے نزدیک عید فطر اور عید قربانی کے دنوں سے زیادہ عظمت والا ہے۔ اس میں پانچ خصلتیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس میں آدم علیہ السلام کو پیدا کیا تھا اس میں اللہ نے آدم کو جنت سے زمین پر اتاراتھا اور اسی میں اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو وفات دی تھی۔ اس میں ایک ایسی ساعت ہے کہ بندہ جب اس میں اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو دے دیتا ہے جب تک کہ حرام کو سوال نہ کرے کوئی مقرب فرشتہ ایسا نہیں نہ کوئی آسمان نہ کوئی زمین نہ کوئی پہاڑ نہ کوئی دریا سمندر مگر وہ سب کے سب یوم جمعہ سے ڈرتے رہتے ہیں کہ کہیں اس میں قیامت قائم نہ ہو جائے۔
أَبِي لُبَابَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُنْذِرِ ← خَارِجَةَ ← عبد الرحمن بن يزيد بن جارية أو ← عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ← عبد الله بن عقيل و في روايه الفقيه ← زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ← يَحْيَی بْنُ أَبِي بُکَيْرٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ← إبراهيم بن الحارث البغدادي و ← أَبُو بَكْرٍ الْقَطَّانُ، ← أبو طاهر الفقيه و أبو محمد بن يوسف
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Preferred Friday · Hadith 2973
