شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل ـ الصلوات الخمس في الجماعة ـ و ما في ترك الجماعة بغير عذر من الكراهية ـ و ما في تركهن من العقوبة سوى ما مضى · حديث 2853
2853 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ و أبو سعيد بن أبي عمرو و أبو عبد الرحمن محمد بن عبد الرحمن بن محبور الدهان قالوا ثنا أبو العباس بن يعقوب ثنا أحمد بن عبد الجبار ثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن أثقل الصلاة على المنافقين صلاة العشاء و صلاة الفجر و لو يعلمون ما فيهما لآتوهما و لو حبوا و لقد هممت أن آمر بالصلاة فتقام ثم أمر رجلا فيصلي بالناس ثم انطلق و معي برجال معهم حزم من حطب إلى قوم لا يشهدون الصلاة فاحرق عليهم بيوتهم بالنار رواه مسلم عن أبي بكر بن أبي شيبة عن أبي معاوية و أخرجه البخاري من وجه آخر عن الأعمش
ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے اور ابو سعید بن ابو عمرو نے اور ابو عبدالرحمٰن محمد بن عبدالرحمٰن بن محبوردھان نے انہوں نے کہا ہے ان کو حدیث بیان کی ابو العباس بن یعقوب نے ان کو احمد بن عبدالجبار نے ان کو ابو معاویہ نے ان کو اعمش نے ان کو ابو صالح نے ان کو ابو ہریرہ نے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ، بے شک منافقین پر ثقیل ترین نماز عشاء کی نماز ہے اور صبح کی نماز اور اگر وہ جان لیں کہ ان دونوں کا (کتنا بڑا اجر ہے) وہ ان کو ادا کرنے کے لیے ضرور آئیں اگرچہ گھٹنوں کے بل بھی چل کر ان کو آنا پڑے اور البتہ تحقیق میں نے یہ ارادہ کیا ہے کہ میں نماز قائم کرنے کا حکم دوں اور وہ قائم کی جائے اس کے بعد ایک آدمی سے کہوں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے اور میں جاؤں اور میرے ساتھ کئی آدمی ہوں انکے پاس لکڑیوں کی کھڑی ہوایسے لوگوں کے پاس (جاؤں) جو نماز میں حاضر نہیں ہوئے میں ان سمیت انکے گھر وں کو آگ لگا کر جلا دوں۔ اس کو مسلم نے روایت کیا ہے ابو بکر بن ابو شیبہ سے اس نے معاویہ سے اور اس کو بخاری نے نقل کیا ہے دوسرے طریق سے اعمش سے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو مُعَاوِيَةَ ← أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ← أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ يَعْقُوبَ
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Chapter - the five daily prayers in congregation - and the hatred for leaving the congregation without an excuse - and the punishment for neglecting them except for what was past · Hadith 2853
