شعب الإيمان · الرابع و الثلاثون من شعب الإيمان ‹ فصل · حديث 5153
5153 - أخبرنا علي بن محمد بن عبد الله بن بشران أنا إسماعيل الصفار ثنا أحمد بن منصور ثنا عبد الرزاق أنا معمر عن يحيى بن أبي كثير عن أبي قلابة عن ثابت بن الضحاك : أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : لا نذر فيما لا يملك و لعن المؤمن كقتله و من قتل نفسه في الدنيا بشيء عذب به يوم القيامة ومن حلف بملة غير الإسلام كاذبا فهو كما قال ومن قال لمؤمن يا كافر فهو كقتله قال و أنا معمر عن أيوب عن أبي قلابة عن ثابت بن الضحاك رفعه إلى النبي صلى الله عليه و سلم فذكره بمعناه غير إنه لم يذكر النذر أخرجاه في الصحيح من حديث أيوب و يحيى بن أبي كثير
ہمیں خبر دی علی بن محمد بن عبداللہ بن بشران نے ان کو اسماعیل صفار نے ان کو احمد بن منصور نے ان کو عبدالرزاق نے ان کو معمر نے ان کو یحییٰ بن ابوکثیر نے ان کو ابوقلابہ نے ان کو ثابت بن ضحاک نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ انسان جس چیز کا مالک نہیں ہے اس کی نذر اور منت بھی نہیں ہے، اور مؤمن کو لعنت کرنا اس کوقتل کرنے کی مثل ہے اور جو شخص دنیا میں اپنے آپ کو قتل کر کے (خود کشی کر لے) قیامت میں اسی چیز کا عذاب دیا جائے گا۔ اور جو شخص اسلام کے علاوہ غیر اسلامی ملت کے ساتھ قسم کھا لے جھوٹی قسم۔ وہ ایسے ہے جیسے اس نے کہا۔ اور جس نے مؤمن سے کہا اے کافر وہ اس کو قتل کرنے کی مثل ہے۔ کہتے ہیں کہ ہمیں خبر دی معمر نے ان کو ایوب نے ان کو ابوقلابہ نے ان کو ثابت بن ضحاک نے مرفوع کیا ہے نبی کریم تک پھر اس نے اس کا معنی ذکر کیا ہے علاوہ اس کے کہ اس نے نذر کا ذکر نہیں کیا بخاری مسلم نے اس کو نقل کیا ہے حدیث ایوب سے اور یحییٰ بن ابوکثیر سے۔
ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ، ← أَبِي قِلَابَةَ، ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ← إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ ← علي بن محمد بن عبد الله بن بشران،
Shuab ul Iman · Thirty-fourth of the people of faith › Season · Hadith 5153
