شعب الإيمان · الرابع و الثلاثون من شعب الإيمان ‹ فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه و ترك الخوض فيه · حديث 4973
4973 - أخبرنا أبو جعفر كامل بن أحمد بن المستملي أخبرني أبو إسحاق إبراهيم بن أحمد الرازي املاء من كتابه نا محمد بن المسيب الأرغياني نا محمد بن هاشم البعلبكي نا الوليد بن مسلم نا صدقة بن خالد عن زيد بن واقد عن بسر بن عبيد الله عن وائلة قال : بينما نحن عند رسول الله صلى الله عليه و سلم إذ أقبل رجل عليه شارة حسنة ما أدري من رأيت رجلا أبهى لعيني فجعل رسول الله صلى الله عليه و سلم لا يتكلم كلاما إلا أحب الرجل أن يعلوا كلامه كلام رسول الله صلى الله عليه و سلم ثم قام فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن الله لا يحب هذا و حزبه يلوون بأسنتهم للناس لي البقرة لسانها بالراعي كذلك يلوي الله وجوههم و ألسنتهم في النار
ہمیں خبر دی ابوجعفر کامل سے بن احمد بن مستملی نے ان کو خبر دی ابواسحٰق ابراہیم بن احمد رازی نے بطور املاء کے اپنی کتاب میں سے ان کو محمد بن مسیّب رغیانی نے ان کو محمد بن ہاشم بعلبکی نے ان کو ولید بن مسلم نے ان کو صدقہ بن خالد نے ان کو زید بن وافد نے ان کو بسر بن عبداللہ نے ان کو واثلہ نے وہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اچانک ان کے پاس ایک آدمی آیا۔اس پر خوبصورت پوشاک تھی میں نہیں جانتا کہ میں نے کونسا آدمی دیکھا ہے جو میری نظروں میں اس سے زیادہ خوبصورت ہو حضور جو بھی بات کرتے میں نے دیکھا کہ وہ یہ پسند کرتا ہے کہ وہ اپنے کلام کو کلام رسول سے اونچا کر دے اس کے بعد وہ اٹھ گیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بے شک اللہ تعالیٰ اس کو اور اس کے گروہ کو پسند نہیں کرتا۔ یہ لوگ اپنی زبانوں کو گھماتے ہیں لوگوں کے لئے مثل گھومانے بیل کے اپنی زبان کو چرنے کے لئے (یا چارے کے لئے) یعنی جیسے جانور زبان مار کر چارہ سمیٹتا ہے۔ ایسے اللہ تعالیٰ ان کے مونہوں کو اور زبانوں کو آگ میں موڑے گا۔
وائلة. ← بُسْرُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، ← زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ ← صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَعْلَبَكَيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ الْأَرْغِيَانِيُّ، ← أبو إسحاق إبراهيم بن أحمد الرازي ← أبو جعفر كامل بن أحمد بن المستملي
Shuab ul Iman · Thirty-fourth of the people of faith › A chapter on the merit of being silent about everything that does not concern him and refraining from delving into it · Hadith 4973
