شعب الإيمان · الثاني عشر من شعب الإيمان ـ ‹ باب في الرجاء من الله تعالى و فيه فصول ـ · حديث 1061
1060 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ و أبو سعيد بن أبي عمرو قالا : ثنا أبو العباس هو الأصم ثنا محمد بن إسحاق ثنا سعيد بن منصور ثنا الحارث بن عبيد عن ثابت عن أنس قال : قالوا : يا رسول الله نكون عندك على الحال فإذا فارقناك كنا على غيرها فنخاف أن يكون ذلك نفاقا قال : كيف أنتم و ربكم ؟ قالوا : الله ربنا في السر و العلانية قال : كيف أنتم و نبيكم ؟ قالوا أنت نبينا في السر و العلانية قال : ليس ذلكم النفاق
ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے اور ابو سعید بن ابو عمرو نے دونوں کو ابو العباس رحمۃ اللہ علیہ نے ان کو محمد بن اسحٰق نے ان کو سعید بن منصور نے ان کو حارث بن عبید نے ان کو ثابت نے ان کو حضرت انس رضی اللہ عنہ نے وہ فرماتے ہیں کہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہم لوگ آپ کے پاس ایک حال پر ہوتے ہیں اور جب ہم آپ کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں تو ہم لوگ اس حالت سے مختلف حالت پر ہوتے ہیں ۔ ہمیں خوف آتا ہے کہ یہ بات کہیں منافقت نہ ہو جائے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا تمہارا رب کے ساتھ کیا خیال اور حال ہوتا ہے ؟صحابہ رضی اللہ عنہم نے جواب دیا کہ اللہ ہی ہمارا رب ہوتا ہے خلوت میں بھی اور جلوت میں بھی۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: کہ تمہارا اور تمہارے نبی کا حال کیا ہوتا ہے یعنی اس کے بارے میں تمہارا تصور اور خیال کیسا رہتا ہے ؟ ہم نے عرض کیا کہ حضرت خلوت ہو یا جلوت آپ ہی ہمارے نبی ہوتے ہیں اس میں ہمارے اندر کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: کہ یہ تمہاری کیفیت منافقت کی نہیں ہے۔
أَنَسٍ، ← ثَابِتٍ، ← الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدٍ، ← سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ، ← أبو عبد الله الحافظ و أبو سعيد بن أبي عمرو
Shuab ul Iman · Twelfth of the people of faith › Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters · Hadith 1061
