شعب الإيمان · العاشر من شعب الإيمان ‹ و هو باب في الخوف من الله تعالى ـ { إنما ذلكم الشيطان يخوف أولياءه فلا تخافوهم و خافون إن كنتم مؤمنين } · حديث 862
861 - أخبرنا أبو عبد الله أنا أبو بكر محمد بن عبد الله العدل بمرو ثنا أبو رجاء محمد بن حمدويه السنجي ثنا أحمد بن علي قال : سمعت أبا روح يقول قال : ابن المبارك : إن البصراء لا يأمنون من أربع خصال : ذنب قد مضى لا يدري ما يصنع الرب فيه و عمر قد بقي لا يدري ماذا فيه الحسن الهلكات و فضل قد أعطي لعله مكر و استدراج و ضلالة وقد زينت له فيراها هدى و من زيغ القلب ساعة ساعة أسرع من طرفة عين قد يسلب دينه و هو لا يشعر
ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ نے ، ان کو ابو بکر محمد بن عبداللہ عدل نے مقام مرو میں ۔ ان کو ابو ر جائ محمد بن حمدویہ سنجی نے ، ان کو احمد بن علی نے ، وہ کہتے ہیں کہ میں ابو روح سے سنا ، کہتے تھے کہ حضرت عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: صاحب بصیرت چار صفات سے بے خوف نہیں رہتے ۔ (1) وہ گناہ جو گذر چکا ہو اس کے بارےمیں ، کیونکہ نہیں معلوم اس کے بار ے میں رب تعالیٰ کیا کریں گے ۔ (2) بقیہ عمر کے بارےمین ، کیونکہ نہیں معلوم کہ اس میں کیا کیا ہلاکت خیزیاں ہو ں گی ۔ (3)اور فضل کے بارے میں جو عطا ہو چکا ہے ، شاید کہ اس کا انجام کوئی حیلہ و تدبیر ہو یا عارضی مہلت ہو یازلالت و گمراہی ہو جو اس کےسامنے آرستہ ہو ، جس کی وجہ سے وہ اس کو ہدایت سمجھ رہا ہو۔ (4) اور دل کج ہونا لمحہ بہ لمحہ جو کہ آنکھ جھپکنے سے زیادہ تیز ہوتا ہے ۔ کبھی انسان سے اس کا دین چھین لیا جاتا ہے اور اس کو شعور وادراک ہی نہیں ہوتا ۔
أبا روح ← أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ ← أبو رجاء محمد بن حمدويه السنجي ← أبو بكر محمد بن عبد الله العدل بمرو ← أَبُو عَبْد اللَّهِ
Shuab ul Iman · Tenth of the people of faith › And it is a chapter on fear of God Almighty - {It is only that Satan fears his guardians, so do not fear them. And you are afraid if you are believers. · Hadith 862
