شعب الإيمان · الثالث و الثلاثون من شعب الإيمان ‹ فصل في النوم الذي هو نعمة من نعم الله تعالى في دار الدنيا و ما جاء في آدابه · حديث 4707
4707 - أخبرنا محمد بن عبد الله الحافظ أخبرني أبو جعفر محمد بن صالح بن هانىء نا محمد بن عمرو الجوسني أنا أحمد بن يونس نا زهير نا عبيد الله بن عمر بن حفص حدثني سعيد هو المقبري عن أبيه عن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إذا أتى أحدكم إلى فراشه فلينفض فراشه بداخله إزاره كأنه لا يدري ما خلفه عليه ثم يضطجع على شقه الأيمن ثم يقول باسمك رب وضعت جنبي و بك أرفعه إن أمسكت نفسي فأرحمها و إن أرسلتها فاحفظها بما تحفظ به الصالحين رواه البخاري في الصحيح عن أحمد بن يونس و أخرجه مسلم في وجه آخر عن عبيد الله
ہمیں خبر دی محمد بن عبداللہ حافظ نے ان کو خبر دی ابوجعفر محمد بن صالح بن ھانی نے ان کو محمد بن عمر جوسنی نے ان کو احمد بن یونس نے ان کو زہیر نے ان کو عبداللہ بن عمر بن حفص نے ان کو سعید مقبری نے ان کو ان کے والد نے ان کو ابوہریرہ نے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا۔ جب تم میں سے کوئی آدمی اپنے بستر پر آئے اسے چاہئے کہ اپنے بستر کو جھاڑ دے اس لئے کہ اس کو نہیں معلوم اس کی غیر موجودگی میں کون آیا، یا کیا چیز اس پر آئی۔اس کے بعد وہ اپنے دائیں پہلو پر لیٹ جائے پھر یوں کہے، اے میرے رب تیرے نام کے ساتھ میں نے اپنا پہلو بستر پر رکھا اور تیرے نام کے ساتھ میں اس کو اٹھاؤں گا۔ اگر آپ میری جان کو روک لیں تو اس پر رحم فرما اور اگر آپ اس کو چھوڑ دو تو اس کی حفاظت فرما جیسے آپ نیکوکاروں کے ساتھ حفاظت کرتے ہیں۔ بخاری نے اس کو صحیح میں روایت کیا ہے احمد بن یونس سے اور اس کو نقل کیا ہے مسلم نے۔ دوسری وجہ سے اس نے عبیداللہ سے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِيهِ ← سَعِيدٌ هُوَ الْمَقْبُرِيُّ ← عبيد الله بن عمر بن حفص ← زُهَيْرٍ ← أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ← محمد بن عمرو الجوسني ← أبو جعفر محمد بن صالح بن هانىء ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Thirty-third of the people of faith › A chapter on sleep, which is one of the graces of God Almighty in the abode of this world and what came in His etiquette · Hadith 4707
