شعب الإيمان · الثالث و الثلاثون من شعب الإيمان ‹ فصل في فضل العقل الذي هو من النعم العظام التي كرم بها عباده · حديث 4647
4647 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو بكر محمد بن عبد الله بن الجراح العدل نا محمد بن المنذر بن سعيد نا أحمد بن يحيى الصوفي نا عثمان بن سعيد الأحولي نا محمد بن عبد الله الحبطي من أهل تستر نا شعبة بن الحجاج عن أبي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي أنه قال للحسن ابنه : يا بني سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : العقل أعوز من المال و لا فقر أشد من الجهل و لا وحدة أشد من العجب و لا مظاهرة أوثق من المشاورة و لا عقل كالتدبير و لا حسب كحسن الخلق و لا ورع كالكف و لا عبادة كالتفكر و آفة الحديث الكذب و آفة العلم النسيان و آفة الظرف الصلف و آفة الجمال البغي و آفة الشجاعة الفخر يا بني لا تستخفن برجل تراه أبدا فإن كان أكبر منك فاحسب أنه أبوك و إن كان مثلك فاحسب أنه أخوك و إن كان أصغر منك فاحسب أنه ابنك تفرد به هذا الحبطي عن شعبة و ليس بالقوي
ہمیں خبر دی ابوعبداللہ حافظ نے ان کو ابوبکر محمد بن عبداللہ بن جراح عدی نے ان کو محمد بن منذر بن سعید نے ان کو احمد بن یحییٰ صوفی نے ان کو عثمان بن سعید احولی نے ان کو محمد بن عبداللہ حبطی نے اہل تستر سے ان کو شعبہ بن حجاج ان کو ابواسحاق نے عاصم بن خمرہ سے اس نے علی سے کہ انہوں نے کہا جس سے اے بیٹے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا فرماتے تھے۔ عقل مال سے زیاد بہتر ہے۔ اور جہالت سے زیادہ سخت کوئی فقر و محتاجی نہیں ہے اور خود پسندی سے زیادہ سخت کوئی تنہائی نہیں ہے اور باہم مشاورت سے زیادہ پکا کوئی معاملہ نہیں ہے اور عقل تدبیر کی طرح نہیں ہے اور کوئی حسب حسن خلق جیسا نہیں ہے اور رکنے جیسا کوئی تقویٰ نہیں ہے اور غور و فکر جیسی کوئی عبادت نہیں ہے اور حدیث و بات کی آفت مصیبت کذب و جھوٹ ہے اور علم کی تباہی نسیان اور بھولنا ہے اور برتن کی تباہی چھید ہے اور حسن جمال کی تباہی بدکاری ہے۔ اور بہادری کی تباہی فخر و غرور ہے اے بیٹے کسی آدمی کو ہلکا نہ سمجھنا جس کو تم ہمیشہ دیکھتے ہو اگر وہ تم سے بڑا ہو تو تم اس کو باپ کی جگہ سمجھنا اور اگر تیرے برابر ہو تو اس کو تم اپنا بھائی سمجھنا اور تم سے چھوٹا ہو تو تم اس کو اپنا بیٹا سمجھنا۔ اس روایت میں حبطی اکیلا ہے شعبہ سے اور قوی بھی نہیں ہے۔
عَلِيٍّ، ← عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ ← محمد بن عبد الله الحبطي من أهل تستر ← عثمان بن سعيد الأحولي ← أحمد بن يحيى الصوفي ← مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْذِرِ بْنِ سَعِيدٍ، ← أبو بكر محمد بن عبد الله بن الجراح العدل ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Thirty-third of the people of faith › A chapter on the virtue of the mind, which is one of the great blessings with which he honored his servants · Hadith 4647
