شعب الإيمان · الثاني عشر من شعب الإيمان ـ ‹ ذكر فصول في الدعاء يحتاج إلى معرفتها ـ · حديث 1157
1156 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ و أبو محمد بن أبي حامد المقرئ قالا : ثنا أبو العباس هو الأصم ثنا الخضر بن أبان ثنا سيار بن حاتم ثنا جعفر بن سليمان ثنا مالك بن دينار قال : بلغنا أن بني إسرائيل خرجوا إلى مخرج لهم فقيل لهم : يا بني إسرائيل تدعوني بألسنتكم و قلوبكم بعيدة عني باطل ما ترهبون
ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے اور ابو محمد بن ابو حامد مقری نے ان دونوں کو ابو العباس رحمۃاللہ علیہ نے ان کو خضر بن ابان نے ان کو یسار بن حاتم نے ان کو جعفر بن سلیمان نے ان کو مالک بن دینار نے وہ فرماتے ہیں کہ ہمیں خبر پہنچی ہے کہ بنی اسرائیل اپنی ایک پناہ گاہ کی طرف یا اپنے نکلنے کی جگہ کی طرف نکلے تو انہیں کہا گیا تھا ۔ اے بنی اسرائیل تم اپنی زبانوں کے ساتھ تو تم مجھے پکارتے ہو حالانکہ تمہارے دل مجھ سے دور ہیں ۔ لہذا تم جو راہب بنتے ہو یا ڈر ظاہر کرتے ہو وہ باطل ہے ۔
مَّالِکِ بْنِ دِیْنَارٍ ← جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← سَيَّارُ بْنُ حَاتِمٍ، ← الْخَضِرُ بْنُ أَبَانَ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ، ← أبو عبد الله الحافظ و أبو محمد بن أبي حامد المقري
Hadith 1157
