شعب الإيمان · العاشر من شعب الإيمان ‹ فصل في إدامة ذكر الله عز و جل · حديث 664
663 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي بمرو ثنا سعيد بن مسعود ثنا عبيد الله بن موسى أنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن الأغر عن أبي هريرة و أبي سعيد رضي الله عنهما : أنهما شهدا على رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : إذا قال العبد لا إله إلا الله و الله أكبر صدقه ربه قال : صدق عبدي لا إله إلا الله أنا وحدي فإذا قال : لا إله إلا الله وحده لا شريك له قال : صدق عبدي لا إله إلا أنا لا شريك لي و إذا قال : لا إله إلا الله له الملك و له الحمد قال : صدق عبدي لا إله إلا أنا لي الملك و لي الحمد و إذا قال : لا إله إلا الله و لا حول و لا قوة إلا بالله قال : صدق عبدي لا إله إلا أنا لا حول و لا قوة إلا بي
ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو العباس محمد بن احمد محبوبی نے مقام مرومیں ان کو سعید بن مسعود نے ، ان کو عبید اللہ بن موسیٰ نے ، ان کو اسرائیل نے ، ان کو ابو اسحٰق نے ، ان کو اغرنے ، ان کو ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اور ابو سعید نے وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس وقت بندہ کہتا ہے کہ اللہ کے سواء کوئی معبود و مشکل کشا نہیں ہے ۔ اللہ سب سے بڑا ہے ۔ اس کا رب اس کا سچا قرار دیتا ہے اور فرماتا ہے کہ میرے بندے نے سچ کہا ، کوئی الٰہ نہیں ہے ، مگر میں ہی الٰہ ہوں ۔ میں ایک ہوں اور جب بندہ کہتا ہے کہ اللہ کے سواکوئی معبود نہیں ہے ، وہ اکیلا ہے ۔ اس کا کوئی شریک نہیں ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میرے بندے نے سچ کہا ہے ۔ میرے سواکوئی معبود و مشکل کشا نہیں ہے ، مگر میں ہی ہوں واقعی میرا کوئی شریک نہیں ہے ۔ اور جب بندہ کہتا ہے کہ بادشاہت اس کی ہے اور تعریف اسی کی ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میرے بندے نے سچ کہا، میرے سواکوئی الٰہ نہیں ہے ، مگر میں ہی ہوں ۔ بادشاہت میری ہے اور تعریف میرے لئے ہے ۔ اور جب بندہ کہتا ہے لا الٰہ الا اللہ ولا حول ولا قوۃ الا باللہ ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میرے نے سچ کہا ہے ۔ میرے سواکوئی الٰہ نہیں ہے ۔ نیکی کرنے اور بدی سے رکنے کی طاقت میری عنایت کے بغیر نہیں ہے ۔
الْأَغَرِّ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← اِسْرَائِیْلُ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ← سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Tenth of the people of faith › Chapter in perpetuating the remembrance of God Almighty · Hadith 664
