شعب الإيمان · العاشر من شعب الإيمان ‹ فصل في إدامة ذكر الله عز و جل · حديث 652
651 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن دينار المعدل ثنا أحمد بن محمد بن نصر ثنا سعيد بن داود ثنا عبد العزيز بن أبي حازم و ابن الدراوردي قالا : إنا لجلوس عند جعفر بن محمد بن علي بن الحسين بن علي بن أبي طالب رضي الله عنهم إذ استأذن عليه سفيان فأذن له فدخل فسلم ثم جلس فقال يا سفيان ! فقال لبيك قال : إنك رجل تطلب السلطان و أنا رجل اتقى السلطان فقم غير مطرود فقال سفيان تحدث و أقوم فقال جعفر أخبرني أبي عن جدي أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : من أنعم الله عليه بنعمة فليحمد الله و من استبطأ الرزق فليستغفر الله و من حزبه أمر فليقل لا حول و لا قوة إلا بالله ثم قام سفيان فناداه جعفر فقال سفيان ! قال : لبيك قال : خذهن ثلاث و أي ثلاث و أشار بيده
ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ، ان کو ابو عبداللہ بن دینار معدل نے ، ان کو احمد بن محمد بن نضر نے ، ان کو سعید بن داؤد نے ، ان کو عبدالعزیز بن ابی حازم نے اور ابن دراوردی نے ، دونوں کہتے ہیں کہ ہم جعفر بن محمد بن علی بن حسن بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بیٹھے تھے ، اتنے میں سفیان ثوری تشریف لائے اور اجازت چاہی ۔ انہوں نے اجازت دی ، اندر آئے اور سلام کیا اور بیٹھ گئے حضرت جعفر نے کہا اے سفیان بولے لبیک ( میں حاضر ہوں) آپ ایسے آدمی ہیں کہ آپ بادشہ کو ڈھونڈتے ہیں اور میں بادشہ سے بچتا ہوں ۔ آپ ڈانٹ کھا کر جانے کے بغیر ہی اٹھ جائیے ۔ حضرت سفیان بولے آپ حدیث بیان کریں اور میں اٹھ جاؤں ۔ چنانچہ حضرت جعفر (صادق) کہنے لگے میرے والا نےمیرے دادا سے سن کر بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا : جس شخص پر اللہ تعالیٰ کو ئی انعام فرمائیں اسے چاہئے کہ وہ اللہ کی حمد اور شکر کرے اور جس شخص سے رزق سست ہو جائے اسے چاہئے کہ وہ اللہ سے بخشش اور استغفار کرے اور جس کو کوئی امرمشکل آکر دبائے اسے چاہئے کہ وہ لا حول و لا قوۃ الاباللہ پڑھے ۔ اس کے بعد سفیان ثوری اٹھ گئے ۔ لہذا حضرت جعفر نے ان کو آواز دی یا سفیان ، بولے لبیک (حاضر ہوں) فرمایا مظبوطی سے ان کو پکڑنا ، یہ تین ہیں ۔ کونسی تین ؟ اور اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا ۔
لجلوس عند جعفر بن محمد بن علي بن الحسين بن علي بن أبي طالب ← عبد العزيز بن أبي حازم و ابن الدراوردي ← سَعِيدُ بْنُ دَاوُدَ، ← أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَصْرٍ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ الْمُعَدِّلُ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Tenth of the people of faith › Chapter in perpetuating the remembrance of God Almighty · Hadith 652
