شعب الإيمان · العاشر من شعب الإيمان ‹ فصل في إدامة ذكر الله عز و جل · حديث 568
567 - أخبرنا أبو طاهر الفقيه أنا أبو بكر محمد بن الحسين القطان ثنا الفضل بن العباس ثنا هشام هو ابن عبيد الله الحنظلي الرازي قال : قرأت على محمد و هو ابن مسلم الطائفي عن العلاء بن كثير عن محمد بن جحادة عن سلمة بن كهيل عن عبد الله بن عمر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ذاكر الله في الغافلين كالمقاتل عن الفارين و ذاكر الله في الغافلين كالمصباح في البيت المظلم و ذاكر الله في الغافلين يعرفه الله مقعده و لا يعذب بعده و ذاكر الله في الغافلين له من الأجر بعدد كل فصيح في السوق و أعجمي و ذاكر الله في الغافلين ينظر الله نظرة لا يعذبه الله بعدها أبدا و ذاكر الله في السوق له بكل شعرة نور يوم القيامة يلقى الله قال البيهقي رحمه الله : هكذا وجدته مكتوبا ليس بين سلمة و بين ابن عمر أحد و هو منقطع و إسناده غير قوي
ہمیں خبر دی ہے ابو طاہر فقیہ نے ، ان کو ابوبکر محمد بن حسین قطان نے ، ان کو فضل بن عباس نے ، ان کو ھشام نے اور وہ ابن عبید اللہ حنظلی رازی سے ، کہتے ہیں کہ میں نے حدیث پڑھی تھی محمد کے سامنے اور وہ ابن مسلم طائفی ہے ، اس نے علاء بن کثیر سے ، اس نے محمد بن حجان سے ، اس نے سلمہ بن کھیل سے ، اس نے عبداللہ بن عمر سے ، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: غافل لوگوں میں اللہ کا ذکر کرنے والا ایسا ہے جیسے میدان جہاد سے فرار ہونے والوں کی طرف سے لڑنے والا اور غافل لوگوں میں اللہ کا ذکر کر نے والا ایسے ہے جیسے اندھیرے گھر میں چراغ ہوتا ہے اور غافل لوگوں میں اللہ کا ذکر کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ جنت میں اس کے ٹھکانے سے اسے آگاہی کروادیتا ہے اور اس کے بعد اس کو عذاب نہیں دے گا اور غافل لوگوں میں اللہ کا ذکر کرنے والے کے لئے اجر ہوتا ہے ۔ ہر بولنے والے اور ہر نہ بولنے والے کی تعداد کے مطابق اور غافل لوگوں میں اللہ کا ذکر کرنے والے پر اللہ تعالیٰ ایسی نظر شفقت ڈالے گا کہ اس کے بعد اس کو کبھی بھی عذاب نہیں دے گا اور بازار میں اللہ کا ذکر کرنے والے (کے جسم پر جتنے بال ہیں ) کے لئے ہر بال کے بدلے میں قیامت کے دن نور ہوگا اور وہ اللہ سے ملے گا ۔ امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ میں نے ایسے ہی اس کو لکھا ہوا پایا تھ اکہ سلمہ اور ابن عمر کے درمیان کسی دوسرے راوی کا نام تھا ۔ لہذا یہ روایت منقطع ہے اور اس کی اسناد قوی نہیں ہے ۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ← سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، ← مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ← الْعَلَاءُ بْنُ كَثِيرٍ، ← على محمد و هو ابن مسلم الطائفي ← هشام هو ابن عبيد الله الحنظلي الرازي ← الْفَضْلِ بْنِ الْعَبَّاسِ: ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ ← أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ
Shuab ul Iman · Tenth of the people of faith › Chapter in perpetuating the remembrance of God Almighty · Hadith 568
