Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شعب الإيمان

Shuab ul Iman

by Imam Baihaqee

11,260 Hadith471 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ تخصيص سورة الملك بالذكر · حديث 2508

2508 - أخبرنا أبو الفتح هلال بن محمد بن جعفر الحفار ثنا الحسين بن يحيى بن عياش ثنا أحمد بن محمد بن يحيى القطان ثنا وهب بن جرير ثنا أبي قال : سمعت الأعمش عن عمرو بن مرة عن مرة عن مسروق عن عبد الله : أنه قال في سورة تبارك جادلت عن صاحبها حتى أدخلته الجنة

ہمیں خبر دی ہے ابو الفح ھلال بن محمد بن جعفر حفار نے ، ان کو حسین بن یحییٰ بن عیاش نے، ان کو احمد بن محمد بن یحییٰ قطان نے ، ان کو وہب بن جریر نے ، ان کو ان کے والد نے وہ کہتے ہیں میں نے سنا اعمش سے ، اس نے عمرو بن فرہ سے ، اس نے مرہ سے ، اس نے مسروق سے ، اس نے عبداللہ سے ، اس نے کہا کہ سورۃ تبارک الذی اپنے پڑھنے والے کی طرف سے جھگڑے گی ، یہاں تک کہ اس کو جنت میں داخل کر وادےگی۔

صَاحِبِهَا حَتَّى أَدْخَلَتْهُ الْجَنَّةَ» ← في سورة تبارك جادلت ← عَبْدِ اللهِ أَنَّهُ ← مَسْرُوقٍ ← مُرَّۃُ ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← الْاَعْمَشِ ← أَبِي ← وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ← أحمد بن محمد بن يحيى القطان، ← الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ← أَبُو الْفَتْحِ هِلَالُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْحَفَّارُ،

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Dedicating Surat Al-Mulk to mention · Hadith 2508

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ تخصيص سورة الملك بالذكر · حديث 2509

2509 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أخبرني الحسن بن حليم المروزي ثنا أبو الموجه أنا عبدان أنا عبد الله أنا سفيان عن عاصم عن زر عن ابن مسعود قال : يؤتى الرجل في قبره فيؤتى رجلاه فتقول رجلاه ليس لكم علي ما قبلي سبيل أنه كان يقرأ بي سورة الملك ثم يؤتى من قبل صدره أو قال بطنه فتقول ليس لكم علي ما قبلي سبيل إنه كان يقرأ بي سورة الملك ثم يؤتى رأسه فيقول ليس لكم علي ما قبلي سبيل أنه كان يقرأ بي سورة الملك قال : فهي المانعة تمنع من عذاب القبر و هي في التوراة سورة الملك من قرأها في ليله فقد أكثر و أطنب رواه شعبة عن عاصم و قال في البطن : أنه قد دعى في سورة الملك و قال في الرجلين أنه كان يقوم بي سورة الملك فتمنعه بإذن الله تعالى من عذاب القبر و قد ذكرنا سائر ما روي فيه في كتاب عذاب القبر

ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ، ان کو حسن بن حلیم مروزی نے، ان کو ابو الموجہ نے ، ان کو عبدان نے ، ان کو عبداللہ نے ، ان کو سفیان نے عاصم سے ، اس نے زر سے ، اس نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے انہوں نے کہا کہ قبریں انسان کے پاس ( اس کے سوال کرنے والے ) دو آدمی آئیں گے ۔ اس کے پیروں کی جانب ، مگر سورۃ ملک آگے آئے گی اور کہے گی کہ میرے ہوتے ہوئے تمہارے لیے کوئی سبیل نہیں ۔ یہ شخص مجھے سورۃ ملک کو پڑھتا تھا ۔ پھر وہ سینے کی طرف آئیں گے یا پیٹ کا لفظ کہا تھا ۔ مگر سورۃ کہے گی کہ میرے ہوتے ہوئے تماہرے لیے کوئی سبیل نہیں ہے ۔ یہ بندہ مجھے سورۃ ملک کو پڑھتا تھا۔ پھر سر کی جانب سے آئیں گے ، پھر وہ آگے آئے گی اور یہی کہے گی کہ یہ شخص مجھےپڑھتا تھا، لہذا میرے ہوتے ہوئے تمہارے لیے کوئی سبیل نہیں ہے ۔ فرمایا کہ یہ سورۃ مانعہ ہے ۔ عذاب قبر سے روکتی ہے ۔ اس کا توراۃ کے اندر نام سورۃ ملک ہے ۔ جو شخص اس کو رات میں پڑھ لے اس نے بہت سارا عمل کیا اور زیادہ کیا ۔ اس کو شعبہ نے عاصم سے روایت کیا ہے اور اس نے فی البیض کا لفظ استعمال کیا ہے یہ کہ سورۃ ملک پیروں کی طرف سے اوپر کی طرف سے روکے گی اور اللہ کے حکم سے عذاب قبر سے اس بندے کو بچالے گی۔ اس بارے میں جتنی روایات ہیں ہم نے ان کو کتاب عذاب القبر میں ذکر کر دی ہیں۔

ابْنِ مَسْعُودٍ، ← زِرٍّ ← عَاصِمٍ، ← سُفْيَانَ، ← عَبْدُ اللَّهِ ← عَبْدَانُ ← أَبُو الْمُوَجِّهِ ← الحسن بن حليم المروزي ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Dedicating Surat Al-Mulk to mention · Hadith 2509

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ تخصيص سورة الملك بالذكر · حديث 2510

2510 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ و أبو بكر أحمد بن الحسن القاضي قالا : ثنا أبو العباس محمد بن يعقوب ثنا محمد بن عيسى بن حيان المدائني ثنا شعيب بن حرب ثنا يحيى بن عمرو بن مالك البكري قال : سمعت أبي يحدث عن أبي الجوزاء عن ابن عباس : أن رجلا ممن صحب النبي صلى الله عليه و سلم ضرب خباءه على قبر و هو لا يحسب أنه قبر فإذا فيه إنسان يقرأ سورة تبارك حتى ختمها فأتى النبي صلى الله عليه و سلم فقال : يا نبي الله إني ضربت خبائي على قبر و أنا لا أحسب أنه قبر فإذا فيه إنسان يقرأ سورة تبارك حتى ختمها قال له رسول الله صلى الله عليه و سلم : تلك المانعة تنجي من عذاب القبر و كذا رواه غيره عن يحيى بن عمرو تفرد به يحيى بن عمرو و ليس بالقوي

ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے اور ابو بکر بن حسن قاضی نے ، دونوں نے کہا کہ ان کو حدیث بیان کی ابو العباس محمد بن یعقوب نے ، ان کو محمد بن عیسیٰ بن حیان مدائنی نے ، ان کو شعیب بن حرب نے ، ان کو یحییٰ بن عمرو بن مالک بکری نے ، وہ کہتے ہیں کہ میں نےسنا اپنے والد سے ، وہ حدیث بیان کرتے تھے ابو الجوزاء سے ، اس نے ابن عباس سے کہا کہ ایک آدمی اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سے تھے ایک جگہ ایک خیمہ نصب کیا اور ایک قبر پر اس کو نہیں پتا تھا کہ یہاں پر قبر ہے ۔ اچانک اس نے سنا کہ اس میں کوئی انسان ہے جو سورۃ تبارک پڑھ رہا ہے ۔ یہاں تک کہ اس نے پوری سورۃ پڑھ دی ۔ اتنے میں یہ شخص حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کرنے لگا کہ اے اللہ کے نبی ، صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے کسی قبر پر خیمہ گاڑ دیا ہے ۔ میں نہیں سمجھتا تھا کہ یہاں قبر ہے ۔ لیکن میں نے سنا تو اس میں کوئی انسان سورۃ تبارک پڑھ رہا ہے ۔ حتیٰ کہ اس نے سورہ پوری ختم کر لی ہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بندے سے کہا کہ یہ سورۃ مانعہ اور روکنے والی ہے عذاب قبر سے نجات دیتی ہے ۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبِي الْجَوْزَاءِ ← أَبِي ← يحيى بن عمرو بن مالك البكري ← شُعَيْبُ بْنُ حَرْبٍ ← محمد بن عيسى بن حيان المدائني ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ و أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِى

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Dedicating Surat Al-Mulk to mention · Hadith 2510

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ تخصيص سورة الملك بالذكر · حديث 2511

2511 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ في التاريخ أخبرني أبو أحمد الحسين بن علي التميمي ثنا عبد الرحمن بن أبي حاتم ثنا محمد بن عبد الله بن يزيد المقري حدثني أبي حدثني سعيد بن أبي أيوب حدثني أبو عقيل زهرة بن معبد : أن ابن شهاب كان يقرأ في صلاة الصبح { تبارك الذي بيده الملك } و في الآخر { قل هو الله أحد } فقلت تقرأ هذه السورة الطويلة مع هذه السورة القصيرة قال ابن شهاب : إن { قل هو الله أحد } ثلث القرآن و إن { تبارك } تخاصم لصاحبها في القبر

ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے تاریخ میں ، ان کو خبر دی ہے ابو احمد حسین بن علی تمیمی نے، ان کو عبدالرحمٰن بن حاتم سے ، ان کو محمد بن عبداللہ بن یزید مقری نے ، ان کو ان کے والد نے ، ان کو سعید بن ابو ایوب نے ، ان کو ابو عقیل زھرہ بن معبد نے، ان کو ابن شھاب نے کہ ابن شہاب صبح کی نماز میں اکثر تبارک الذی بیدہ الملک پڑھتے تھے پہلی رکعت میں اور دوسری رکعت میں قل ھو اللہ احد پڑھتے تھے ۔ میں نے کہا کہ آپ اتنی بڑی سورۃ کے ساتھ اتنی چھوٹی سورت پڑھتے ہیں ۔ ابن شہاب نے کہا کہ بے شک قل ھو اللہ احد قرآن کی ایک تہائی ہے اور بے شک سورۃ تبارک اپنے پڑھنے والے کے لیا قیامت کے روز جھگڑے گی۔

أَبُو عَقِيلٍ زُهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ← أَبِي ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي حَاتِمٍ، ← أَبُو أَحْمَدَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ التَّمِيمِيُّ، ← أبو عبد الله الحافظ في التاريخ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Dedicating Surat Al-Mulk to mention · Hadith 2511

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ تخصيص سورة { إذا زلزلت } بالذكر مع ما ذكر قبله من ذوات آلر و حم و المسبحات · حديث 2512

2512 - حدثنا أبو عبد الله الحافظ إملاء ثنا محمد بن صالح بن هانئ و الحسن بن يعقوب قالا ثنا السري بن خزيمة ثنا عبد الله بن يزيد المقرئ ثنا سعيد بن أبي أيوب ثنا عياش بن عباس القتباني عن عيسى بن هلال الصدفي عن عبد الله بن عمرو قال : أتى رجل رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال : أقرئني يا رسول الله فقال له رسول الله صلى الله عليه و سلم اقرأ ثلاثا من ذوات آلر فقال الرجل كبرت سني و اشتد قلبي و غلط لساني فقال : اقرأ ثلاثا من ذوات حم فقال لرسول الله صلى الله عليه و سلم مثل مقالته الأولى قال : اقرأ ثلاثا من المسبحات فقال : مثل مقالته فقال الرجل يا رسول الله اهدني سورة جامعة فاقرأه رسول الله صلى الله عليه و سلم { إذا زلزلت } حتى فرغ منها فقال الرجل و الذي بعثك بالحق لا أزيد عليه أبدا ثم أدبر الرجل فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم أفلح الرجل ثم ذكر ما بعده

ہمیں حدیث بیان کی ہے ابو عبداللہ حافظ نے بطور املاء کے ان کو حدیث بیان کی ہے محمد بن صالح بن ھانی نے ، اور حسن بن یعقوب نے ، دونوں نے کہا کہ ان کو حدیث بیان کی ہے سری بن خزیمہ نے، ان کو عبداللہ بن یزید مقری نے ، ان کو سعید بن ابو ایوب نے ، ان کو عیاش بن عباس قتبانی نے ، ان کو عیسٰی بن ھلال صدفی نے ان کو عبداللہ بن عمرو نے انہوں نے کہا کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے پڑھائیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تجھے تین ایسی سورتیں پڑھاتا ہوں جو الٓر کے آغاز والی سورتیں ہیں ۔ اس آدمی نے عرض کیا میری عمر زیادہ ہو گئی ہے اور میرا دل سخت ہو گیا ہے اور زبان میری موٹی ہو گئی ہے ۔(غلط ہو گئی ہے ) پڑھتے تین سورتیں ذوات حٰم میں سے ( جو کہ اسی لفظ سے شروع ہوتی ہے) اس آدمی نے پہلے جیسی بات عرض کی اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فرمایا کہ آپ تین مسبحات پڑھیے۔ (جو کہ تسبیح کے لفظ سے شروع ہوتی ہے) اس نے پہلے جیسا عذر کیا۔ پھر اس آدمی نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے آپ کسی جامع سورۃ کی رہنمائی فرمائیں۔ لہذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو سورۃ اذازلزلت پڑھائی ۔ حتیٰ کہ اس سے فارغ ہو گئے۔ پھر اس آدمی نے کہا قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے ۔ میں اس پر ہمیشہ قائم رہوں گا اس پر اور زیادہ نہیں کروں گا پھر وہ آدمی پچھلے پاؤں واپس لوٹ گیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا افلح الرجل یہ آدمی کامیاب ہو گیا ۔ پھر اس کا مابعد ذکر کیا ۔

أتى رجل رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال أقرئني ← عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ← عِيسَى بْنِ هِلَالٍ الصَّدَفِيِّ، ← عَيَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ الْقِتْبَانِيُّ ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، ← السَّرِيُّ بْنُ خُزَيْمَةَ، ← محمد بن صالح بن هانئ و الحسن بن يعقوب ← أبو عبد الله الحافظ إملاء

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Dedicating a surah (If I am shaken) to mention with what was mentioned before it of those who are daughters, ham, and rosaries · Hadith 2512

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ تخصيص سورة { إذا زلزلت } بالذكر مع ما ذكر قبله من ذوات آلر و حم و المسبحات · حديث 2513

2513 - أخبرنا أبو القاسم زيد بن أبي هاشم العلوي بالكوفة أنا أبو جعفر بن دحيم ثنا إبراهيم بن عبد الله أنا وكيع عن الأعمش عن المعرور بن سويد قال : خرجنا مع عمر بن الخطاب رضي الله عنه حجاجا فصلى بنا الفجر فقرأ { ألم تر } و { إيلاف قريش }

ہمیں خبر دی ہے ابو القاسم زید بن ابی ہاشم علوی نے کوفہ میں ان کو ابو جعفر بن دحیم نے ، ان کو ابراہیم بن عبداللہ نے ، ان کو وکیع نے ان کو اعمش نے ، ان کو معروربن سوید نے، اس نے کہا کہ ہم لوگ ساتھ نکلے تھے حج کرنے کے لیے ۔ انہوں نے فجر کی نماز پڑھائی تھی۔ انہوں نے نماز میں الم ترا اور لایلاف قریش پڑھائی تھیں۔

الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ ← الْاَعْمَشِ ← وَكِيعٌ، ← إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، ← أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَيْمٍ ← أَبُو الْقَاسِمِ زَيْدُ بْنُ أَبِي هَاشِمٍ الْعَلَوِيُّ بِالْكُوفَةِ،

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Dedicating a surah (If I am shaken) to mention with what was mentioned before it of those who are daughters, ham, and rosaries · Hadith 2513

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ تخصيص سورة { إذا زلزلت } بالذكر مع ما ذكر قبله من ذوات آلر و حم و المسبحات · حديث 2514

2514 - أخبرنا محمد بن عبد الله الحافظ أنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي ثنا سعيد بن مسعود ثنا يزيد بن هارون أنا يمان بن المغيرة البصري قال ثنا عطاء بن أبي رباح عن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إذا زلزلت تعدل نصف القرآن و قل يا أيها الكافرون تعدل ربع القرآن هو الله أحد تعدل ثلث القرآن كذا رواه يمان بن المغيرة

ہمیں خبر دی محمد بن عبداللہ حافظ نے، ان کو ابو العباس محمد بن احمد محبوبنی نے ، ان کو سعید بن مسعود نے ، ان کو یزید بن ہارون نے ، ان کو یمان بن مغیرہ بصری نے ، ان کو عطاء بن ابی دباح نے ، ان کو ابن عباس نے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اذازلزلت نصف قرآن کے برابر ہے اور قل یا ایھاالکافرون چوتھائی قرآن کے برابر ہے اور قل ھو اللہ احد ایک تہائی قرآن کے برابر ہے ۔ اسی طرح روایت کیا ہے اس کو یمان بن مغیرہ نے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَطَاءُ بْنُ اَبِیْ رَبَاحٍ ← يمان بن المغيرة البصري ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Dedicating a surah (If I am shaken) to mention with what was mentioned before it of those who are daughters, ham, and rosaries · Hadith 2514

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ تخصيص سورة { إذا زلزلت } بالذكر مع ما ذكر قبله من ذوات آلر و حم و المسبحات · حديث 2515

2515 - و قد أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو حامد أحمد بن محمد الخسروجردي ثنا محمد بن أيوب ثنا القعنبي ثنا سلمة بن وردان قال : سمعت أنس بن مالك يقول : سأل النبي صلى الله عليه و سلم رجلا من أصحابه فقال : يا فلان هل تزوجت قال لا و ليس عندي ما أتزوج قال : أليس معك { قل هو الله أحد } قال : بلى قال : ثلث القرآن قال : أليس معك قل يا أيها الكافرون قال بلى قال : ربع القرآن قال أليس معك إذا زلزلت قال إذا زلزلت قال : بلى قال : ربع القرآن قال : أليس معك آية الكرسي قال : بلى : قال : ربع القرآن قال : تزوج تزوج تزوج و رواه غيره عن القعنبي فقال في { قل هو الله أحد } أيضا ربع القرآن و هو بخلاف رواية الثقات و رواه ابن أبي فديك عن سلمة بن وردان قال في { قل هو الله أحد } ثلث القرآن و يمان بن المغيرة و سلمة بن وردان غير قويين في الحديث و الله أعلم

تحقیق ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ، ان کو ابو حامد احمد بن محمد خسرو گردی نے ، ان کو محمد بن ایوب نے ، ان کو قیعنی نے ، ان کو سلمہ بن وردان نے ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا انس بن مالک سے ، وہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی سے سوال کیا جو کہ آپ کے اصحاب میں سے تھے ۔ اے فلانے ، کیا آپ نے شادی کی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ نہیں کی اور میرے پاش شادی کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فرمایا کہ کیا تمہارے پاس قل ھواللہ احد بھی نہیں ۔ بولے کہ جی ہاں ، ہے ۔ فرمایا ایک تہائی قرآن ہے ۔ پھر فرمایا کیا تیرے پاس قل یا ایھالکافرون بھی نہیں ہے ؟ بولے ، جی ہاں ہے ۔ فرمایا کہ ایک چوتھائی قرآن کے برابر ہے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ، کیا آپ ساتھ اذازلزلت بھی نہیں ہے ؟ جواب دیا ، جی ہاں ہے۔ جی ہاں ہے ۔ فرمایا کہ ایک چوتھائی قرآن ہے ۔ پھر فرمایا کہ تیرے ساتھ آیت الکرسی بھی نہیں ہے ؟ جواب ملا ، جی ہاں ہے ۔ فرمایا ایک چوتھائی قرآن ہے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم شادی کر لو تم شادی کر لو ، تم شادی کر لو،اور اس کو روایت کیا ہے اس کے ماسوائے قعنبی سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قل ھواللہ احد کے بارے میں فرمایا کہ چوتھائی قرآن ہے ۔ لیکن یہ بات ثقہ راویوں کی روایت کے خلاف ہے اور اس کو روایت کیا ہے ابو فدیک نے ، ان کو سلمہ بن وردان نے، انہوں نے قل ھواللہ احد کے بارے میں فرمایا کہ ایک تہائی قرآن ہوا۔ اس روایت میں یمان بن مغیرہ اور سلمہ بن وردان غیر قوی ہیں حدیث میں۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← سَلَمَۃُ بْنُ وَرْدَانَ ← الْقَعْنَبِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ ← أبو حامد أحمد بن محمد الخسروجردي ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ← و قد

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Dedicating a surah (If I am shaken) to mention with what was mentioned before it of those who are daughters, ham, and rosaries · Hadith 2515

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ تخصيص سورة { إذا زلزلت } بالذكر مع ما ذكر قبله من ذوات آلر و حم و المسبحات · حديث 2516

2516 - و قد أخبرنا أبو طاهر الفقيه أخبرني محمد بن المبارك الخياط النيسابوري فيما قرأت عليه سنة ثلاث ثلاثمائة ثنا أبو إسحاق إبراهيم بن إسحق بنيسابور نا أبو عبد الله محمد بن موسى الحرشي ثنا الحسن بن سلم بن صالح العجلي ثنا ثابت البناني عن أنس بن مالك قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من قرأ { إذا زلزلت } عدلت له بنصف القرآن و من قرأ { قل يا أيها الكافرون } عدلت له بربع القرآن و من قرأ { قل هو الله أحد } عدلت له بثلث القرآن هذا العجلي مجهول

ہمیں خبر دی ہے کہ ابو طاہر فقیہ نے ، ان کو خبر دی ہے محمد بن مبارک خیاط نیسا پوری نے ، اس میں جو میں نے ان سے پڑھا 303ھ میں ابو اسحاق بن ابراہیم بن اسحٰق نے نیسا پور میں ، ان کو عبداللہ محمد بن موسیٰ ھرشی نے، ان کو حسن بن مسلم بن صالح عجلی نے، ان کو ثابت بنانی نے ان کو انس بن مالک نے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا جو شخص اذازلزلت کو پڑھے یہ نصف قرآن کے برابر ہے اور جو شخص قل یا ایھاالکافرون کو پڑھے اس کے چوتھائی قرآن کے برابر ہوگا اور جو شخص قل ھواللہ احد کو پڑھے یہ ایک تہائی قرآن کے برابر ہوگا۔ یہ رواۃ عجلی مجہول ہے۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ← الحسن بن سلم بن صالح العجلي ← أبو عبد الله محمد بن موسى الحرشي ← أبو إسحاق إبراهيم بن إسحق بنيسابور ← عليه سنة ثلاث ثلاثمائة ← محمد بن المبارك الخياط النيسابوري فيما ← أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ← و قد

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Dedicating a surah (If I am shaken) to mention with what was mentioned before it of those who are daughters, ham, and rosaries · Hadith 2516

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ تخصيص سورة { إذا زلزلت } بالذكر مع ما ذكر قبله من ذوات آلر و حم و المسبحات · حديث 2517

2517 - و أخبرنا علي بن أحمد بن عبدان أنا أحمد بن عبيد ثنا مخلد بن أبي عاصم ثنا محمد بن موسى ثنا الحسن بن سلم بن صالح العجلي : فذكره بإسناده و رواه أبو عيسى عن محمد بن موسى و قال : لا نعرفه إلا من حديث هذا الشيخ الحسن بن مسلم و رواه ابن خزيمة عن محمد بن موسى عن الحسن بن سيار بن صالح

اور ہمیں خبر دی ہے علی بن احمد بن عبدان نے ، ان کو احمد بن عبید نے ، ان کو مخلد بن ابو عاصم نے ، ان کو محمد بن موسیٰ نے ، ان کو حسن بن مسلم بن صالح عجلی نے ، پھر اس کو ذکر کیا انہوں نے اس کی اسناد کے ساتھ اور اس کو روایت کیا ہے ابو عیسیٰ نے محمد بن موسیٰ سے اور فرمایا کہ ہم اس حدیث کو نہیں جانتے مگر اس شیخ حس بن مسلم سے اور اس کو روایت کیا ہے ابن خزیمہ نے محمد بن موسیٰ سے اس نے حسن بن سیار بن صالح سے ۔

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Dedicating a surah (If I am shaken) to mention with what was mentioned before it of those who are daughters, ham, and rosaries · Hadith 2517

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ ذكر ألهاكم التكائر · حديث 2518

2518 - أخبرنا محمد بن عبد الله الحافظ أنا أبو جعفر محمد بن عبد الله البغدادي ثنا محمد بن جعفر الفارسي بمصر ثنا داود بن الربيع ثنا حفص بن ميسرة عن عقبة بن محمد بن عقبة عن نافع عن ابن عمر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم ألا يستطيع أحدكم أن يقرأ ألف آية في كل يوم قالوا و من يستطع آن يقرأ ألف آية في كل يوم قالوا و من يستطع أن يقرأ ألف آية قال : ما يستطع أحدكم أن يقرأ ألهاكم التكاثر

ہمیں خبر دی محمد بن عبداللہ حافظ نے ان کو جعفر محمد بن عبداللہ بغدادی نے ، ان کو محمد بن جعفر فارسی نے مصر میں ان کو داؤد بن ربیع نے ان کو حفص بن میسرہ نے ان کو عقبہ بن محمد بن عقبہ نے نافع سے ان کو ابن عمر نے ، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا : کیا تم میں سے ایک آدمی اس بات کی بھی استطاعت نہیں رکھتا کہ روزانہ ایک ہزار آیت پڑھ لیا کرے ۔ لوگوں نے عرض کی ایک ہزار آیت پڑھنے کی روزانہ کون استطاعت رکھے گا ۔فرمایا کہ تم میں سے ایک آدمی اس بات کی بھی استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ سورۃ پڑ ھ لیا کرے الحکم التکاثر۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← عُقْبَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ، ← حَفْصِ بْنِ مَيْسَرَةَ، ← دَاوُدُ بْنُ الرَّبِيعِ، ← محمد بن جعفر الفارسي بمصر ← أبو جعفر محمد بن عبد الله البغدادي ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Male goddess penitence · Hadith 2518

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ ذكر سورة { قل يا أيها الكافرون } · حديث 2519

2519 - أخبرنا أبو الحسين بن بشران أنا أبو جعفر محمد بن عمرو الرزاز ثنا أحمد بن الوليد الفحام ثنا أبو أحمد الزبيري ثنا سفيان عن أبي إسحاق عن أبي فروة الأشجعي : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : لرجل إقرأ عند منامك { قل يا أيها الكافرون } فإنها براءة من الشرك

اور ہمیں خبر دی ابو الحسین بن بشران نے ان کو ابو جعفر محمد بن عمردراز نے ان کو ان احمد بن ولید فحام نے ، ان کو ابو احمد زبیری نے، ان کو سفیان نے ، ان کو ابو اسحاق نے بو فروہ اشجعی سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا کہ اپنے سونے کے وقت قل یا ایھاالکافرون پڑھ لیا کر ے ۔ یہ سورۃ شرک سے برأت اور بیزاری ہے ۔

أبي فَرْوَة الْأَشْجَعِيّ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← سُفْيَانَ، ← أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ← أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْفَحَّامُ ← أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › He mentioned Surah (Say, O disbelievers) · Hadith 2519

chevron_left Previous
1…8910…65
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter mentioning the hadith that was mentioned in the people of faith2. The chapter of evidence that ratification by the heart and acknowledgment by the tongue is the root of faith, and that both are a condition of transferring disbelief when no disability3. Chapter of evidence that obedience are all faith4. Chapter of evidence that faith and Islam at all are two expressions of one religion5. The door to say about the increase and decrease in faith, and the differentiation of people of faith in their faith6. The section of exception in faith7. Chapter Words of Faith -8. Separation of those who disbelieve a Muslim9. The door to say in the faith of the imitator and the suspicious10. The door to say about whoever is a believer in the faith of others11. Chapter of the saying about whoever has valid faith or not12. The door to pray to Islam13. The first of the people of faith and it is a chapter in belief in God Almighty14. Chapter on knowledge of God Almighty and knowledge of his attributes and names15. Asami, the verb adjectives16. Chapter in referring to the edges of evidence in the knowledge of God Almighty in the event of the world
2. The second of the people of faith
    17. And it is a section on faith. God sends, may God’s prayers be upon them, in general18. Chapter (On the knowledge of angels)
3. Fourth of the people of faith
    19. And it is a chapter on faith in the Qur’an that was revealed to our Prophet Muhammad, may God’s prayers and peace be upon him, and all other books revealed to the prophets, may God’s prayers be upon them all
20. He mentioned the hadith of the Qur’an collection
4. Fifth from the people of faith
    21. And it is a chapter on the fact that fate is good and bad from God Almighty
5. Sixth of the people of faith
    22. And it is a door to belief in the Last Day
6. Seventh of the people of faith
    23. It is a section on belief in resurrection and resurrection after death
7. The eighth of the people of faith
    24. And it is a door to crowding people after they are sent from their graves to the position that was shown to them from the ground25. Separation26. A chapter on explaining the major sins, the minor sins and the immoralities27. A chapter on the people of the Qiblah who have major sins. If they fulfill the Resurrection without repentance, give it28. Chapter about what God transcends his servants and does not take them aside from him and as mercy29. Chapter on how the first life ends and the next life begins, and the description of the Day of Resurrection30. Separation31. Separation32. A chapter on the meaning of the words of God Almighty: “The angels and the soul limped to Him on a day of fifty thousand years.”
8. Ninth of the people of faith
    33. And it is the door that the abode of the believers and their shelter is Paradise, the abode of the unbelievers, and their shelter is Hell34. Chapter in his saying, Almighty and Majestic - {Forbek, let us put them together and the demons, and then let us bring them around Hell cadaver * Then let us quit from all Shiites, which of them is stronger over the Most Merciful.35. A chapter on the redemption of the believer36. Chapter in the owners of customs37. Season38. Chapter on the torment of the grave
9. Tenth of the people of faith
    39. And it is a door to the love of God Almighty - God Almighty said: {Among the people are those who take peers besides God, who love them like God, and those who believe more love God.40. The meanings of love41. Chapter in perpetuating the remembrance of God Almighty42. The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty43. And it is a chapter on fear of God Almighty - {It is only that Satan fears his guardians, so do not fear them. And you are afraid if you are believers.44. Separation
10. Twelfth of the people of faith
    45. Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters46. Season47. Chapter II48. Mentioning chapters in supplication that you need to know
11. Thirteenth of the people of faith
    49. And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything
12. Fourteenth of the people of faith
    50. And it is a door in the love of the Prophet, may God bless him and grant him peace51. A merit in the honor of his origin and the purity of his birth, may God bless him and grant him peace52. Chapter in his names, may God bless him and grant him peace53. Chapter - In praising God Almighty to mention Muhammad, may God bless him and grant him peace, before he created it54. Chapter on the creation and creation of the Messenger, may God bless him and grant him peace55. Chapter in the statement of the Prophet, may God bless him and grant him peace, eloquence56. Chapter in the hunchbacks of the Prophet, may God bless him and grant him peace, on his nation and his compassion for them57. A chapter on the asceticism of the Prophet, may God bless him and grant him peace, and his patience over the hardships of our religion58. A chapter on the innocence of our Prophet, may God bless him and grant him peace, in Prophethood