شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ ذكر فاتحة الكتاب · حديث 2365
2365 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا محمد بن عبد الله الصفار ثنا أبو المثنى ثنا أبي عن شعبة ( ح ) قال : و ثنا أبو المثنى ثنا عمرو بن مرزوق ثنا شعبة عن عبد الله بن أبي السفر عن الشعبي عن خارجة بن الصلت عن عمه : أنه مر بقوم فقالوا إنك جئت من عند هذا الرجل بخبر فأرق هذا الرجل و أتوه برجل معتوه في القيود فرقاه بأم الكتاب ثلاثة أيام غدوة و عشية كلما ختمها جمع بزاقه ثم تفل فكأنما أنشط من عقال فأعطوه شيئا فأتى النبي صلى الله عليه و سلم فذكر له فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم كل فلعمري لمن أكل برقية باطل لقد أكلت برقية حق 2365 - مكرر أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو عمرو بن السماك ثنا علي بن إبراهيم ثنا وهب بن جرير ثنا شعبة : بنحوه
ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ان کو محمد بن عبداللہ صفار نے ان کو ابو المثنی نے ان کو ان کے والد نے ان کو شعبہ نے((ح)) انہوں نے فرمایا ہمیں حدیث بیان کی ہے عمرو بن مرزوق نے ان کو شعبہ نے ان کو عبداللہ بن ابو السفر نے ان کو شعبی ان کو خارجہ بن صلت نے اپنے چچا سے کہ وہ کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے تھے انہوں نے کہا بے شک تم خبر لائے ہو اس آدمی کی جانب سے (یعنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت کی)۔ لہذا تم ( ہمارے اس بیمار)آدمی پر دم کرو اور اس کے پاس ایک پاگل آدمی کو لائے جو بیڑیوں میں جکڑا ہوا تھا۔ اس نے اس لئے ام الکتاب کے ساتھ کیا کہ تین دن تک صبح بھی اور شام بھی جب بھی سورۃ ختم کرتے تھے اپنا لعاب دہن جمع کرتے ، پھر اس پر تھوک دیتے۔ بس گویا کہ وہ چھوٹ گیا پیر میں بندھی رسی۔ ان لوگوں نے اس کو کوئی چیز (بطور عطیہ دی) وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور آپ کے سامنے اس بات کا ذکر کیا۔ پس حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اس چیز کو کھاؤ میری جان کی قسم البتہ وہ شخص بھی ہے جو باطل منتر یا جھوٹے دم سے کھاتے ہیں۔ البتہ تحقیق تم نے تو کھایا ہے سچے دم کے ساتھ یا سچے منتر کے ذریعے ۔مکرر ہے۔ ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے۔ ان کو ابو عمرو بن سماک نے۔ ان کو علی بن ابراہیم نے۔ ان کو وھب بن حریر نے، ان کو شعبہ نے مذکور کی مثل۔
عَمِّہٖ ← خَارِجَةَ بْنِ الصَّلْتِ ← الشَّعْبِيِّ، ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ ← شُعْبَةُ، ← عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، ← أَبُو الْمُثَنَّى ← و، ← شُعْبَةُ، ← أَبِي ← أَبُو الْمُثَنَّى ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › He mentioned the beginning of the book · Hadith 2365
