شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في قراءة القرآن بالتفخيم و الإعراب · حديث 2293
2293 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ و أبو بكر القاضي قالا ثنا أبو العباس محمد بن يعقوب ثنا محمد بن الجهم بن هارون السمري ثنا الهيثم بن خالد عن عبيد بن عقيل أخبرني معارك بن عباد حدثني عبد الله بن سعيد بن أبي سعيد المقبري حدثني أبي عن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : أعربوا القرآن و اتبعوا غرائبه و غرائبه فرائضه و حدوده فإن القرآن نزل على خمسة أوجه حلال و حرام و محكم و متشابه و أمثال فاعلموا بالحلال و اجتنبوا الحرام و اتبعوا المحكم و آمنوا بالمتشابه و اعتبروا بالأمثال
ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے اور ابو بکر قاضی نے دونوں کو کہا ہمیں حدیث بیان کی ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو محمد بن جہم بن ہارون سمری نے ان کو ہیثم بن خالد نے ان کو عبید بن عقیل نے ان کو خبر دی معارک بن عباد نے ان کو عبداللہ بن سعید بن ابو سعید مقبری نے ان کو ان کے والد نے ان کو ابوہریرہ نے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا قرآن مجید کو عربی لہجہ میں پڑھو ( یعنی واضح اور ظاہر کرکے پڑھو) اور اس کے غرائب کی پیروی کرو اور اس کے غرائب اس کے فرائض ہیں اور حدود ہیں ۔ بے شک قرآن مجید پانچ اقسام ( کے مضامین کا جامع ) اترا ہے۔ (1) حلال (2) حرام (3) محکم (4) متشابہ (5) امثال۔ پانچویں اقسام کے حکم کے بارے میں یہ تفصیل ہے کہ :۔حلال پر عمل کرو ۔ حرام سے اجتناب کرو ۔ محکم کی اتباع کرو۔ متشابہ پر صرف ایمان رکھو اور امثال کے ساتھ عبرت پکڑو یعنی اس پر دوسری چیز کو قیاس کر کے اسی جیسا حکم سمجھو۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، ← معارك بن عباد ← عُبَيْدُ بْنُ عَقِيلٍ، ← الْهَيْثَمُ بْنُ خَالِدٍ، ← محمد بن الجهم بن هارون السمري ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أبو عبد الله الحافظ و أبو بَكْر القاضي
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › A chapter on reading the Qur’an with glorification and parsing · Hadith 2293
