Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شعب الإيمان

Shuab ul Iman

by Imam Baihaqee

11,260 Hadith471 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في قراءة القرآن من المصحف · حديث 2233

2233 - أخبرنا أبو الحسين بن الفضل ثنا عبد الله بن جعفر ثنا يعقوب بن سفيان ثنا ابن نمير ثنا وكيع قال : سمعت الأعمش يقول : استأذن رجل على إبراهيم و هو يقرأ المصحف فغطاه فقال : ألا ترى هذا أني أقرأ فيه كل ساعة

ہمیں خبر دی ابو الحسین بن فضل نے ان کو عبداللہ بن جعفر نے ان کو یعقب بن سفیان نے ان کو ابن نمیر نے ان کو وکیع نے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا اعمش سے وہ کہتے تھے ایک آدمی نے ابراہیم کو ملنے کی اجازت چاہی تو وہ قرآن مجید میں دیکھ کر تلاوت کر رہے تھے لہذا اسے انہوں نے ڈھک دیا اور فرمایا کہ آپ دیکھتے نہیں ہیں اس کو کہ میں ہر لحظہ اس میں پڑھتا رہتا ہوں ۔

ألا ترى هذا أني أقرأ فيه كل ساعة ← استأذن رجل على إبراهيم و هو يقرأ المصحف فغطاه ← الْاَعْمَشِ ← وَكِيعٌ، ← ابْنِ نُمَيْرٍ، ← يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › A chapter on reading the Qur’an from the Qur’an · Hadith 2233

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في قراءة القرآن من المصحف · حديث 2234

2234 - أخبرنا أبو الحسين أنا عبد الله ثنا يعقوب ثنا سليمان بن حرب ثنا أبو هلال ثنا أبو صالح العقيلي قال : كان أبو العلاء يقرأ في المصحف حتى يغشى عليه

ہمیں خبر دی ابو الحسین نے ان کو عبداللہ نے ان کو یعقوب نے ان کو سلیمان بن حرب نے ان کو ابو ہلال نے ان کو ابو صالح عقیلی نے انہوں نے کہا کہ حضرت ابوالعلاء قرآن مجید میں دیکھ کر پڑھتے رہتے یہاں تک کہ ان پر بے ہوشی طاری ہو جاتی ۔

كان أبو العلاء يقرأ في المصحف حتى يغشى عليه ← أبو صالح العقيلي ← أَبُو هِلَالٍ؛ ← سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ← يَعْقُوبُ، ← عَبْدُ اللَّهِ ← أَبُو الْحَسَينِ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › A chapter on reading the Qur’an from the Qur’an · Hadith 2234

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في قراءة القرآن من المصحف · حديث 2235

2235 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو حامد بن المقرئ ثنا أبو عيسى الترمذي ثنا سفيان بن وكيع ثنا إسماعيل بن محمد بن جحادة عن أبيه قال : قلت : ثم ولد الحسن البصري ما رأيت منه قال : رأيته فتح المصحف فرأيت عينيه تسيلان و شفتيه لا يتحركان

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو حامد بن مقری نے ان کو ابو عیسیٰ ترمذی نے ان کو سفیان بن وکیع نے ان کو اسماعیل بن محمد بن جحادہ نے اپنے والد سے انہوں نے کہا کہ میں نے کہا اس جگہ حسن بصری پیدا ہوئے ۔ میں نے نہیں دیکھا اس سے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ان کو دیکھا تھا کہ انہوں نے قرآن مجید کھولا بس میں نے دیکھا کہ ان کی دونوں آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے ہیں اور ان کے ہونٹ حرکت نہیں کر رہے ہیں۔

رأيته فتح المصحف فرأيت عينيه تسيلان و شفتيه لا يتحركان ← قلت ثم ولد الحسن البصري ما رأيت منه ← أَبِيهِ ← إسماعيل بن محمد بن جحادة ← سُفْيَانُ بْنُ وَکِيعٍ ← أَبُو عِيسَى التِّرْمِذِيُّ: ← أبو حامد بن المقرئ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › A chapter on reading the Qur’an from the Qur’an · Hadith 2235

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في قراءة القرآن من المصحف · حديث 2236

2236 - أخبر أبو عبد الله الحافظ ثنا أبو عمر الزاهد صاحب ثعلب ثنا أبو العباس الأنصاري ثنا مسلم بن عبيد الصفار قال : حدثني أبي قال : بينما أنا راكب في البحر إذ هاج البحر و همت كل إنسان نفسه و كان معنا أعرابي فنظر إلى مصحف معلق فأخذه بيده ثم قام و رفع يديه إلى السماء و قال : إلهي و سيدي تغرقنا و كلامك معنا فسكن البحر

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو عمر زاہد نے ( صاحب ثعلب نے ) ان کو ابو العباس انصاری نے ان کو مسلم بن عبید صفار نے وہ کہتے ہیں کہ مجھ کو حدیث بیان کی میرے والد نے وہ کہتے ہیں ، ہم لوگ سمندر سے سفر کر رہے تھے اچانک سمندر میں طغیانی آ گئی اور ہر انسان کو اپنے اپنے نفس کی پڑی ہوئی تھی اور ہمارے ساتھ ایک دیہاتی تھا اس نے وہاں کشتی میں یا جہاز میں قرآن مجید لٹکا ہوا دیکھا چنانچہ اس نے اسے ہاتھ میں لیا اور کھڑا ہو گیا اور دونوں ہاتھ آسمان کی طرف بلند کر لئے اور کہنے لگے ۔ "الھی و سیدی تغرقنا وکلامک معنا" اے میرے سچے معبود اسے میرے مالک آپ ہمیں تو غرق کر دیں گے حالانکہ تیرا کلام بھی ہمارے ساتھ ہے ۔ اتنے میں دریا کی طغیانی تھم گئی ( اور اس طرح سب کی جان بچ گئی) ۔

راكب في البحر ← بَيْنَمَا ← أَبِي ← مسلم بن عبيد الصفار ← أبو العباس الأنصاري ← أبو عمر الزاهد صاحب ثعلب ← أخبر أبو عبد الله الحافظ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › A chapter on reading the Qur’an from the Qur’an · Hadith 2236

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في قراءة القرآن من المصحف · حديث 2237

2237 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ ثنا أحمد بن الليث الكرماني بتمارا ثنا محمد بن الضو ثنا أحمد بن الأزهر النيسابوري ثنا محمد بن يوسف قال : سمعت سفيان الثوري يقرأ في المصحف ثم يقول : يا قوم العجب ممن يطلب النجاة بغير كتاب الله تعالى

ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ان کو احمد بن لیث کر مانی نے تمارا میں ان کو محمد بن ضو نے ان کو احمد بن ازہر نیسا پوری نے ان کو محمد بن یوسف نے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سنا سفیان ثوری سے وہ قرآن مجید میں دیکھ کر تلاوت کرتے تھے پھر کہتے تھے اے قوم حیرانی ہے کتاب اللہ کے بغیر کس سے نجات مانگی جائے؟

يا قوم العجب ممن يطلب النجاة بغير كتاب الله تعالى ← سفيان الثوري يقرأ في المصحف ثم ← مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ← أَحْمَدُ بْنُ الْأَزْهَرِ النَّيْسَابُورِيُّ، ← محمد بن الضو ← أحمد بن الليث الكرماني بتمارا ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › A chapter on reading the Qur’an from the Qur’an · Hadith 2237

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في قراءة القرآن من المصحف · حديث 2238

2238 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو بكر الجراحي ثنا يحيى بن ساسوية ثنا عبد الكريم السكري ثنا وهب بن ربيعة عن علي الفاشاني قال : كان عبد الله بن المبارك ربما يقلب المصحف و لا يقرأ للحديث الذي جاء ( النظر في المصحف عبادة ) و كان إذا ختم القرآن أكثر دعاءه للمؤمنين و المؤمنات

ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو بکر جراحی نے ان کو یحییٰ بن ساسویہ نے ان کو عبدالکریم سکری نے ان کو وہب بن ربیعہ نے ان کو علی فاشانی نے انہوں نے کہا کہ حضرت عبداللہ بن مبارک بسا اوقات قرآن کو پلٹتے اور دیکھ کر رکھ دیتے اور پڑھتے نہیں تھے۔ اس حدیث کی وجہ سے کہ " النظر فی المصحف عبادۃ" قرآن میں نظر ڈالنا عبادت ہے اور جب قرآن مجید کا ختم کر تے تھے تو مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کے لئے کثرت سے دعا کرتے تھے ۔

علي الفاشاني ← وَهْبِ بْنِ رَبِيعَةَ ← عَبْدُ الْكَرِيمِ السُّكَّرِيُّ، ← يَحْيَى بْنُ سَاسَوَيْهِ، ← أَبُو بَكْرٍ الْجِرَاحِيُّ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › A chapter on reading the Qur’an from the Qur’an · Hadith 2238

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في قراءة القرآن من المصحف · حديث 2239

2239 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو الطيب محمد بن عبد الله الشعيري ثنا أبو الخطيب عبد الله بن محمد القاضي ثنا محمد بن حميد قال : رمدت فشكوت ذلك إلى جرير فقال : أدم النظر في المصحف فإني رمدت فشكوت ذلك إلى المغيرة فقال لي أدم النظر في المصحف فإني رمدت فشكوت ذلك إلى إبراهيم فقال لي : أدم النظر في المصحف فإني رمدت فشكوت ذلك إلى علقمة فقال لي أدم النظر في المصحف فإني رمدت فشكوت ذلك إلى عبد الله بن مسعود فقال : أدم النظر في المصحف فإني رمدت فشكوت ذلك إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال لي : أدم النظر في المصحف

ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابوالطیف محمد بن عبداللہ شعیری نے ان کو ابو الخطیب عبداللہ بن محمد قاضی نے ان کو محمد بن حمید نے وہ کہتے ہیں کہ میری آنکھوں میں تکلیف ہو گئی تھی میں نے یہ تکلیف حضرت جریر کو بتائی تو انہوں نے فرمایا کہ آدم النظرفی المصحف۔ قرآن مجید میں نظر ٹکائیے ۔ اس لئے کہ میری آنکھیں دکھنے آئی تھیں میں نے اس کی شکایت حضرت مغیرہ سے کی تھی انہوں نے فرمایا کہ آپ قرآن میں نظر جمائیے انہوں نے کہا کہ میری آنکھیں دکھنے آئی تھیں تو میں نے اس کی شکایت حضرت علقمہ سے کی تھی اس نے فرمایا کہ قرآن مجید میں نظر جمائیے انہوں نے کہا کہ میری آنکھیں دکھنے آئی تھیں میں نے اس کی شکایت حضرت عبداللہ بن مسعود سے کی تھی انہوں نے فرمایا کہ قرآن میں نظر جمائیے اس لئے کہ میری آنکھیں دکھنے آئی تھیں تو میں نے اس کی شکایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کی تھی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے یہ جملہ ارشاد فرمایا تھا کہ قرآن مجید میں نظر جمائیے۔

مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ← أبو الخطيب عبد الله بن محمد القاضي ← أَبُو الطَّيِّبِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشَّعِيرِيُّ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › A chapter on reading the Qur’an from the Qur’an · Hadith 2239

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في قراءة القرآن من المصحف · حديث 2240

2240 - و رواه أيضا أبو عمرو محمد بن أحمد بن حمدان عن محمد بن داود المخضوب أبي بكر عن محمد بن حميد الرازي : هكذا كما أخبرناه شيخنا في التاريخ

اور اس کو ابو عمر اور محمد بن احمد بن حمد ان نے بھی روایت کیا ہے محمد بن داؤد مخضوب ابوبکر سے ا سنے محمد بن حمید رازی سے اسی طرح ہے جیسے اس کی ہمیں خبر دی ہے ہمارے شیخ نے تاریخ میں ۔

شيخنا في التاريخ ← محمد بن حميد الرازي هكذا كما ← محمد بن داود المخضوب أبي بكر ← و رواه أيضا أبو عمرو محمد بن أحمد بن حمدان

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › A chapter on reading the Qur’an from the Qur’an · Hadith 2240

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في قراءة القرآن من المصحف · حديث 2241

2241 - و رواه أبو بشر المصعبي عن محمد بن حمل أبي الحسن القصير عن محمد بن حميد : مسلسلا و زاد فيه : شكاية جبريل إلى ربه عز و جل قال : و في إسناده عن جرير عن منصور بدل مغيرة و أبو بشر المصعبي متروك و هذا حديث منكر و لعل البلاء فيه من محمد بن حميد الرازي و الله أعلم

اور اس کو روایت کیا ہے ابو بشر مصعبی نے محمد بن سہل ابو الحسین قصیر سے ان کو محمد بن حمید نے تسلسل کے ساتھ اور اس نے اس میں اضافہ کیا ہے ، جبریل کی شکایت کو رب کی طرف۔ انہوں نے کہا کہ اس کی اسناد میں ہے جریر سے منصور سے ، مغیرہ کی بدل میں اور ابو بشر مصعبی متروک ہے اور یہ حدیث منکر ہے ۔ شاید کہ اس میں مصیبت محمد بن حمید رازی سے ہے ۔

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › A chapter on reading the Qur’an from the Qur’an · Hadith 2241

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في استحباب القراءة في الصلاة · حديث 2242

2242 - أخبرنا أبو الحسين محمد بن علي بن حشيش المقرئ بالكوفة ثنا أبو جعفر محمد بن علي بن دحيم ح و أخبرنا أبو محمد عبد الله بن يوسف الأصبهاني أنا أبو الحسن علي بن محمد بن عقبة الشيباني بالكوفة قالا ثنا إبراهيم بن عبد الله العبسي ثنا وكيع بن الجراح عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : أيحب أحدكم إذا رجع إلى أهله أن يجد فيه ثلاث خلفات عظاما سمانا قالوا : نعم يا رسول الله قال : فثلاث آيات يقرأ بهن في صلاته خير له من ثلاث خلفات عظام سمان رواه مسلم عن أبي بكر و أبي سعيد عن وكيع

ہمیں خبر دی ہے ابوالحسین محمد بن علی بن حشیش مقری نے کوفہ میں ان کو ابو جعفر محمد بن علی بن دحیم نے ۔۔۔ ح۔۔۔ اور ہمیں خبر دی ہے ابو محمد عبداللہ بن یوسف اصفہانی نے ان کو ابو الحسن علی بن محمد بن عقبہ شیبانی نے کوفے میں دونوں کو ابراہیم بن عبداللہ عبسی نے ان کو وکیع بن جراح نے ان کو اعمش نے ان کو ابو صالح نے ان کو ابوہریرہ نے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا۔ کیا تم میں سے کوئی ایک آدمی یہ پسند کرے گا کہ وہ جب اپنے گھر کی طرف لوٹ کر آئے تو گھر میں تین بڑی موٹی تازی اونٹنیاں بندھےی ہوئی پائے۔ لوگوں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیوں نہیں ۔ فرمایا ب س صرف تین آیات اپنی نماز میں پڑھا لے تو وہ تین بڑی موٹی تازی اونٹنیوں سے بہتر ہیں۔ اس کو مسلم نے روایت کیا ہے ابو بکر سے اور ابو سعید سے اس نے وکیع سے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← الْاَعْمَشِ ← وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَبْسِيُّ، ← أَبُو الْحَسَنِ، عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ بِالْكُوفَةِ ← أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنِ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ ← و، ← أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ ← أبو الحسين محمد بن علي بن حشيش المقرئ بالكوفة

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Chapter on the desirability of reading during prayer · Hadith 2242

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في استحباب القراءة في الصلاة · حديث 2243

2243 - أخبرنا علي بن أحمد بن عبدان أنا أحمد بن عبيد الصفار ثنا ابن أبي الدنيا ثنا محمد بن سلام الجمحي قال : ثنا الفضل بن سليمان النميري و ذكر رجلا من بني مخزوم من ولد عبد الله بن أبي ربيعة و أحسن عليه الثناء عن أبيه عن جده عن عائشة رضي الله عنها : أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : قراءة القرآن في الصلاة أفضل من قراءة القرآن في غير الصلاة و قراءة القرآن في غير الصلاة أفضل من التكبير و التسبيح و التسبيح أفضل من الصدقة و الصدقة أفضل من الصوم و الصوم جنة من النار

ہمیں خبر دی ہے علی بن احمد بن عبدان سے ا س نے احمد بن عبید صفار سے اس نے ابن ابولدنیا سے اس نے محمد بن سلام جمحی سے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں حدیث بیان کی ہے فضل بن سلیمان نمیری سے اور ذکر کیا بنی مخزوم کے ایک آدمی کا عبداللہ بن ربیعہ کی اولاد میں سے اور اس کی اچھی طرح تعریف کی اس نے اپنے والد سے اس نے دادا سے اس نے سیدہ یائشہ رضی اللہ عنہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: قرآن مجید کی نماز میں قرا ٔت کرنا بغیر نماز کی قرأت سے زیادہ افضل ہے اور بغیر نماز کے تلاوت کرنا تکبیر اور تسبیح یعنی سبحان اللہ اور اللہ اکبر کے ذکر سے افضل ہے اور تسبیح کرنا افضل ہے صدقہ کرنے سے اور صدقہ کرنا افضل ہے روزہ رکھنے سے اور روزہ رکھنا ڈھال ہے آگ سے ۔

الفضل بن سليمان النميري و ← مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ، ← ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا، ← أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ← عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Chapter on the desirability of reading during prayer · Hadith 2243

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في استحباب القراءة في الصلاة · حديث 2244

2244 - و يذكر عن محمد بن جحادة أنه قال : إنهم كانوا يستحبون إذا ختموا القرآن من الليل أن يختموه في الركعتين بعد المغرب و إذا ختموه من النهار أن يختموه في ركعتي الفجر

اور محمد بن حجارہ سے ذکر ہے کہ اس نے کہا کہ صحابہ کرام اور تابعین پسند کرتے تھے اور مستحب سمجھتے تھے کہ جب وہ قرآن مجید کا ختم کریں تو رات کو مغرب کے بعد دو رکعت میں کریں اور جب دن میں ختم کریں تو فجر کی دو رکعت میں کریں۔

محمد بن جحادة أنه ← و يذكر

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Chapter on the desirability of reading during prayer · Hadith 2244

chevron_left Previous
1…505152…65
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter mentioning the hadith that was mentioned in the people of faith2. The chapter of evidence that ratification by the heart and acknowledgment by the tongue is the root of faith, and that both are a condition of transferring disbelief when no disability3. Chapter of evidence that obedience are all faith4. Chapter of evidence that faith and Islam at all are two expressions of one religion5. The door to say about the increase and decrease in faith, and the differentiation of people of faith in their faith6. The section of exception in faith7. Chapter Words of Faith -8. Separation of those who disbelieve a Muslim9. The door to say in the faith of the imitator and the suspicious10. The door to say about whoever is a believer in the faith of others11. Chapter of the saying about whoever has valid faith or not12. The door to pray to Islam13. The first of the people of faith and it is a chapter in belief in God Almighty14. Chapter on knowledge of God Almighty and knowledge of his attributes and names15. Asami, the verb adjectives16. Chapter in referring to the edges of evidence in the knowledge of God Almighty in the event of the world
2. The second of the people of faith
    17. And it is a section on faith. God sends, may God’s prayers be upon them, in general18. Chapter (On the knowledge of angels)
3. Fourth of the people of faith
    19. And it is a chapter on faith in the Qur’an that was revealed to our Prophet Muhammad, may God’s prayers and peace be upon him, and all other books revealed to the prophets, may God’s prayers be upon them all
20. He mentioned the hadith of the Qur’an collection
4. Fifth from the people of faith
    21. And it is a chapter on the fact that fate is good and bad from God Almighty
5. Sixth of the people of faith
    22. And it is a door to belief in the Last Day
6. Seventh of the people of faith
    23. It is a section on belief in resurrection and resurrection after death
7. The eighth of the people of faith
    24. And it is a door to crowding people after they are sent from their graves to the position that was shown to them from the ground25. Separation26. A chapter on explaining the major sins, the minor sins and the immoralities27. A chapter on the people of the Qiblah who have major sins. If they fulfill the Resurrection without repentance, give it28. Chapter about what God transcends his servants and does not take them aside from him and as mercy29. Chapter on how the first life ends and the next life begins, and the description of the Day of Resurrection30. Separation31. Separation32. A chapter on the meaning of the words of God Almighty: “The angels and the soul limped to Him on a day of fifty thousand years.”
8. Ninth of the people of faith
    33. And it is the door that the abode of the believers and their shelter is Paradise, the abode of the unbelievers, and their shelter is Hell34. Chapter in his saying, Almighty and Majestic - {Forbek, let us put them together and the demons, and then let us bring them around Hell cadaver * Then let us quit from all Shiites, which of them is stronger over the Most Merciful.35. A chapter on the redemption of the believer36. Chapter in the owners of customs37. Season38. Chapter on the torment of the grave
9. Tenth of the people of faith
    39. And it is a door to the love of God Almighty - God Almighty said: {Among the people are those who take peers besides God, who love them like God, and those who believe more love God.40. The meanings of love41. Chapter in perpetuating the remembrance of God Almighty42. The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty43. And it is a chapter on fear of God Almighty - {It is only that Satan fears his guardians, so do not fear them. And you are afraid if you are believers.44. Separation
10. Twelfth of the people of faith
    45. Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters46. Season47. Chapter II48. Mentioning chapters in supplication that you need to know
11. Thirteenth of the people of faith
    49. And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything
12. Fourteenth of the people of faith
    50. And it is a door in the love of the Prophet, may God bless him and grant him peace51. A merit in the honor of his origin and the purity of his birth, may God bless him and grant him peace52. Chapter in his names, may God bless him and grant him peace53. Chapter - In praising God Almighty to mention Muhammad, may God bless him and grant him peace, before he created it54. Chapter on the creation and creation of the Messenger, may God bless him and grant him peace55. Chapter in the statement of the Prophet, may God bless him and grant him peace, eloquence56. Chapter in the hunchbacks of the Prophet, may God bless him and grant him peace, on his nation and his compassion for them57. A chapter on the asceticism of the Prophet, may God bless him and grant him peace, and his patience over the hardships of our religion58. A chapter on the innocence of our Prophet, may God bless him and grant him peace, in Prophethood