شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في تحسين الصوت بالقراءة و القرآن · حديث 2149
2149 - أخبرنا أبو محمد عبد الله بن يحيى بن عبد الجياري السكري ببغداد ثنا إسماعيل بن محمد الصفار ثنا أحمد بن منصور ثنا عبد الرزاق ثنا ابن عيينة عن مالك بن مغول عن عبد الله بن بريدة عن أبيه قال : سمع النبي صلى الله عليه و سلم صوت أبي موسى و هو يقرأ فقال : لقد أوتي أبو موسى مزمارا من مزامير آل داود قال : فحدثت به أبا موسى فقال أبو موسى : لو علمت أن رسول الله صلى الله عليه و سلم يستمع قراءتي لحبرتها تحبيرا أخرجه مسلم من وجه آخر عن مالك بن مغول دون قول لأبي موسى
اور ہمیں خبر دی ہے ابو محمد عبداللہ بن یحییٰ بن عبدالجیاری سکری نے بغداد میں ان کو اسماعیل بن محمد صفار نے ان کو احمد بن منصور نے ان کو عبدالرزاق نے ان کو ابن عیینہ نے ان کو مالک بن مغول نے ان کو عبداللہ بن بریدہ نے ان کو ان کے والد نے انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابو موسیٰ اشعری کی آواز سنی وہ تلاوت کر رہے تھے تو فرمایا: " لقد اوتی ابو موسیٰ مزمارامن مزامیر آل داؤد" البتہ تحقیق ابو موسیٰ خوب صورت سر دیا گیا ہے آل داؤد کی سروں میں سے۔راوی کہتا ہے کہ میں نے یہ بات ابو موسیٰ کو بتائی تو انہوں نے کہا: " لو علمت ان رسول اللہ یستمع قرائتی لحبرتھا تحبیرا" اگر مجھے معلوم ہوتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری قرأت سن رہے ہیں تو میں مزید خوش الحانی کے ساتھ اور بنا سنوار کر پڑھتا۔ اس کو مسلم نے ایک دوسرے طریق سے نقل کیا ہے مالک بن مغول سے مگر اس میں ابو موسیٰ کا یہ قول نہیں ہے ۔
أَبُو مُوسَى: لَوْ عَلِمْتُ ← به أبا موسى ← لَقَدْ أُوتِيَ أَبُو مُوسَى مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ ← النبي صلى الله عليه و سلم صوت أبي موسى و هو يقرأ ← أَبِيهِ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ← مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ ← ابْنُ عُيَيْنَةَ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ← أبو محمد عبد الله بن يحيى بن عبد الجياري السكري ببغداد
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › A chapter on improving the voice by reading and the Qur’an · Hadith 2149
