شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في الوقوف عند ذكر الجنة و النار و المسئلة و الاستعاذة · حديث 2089
2089 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أخبرني مخلد بن جعفر ثنا جعفر الفريابي ثنا أبو بكر بن أبي شيبة ثنا عبد الله بن نمير و أبو معاوية عن الأعمش عن سعد بن عبيدة عن المستورد بن الأحنف عن صلة بن زفر عن حذيفة قال : صليت مع النبي صلى الله عليه و سلم فافتتح البقرة فقلت يصلي بها في ركعة ثم مضى فقلت يركع بها ثم افتتح النساء فقرأها ثم افتتح آل عمران فقرأها يقرأ مترسلا فإذا مر بآية فيها تسبيح سبح و إذا مر بسؤال سأل و إذا مر بتعوذ تعوذ ثم ركع فقال سبحان ربي العظيم فكان ركوعه نحوا من قيامه ثم قال سمع الله لمن حمده ثم قال قريبا مما ركع ثم سجد فقال سبحان ربي الأعلى فكان سجوده قريبا من قيامه
ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ان کو خبر دی مخلد بن جعفر نے ان کو جعفر فریابی نے ان کو ابوبکر بن ابی شیبہ نے ان کو عبداللہ بن نمیر نے اور ابو معاویہ نے اعمش سے ان کو سعد بن عبیدہ نے ان کو مستور بن احنف نے ان کو صلہ بن زفر نے نا کو حذیفہ نے وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی آپ نے سورۃ بقرہ شروع کی۔ میں نے دل میں کہا کہ آج آپ نے سورہ بقرہ پوری ایک رکعت میں پڑھیں۔ پھر آپ جاری رہے میں نے کہا کہ رکوع کریں گے اس کے ساتھ پھر آپ نے سورۃ نساء شروع کردی اسے پڑھ دیا اس کے بعد آل عمران شروع کر دی اس کو پڑھ دیا آپ روانی سے پڑھ رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم جب کسی آیت کے ساتھ گزرتے جس میں تسبیح ہوتی تو تسبیح کرتے اور جب کسی سوال کے ساتھ گزرتے تو اللہ سے دعا کرتے جب کسی تعوذ کی آیت سے گزرتے تو اللہ سے پناہ مانگتے اس کے بعد رکوع کیا اور سبحان ربی العظیم پڑھا مگر آپ کو رکوع بھی آپ کے قیام کی طرح لمبا تھا اس کے بعد پڑھا سمع اللہ لمن حمدہ پھر آپ نے قیام کیا رکوع کے قریب قریب اس کے بعد سجدہ کیا اور سجدہ میں سبحان ربی الا علیٰ پڑھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا سجدہ بھی قریب قریب آپ کے قیام کے برابر تھا۔
حُذَيْفَةَ ← صِلَۃَ بْنَ زُفَرَ، ← الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الْأَحْنَفِ ← سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ← الْاَعْمَشِ ← عبد الله بن نمير و أبو معاوية ← أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ← جَعْفَرٌ الْفِرْيَابِيُّ، ← مَخْلَدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Chapter on standing when mentioning Heaven and Hell and the question and seeking refuge · Hadith 2089
