شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في البكاء عند قراءة القرآن · حديث 2065
2065 - أخبرنا أحمد بن أبي خلف الصوفي ثنا أبو سعيد محمد بن إبراهيم الواعظ قال : سمعت أبا بكر بن رجاء يقول : سمعت إسحاق بن إبراهيم الحنظلي يقول : كان المعتمر بن سليمان يبكي فادخلت عليه فلم يرفع إلي رأسه فلما فرغ قال لي يا أبا يعقوب لم أرى و القارئ يقرأ القرآن ( ) الاستعاذة عند الإفتتاح بالقراءة قال الله عز و جل : { فإذا قرأت القرآن فاستعذ بالله من الشيطان الرجيم } و معناه و الله أعلم : إذا أردت القراءة لقوله عز و جل : { إذا قمتم إلى الصلاة فاغسلوا وجوهكم } و معناه إذا أردتم القيام لأن الاستعاذة الاحتراز في معارضة الشيطان قارى القرآن في حال قراءته و الاتيان بها قبل القراءة الأولى و أجمع لأحوال القراءة من الاستعاذة بعدها و قد ذكرنا الأخبار الواردة في الاستعاذة و كيفيتها في كتاب السنن
ہمیں خبر دی ہے احمد بن ابی خلف صوفی نے ان کو سعید محمد بن ابراہیم واعظ نے انہوں نے سنا ابوبکر بن رجاء سے انہوں نے سنا اسحٰق بن ابراہیم حنظلی سے وہ کہتے ہیں کہ معتز بن سلیمان روتے رہتے تھے میں ان کے پاس داخل ہوا تو انہوں نے میری طرف سر اٹھا کر بھی نہ دیکھا اپنے معمول سے فارغ ہوئے تو انہوں نے مجھ سے کہا اے ابو یعقوب میں کیسے دیکھتا حالانکہ قاری قرآن پڑھ رہا ہو اور تلاوت کے آغاز میں اللہ سے پناہ مانگ چکا ہے : " فاذا قرأت القرآن فاستعذ باللہ من الشیطن الرجیم"۔جب تلاوت کرتے تو اللہ کی پناہ مانگو شیطان مردود سے ۔ اس کا مطلب (اللہ بہتر جانتا ہے ) شاید یہی ہے کہ جب تو تلاوت کا ارادہ کرے کیونکہ اس کی مثال موجود ہے اس آیت میں کہ : "اذ قمتم الی الصلوٰۃ فا غسلو اوجوھکم "۔ اس کا مطلب بھی اسی طرح ہے کہ جب تم نماز کے لئے قیام کا ارادہ کرو تو اپنے چہرے کو دھولو۔ اس لئے کہ استعاذہ در حقیقت احتراز ہے اور بچنا ہے شیطان کے مقابلے میں قرآن پڑھنے والے کے ساتھ اس کی قرأت کے دوران لہذا اس اعتبار سے استعاذ کا قرأت سے پہلے اولیٰ ہے اور زیادہ جامع ہے احوال قرأت کے لیے بعد میں استعاذہ کرنے سے ۔ تحقیق ہم نے وہ اخبارذ کرکئے ہیں جو استعاذے کی بابت وارد ہوئے ہیں اور اس کی کیفیت کے بارے میں کتاب السنس میں۔
إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، ← أبا بكر بن رجاء ← أبو سعيد محمد بن إبراهيم الواعظ ← أحمد بن أبي خلف الصوفي
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Separated in crying when reading the Qur’an · Hadith 2065
