شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في ترك قراءة القرآن في المساجد و الأسواق ليعطى و يستأكل به · حديث 2628
2628 - أخبرنا أبو محمد بن يوسف إملاء ثنا أبو إسحاق إبراهيم بن أحمد بن فراس بمكة ثنا محمد بن صالح ثنا نصر بن علي ثنا أبو أحمد ثنا سفيان عن الأعمش عن خيثمة عن الحسن عن عمران بن حصين : أنه مر علي قاص قرأ ثم سأل فاسترجع من ذلك و قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : من قرأ القرآن فليسأل الله به فإنه سيأتي قوم يقرؤون القرآن يسألون الناس به
ہمیں خبر دی ابو محمد بن یوسف نے بطور املاء کے ، ان کو ابو اسحاق ابراہیم بن احمد بن فراس نے مکہ میں ، ان کو محمد بن صالح نے ، ان کو نصر بن علی نے ان کو ابو احمد نے ، ان کو سفیان نے ، ان کو اعمش نے ، ان کو خیثمہ نے ، ان کو حسن نے ، ان کو عمران بن حصین نے کہ وہ ایک وعظ کرنے والے کے پاس سے گذرے ، جس نے تلاوت کے بعد مانگنا شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے انا للہ پڑھا اس بات پر اور بولے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے سنا تھا، آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے تھے جو شخص قرآن مجید کی تلاوت کرے اسے چاہیے کہ وہ اللہ سے مانگے اس کے ذریعے سے ۔ بے شک عنقریب کچھ لوگ آئیں گے جو قرآن کی تلاوت کریں گے اور اس کے ذریعے لوگوں سے مانگیں گے ۔
الْحَسَنِ، ← خيثمة ← الْاَعْمَشِ ← سُفْيَانَ، ← أَبُو أَحْمَدَ ← نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ← مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ ← أبو إسحاق إبراهيم بن أحمد بن فراس، ← أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Chapter on giving up reading the Qur’an in mosques and markets, to be given and eaten · Hadith 2628
