Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شعب الإيمان

Shuab ul Iman

by Imam Baihaqee

11,260 Hadith471 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ تخصيص المعوذتين بالذكر · حديث 2568

2568 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ و محمد بن موسى قالا : ثنا أبو العباس محمد بن يعقوب ثنا أبو الحسن هارون بن سليمان بن داود الأصبهاني ثنا عبد الرحمن بن مهدي عن مالك عن الزهري عن عمرة عن عائشة : أن النبي صلى الله عليه و سلم كان إذا مرض قرأ على نفسه المعوذات و نفث

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے اور محمد بن موسیٰ نے دونوں کو ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان کو ابوالحسن ھارون بن سلیمان بن داؤد اصفہانی نے ان کو عبدالرحمٰن بن مہدی نے ان کو مالک نے ان کو زہری نے ان کو عمرۃ نے ان کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیمار ہوتے تھے تو اپنے آپ پر معوذات پڑھتے تھے ( اور پھونکتے تھے۔ )

عَائِشَةَ ← عَمْرَةَ ← الزُّهْرِيِّ، ← مَالِكٍ، ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ← أبو الحسن هارون بن سليمان بن داود الأصبهاني ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أبو عبد الله الحافظ و محمد بن موسى

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Allocating the two female pilgrims to mention · Hadith 2568

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ تخصيص المعوذتين بالذكر · حديث 2569

2569 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ ثنا أبو بكر بن إسحاق أنا إسماعيل بن قتيبة ثنا يحيى بن يحيى قال : قرأت على مالك بن أنس عن عروة عن عائشة : أن النبي صلى الله عليه و سلم كان إذا اشتكى يقرا على نفسه بالمعوذات و ينفث فلما اشتد وجعه كنت أقرأ عليه و أمسح عنه بيده رجاء بركتها رواه البخاري عن عبد الله بن يوسف عن مالك بن أنس عن عروة عن عائشة و رواه مسلم عن يجيى بن يحيى

ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو بکر بن اسحٰق نے ان کو اسماعیل بن قتیبہ نے ان کو یحییٰ بن یحییٰ نے وہ کہتے ہیں کہ میں نے پڑھا مالک بن انس پر اس نے عروہ سے اس نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیمار ہوتے تھے تو اپنے آپ پر معوذ ات پڑھتے اور پھونکتے تھے جب درد یا تکلیف زیادہ ہو جاتی تو میں ان پر پڑھ کر دم کرتی اور اپنے ہاتھ کو ان کے جسم پر پھیرتی سورۃ کی برکت کی امید کی وجہ سے ۔ ان کو بخاری نے روایت کیا ہے ۔ عبداللہ یوسف سے اس نے مالک بن انس سے اس نے عروہ سے اس نے عائشہ ۔ اور مسلم نے ان کو روایت کیا ہے یحییٰ بن یحییٰ سے ۔

عَائِشَةَ ← عُرْوَةَ ← على مالك بن أنس ← يَحْيَی بْنُ يَحْيَی ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ← أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Allocating the two female pilgrims to mention · Hadith 2569

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ تخصيص المعوذتين بالذكر · حديث 2570

2570 - أخبرنا أبو عمرو الأديب أنا أبو بكر الإسماعيلي ثنا عبد الله بن محمد بن سيار الفرهاداني ثنا قتيبة ثنا مفضل بن فضالة عن عقيل عن ابن شهاب عن عروة عن عائشة رضي الله عنه : أن النبي صلى الله عليه و سلم كان إذا آوى إلى فراشه كل ليلة جمع يديه ثم نفث فيهما فقرأ فيهما { قل هو الله } و { قل أعوذ برب الفلق } و { قل أعوذ برب الناس } ثم مسح بهما ما استطاع من جسده يبدأ بهما على رأسه و وجهه و ما أقبل من جسده يفعل ذلك ثلاث مرات رواه البخاري في الصحيح عن قتيبة بن سعيد

ہمیں خبر دی ہے ابو عمرو ادیب نے ان کو ابو بکر اسماعیلی نے ان کو عبداللہ بن محمد بن سیار فرھادانی نے ، ان کو قتیبہ نے ان کو مفضل بن فضالہ نے ان کو عقیل نے ان کو ابن شہاب نے ان کوعروہ نے ان کو عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے بستر پر آتے تھے ہر رات دونوں ہاتھوں کو ملا لیتے پھر ان میں پھونکتے اور ان میں قل ھواللہ احد اور قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس پڑھتے پھر ان کو اپنے جسم پر جہاں تک پھیر سکتے پھیرتے تھے دونوں ہاتھوں کو پھیرنے کی ابتدا اپنے سر اور اپنے چہرے سے کرتے تھے جو کچھ جسم کا سامنے کا حصہ ہے یہ عمل تین بار کرتے تھے ۔ اس کو بخاری نے صحیح میں روایت کیا ہے ۔

عَائِشَةَ ← عُرْوَةَ ← ابْنِ شِهَابٍ، ← عَقِیلٍ ← مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ← قُتَيْبَةُ، ← عبد الله بن محمد بن سيار الفرهاداني ← أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ ← أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Allocating the two female pilgrims to mention · Hadith 2570

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ تخصيص المعوذتين بالذكر · حديث 2571

2571 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أخبرني عبد الرحمن بن الحسن القاضي بهمدان ثنا عمير بن مرداس ثنا عبد الله بن نافع الصائغ ثنا يحيى بن عمير عن أبيه عمير مولى نوفل بن عدي عن أبي هريرة : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : لا ينامن من أحدكم حتى يقرأ ثلث القرآن قالوا يا رسول الله صلى الله عليه و سلم و كيف يستطيع أحدنا أن يقرأ ثلث القرآن قال : لا يستطيع أن يقرأ بقل هو الله و قل أعوذ برب الفلق و قل أعوذ برب الناس 2571 - مكرر و روينا في كتاب الدعوات عن معاذ بن عبد الله بن حبيب عن أبيه : عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : اقرأ { قل هو الله أحد } و المعوذتين حين تمسي و حين تصبح ثلاث مرات تكفيك كل شيء يعني قرائتهم و قد ذكرنا أخبارا تدل على جواز المفاضلة بين السور و الآيات قال الله عز و جل : { ما ننسخ من آية أو ننسها نأت بخير منها أو مثلها } قال الحليمي رضي الله عنه : و معنى ذلك يرجع إلى أشياء : أحدها : أن يكون أما عمل ما ببيان في التلاوة إلا أن أحدهما منسوخة و الأخرى ناسخة فنقول أن الناسخة خير أي العمل بها أولى بالناس و أعود عليهم و على هذا يقال آيات الأمر و النهي و الوعد و الوعيد خير من آيات القصص لأن القصص إنما أريد بها تأكيد الأمر و النهي و الإنذار و التبشير و لا غنى بالناس عن هذه الأمور و قد يستغنون عن القصص و كان ما هو أعود عليهم و أنفع لهم مما يجري مجرى الأصول خيرا لهم مما يجعل تبعا لما لا بد منه و الآخر : أن يقال أن الآيات التي تشتمل على تعديد أسماء الله جل ثناؤه و بيان صفاته و الدلالة على عظمته و قدسه أفضل و خير بمعنى أن مخبرا بها أسنى و أجل قدرا و الثالث : أن يقال سورة خير من سورة و آية خير من آية بمعنى أن القارئ يتعجل له بقرائتها فائدة سوى الثواب الآجل و يتأدى منه بتلاوتها عبادة كقراءة آية الكرسي و سورة الإخلاص و المعوذتين فإن قارئها يتعجل بقرائتها الاحتراز مما يخشى و الاعتصام بالله جل ثناؤه و يتأدى بتلاوتها منه لله تعالى عبادة لما فيها من ذكر الله تعالى جده بالصفات العلى على سبيل الاعتقاد لها و سكون النفس إلى فضل ذلك الذكر و يمنه وبركته فأما آيات الحكم فلا تقع بنفس تلاوتها إقامة الحكم و إنما يقع بها علم و إذكار فقط و كان ما قدمناه قبلها أحق باسم الخير و الأفضل و الله أعلم ثم لو قيل في الجملة أن القرآن خير من التوراة و الإنجيل و الزبور بمعنى أن التعبد بالتلاوة و العمل واقع به و دونها و الثواب يجب بقرأته لا بقرأتها أو أنه من حيث الإعجاء حجة النبي صلى الله عليه و سلم المبعوث به و تلك الكتب لم تكن معجزه و لا كانت حجج أولئك الأنبياء بل كانت دعوتهم و الحجج غيرها لكان ذلك أيضا نظير ما مضى ذكره و الله أعلم و قد يقال أن سورة أفضل من سورة لأن الله تعالى إعتد قرأتها كقراءة أضعافها فما سواها و أوجب لها من الثواب ما لم يوجب لغيرها و إن كان المعنى الذي لأجله بلغ بها هذا المقدار لا يظهر لنا كما يقال أن يوما أفضل من يوم و شهرا أفضل من شهر بمعنى أن العبادة فيه تفضل على العبادة في غيره و الذنب فيه يكون أعظم منه في غيره و كما يقال أن الحرم أفضل من الحل لأنه يتأدى فيه من المناسك ما لا يتأدى في غيره و الله أعلم

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو عبدالرحمٰن بن حسن قاضی نے ہمدان میں ان کو عمیر بن مرداس نے ان کو عبید اللہ بن نافع صائغ نے ان کو یحییٰ بن عمیر نے اپنے والد سے ( یہ مولی تو مل بن عدی میں) انہوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ۔تم میں سے کوئی آدمی اس وقت تک بالکل نہ سویا کرے یہاں تک کہ وہ قرآن مجید کی ایک تہائی پڑھ لے لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سونے سے قبل ہم میں سے کوئی آدمی ایک تہائی قرآن پڑھنے کی کیسے استطاعت رکھے گا فرمایا کہ یہ طاقت نہیں رکھے گا کہ قل ھواللہ احد قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذبرب الناس پڑھ لے ۔مکرر ہے اور ہم نے روایت کی ہے کتاب الدعوات میں معاذ بن عبداللہ بن حبیب سے اس نے اپنے والد سے اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آپ نے فرمایا تم جب صبح کرو اور شام کرو دونوں وقت تین تین مرتبہ قل ھواللہ اھد اور قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس پڑھ لیا کرو اور یہ پڑھنا آپ کو ہرشئی سے کفایت کرےگا۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِيهِ عُمَيْرٍ مَوْلَى نَوْفَلِ بْنِ عَدِيٍّ، ← يَحْيَى بْنُ عُمَيْرٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ ← عُمَيْرُ بْنُ مِرْدَاسٍ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، بِهَمْدَانَ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Allocating the two female pilgrims to mention · Hadith 2571

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في الاستشفاء بالقرآن · حديث 2572

2572 - أخبرنا أبو الحسين بن الفضل القطان أنا أبو سهل بن زياد القطان ثنا إسحاق بن الحسن الحربي ثنا عفان ثنا أبو عوانة عن أبي بشر عن أبي المتوكل عن أبي سعيد قال : بعثنا رسول الله صلى الله عليه و سلم في غزوة فأتينا على رجل لديغ في جهينة فداووه فلم ينفعه شيء فقال بعضهم لو أتيتم هؤلاء الرهط الذين نزلوا بكم لعل أن يكون عندهم شيء ينفع فقالوا أيها الرهط إن سيدنا لديغ فابتغينا له بكل شيء فلم ينفعه شيء فهل عندكم من شيء فقال بعضهم : نعم و الله إني لأرقى و الله لقد استضيفناكم فلم تضيفونا لا نرقى حتى تجعلوا لنا جعلا فصالحناهم على قطيع من الغنم فانطلق فجعل يتفل عليه و يقرأ الحمد لله رب العالمين يعني فاتحة الكتاب حتى برأ فكأنمكا نشط من عقال قال : فقام يمشي ما به بلية فأوفوهم جعلهم الذين قاطعوهم عليه فقال بعضهم : اقتسموا فقال الذي رقا لا تفعلوا حتى نأتي رسول الله صلى الله عليه و سلم فنذكر الذي كان فننظر ما يأمرنا به فغدوا على رسول الله صلى الله عليه و سلم فذكروا ذلك فضحك رسول الله صلى الله عليه و سلم و قال : و ما يدريك أنها رقية و قال : أصبتم أقسموا و اضربوا لي معكم بسهم أخرجه البخاري في الصحيح من حديث أبي عوانة و أخرجاه من حديث شعبة عن أبي بشر

ہمیں خبر دی ہے ۔ ابو الحسین بن فضل قطان نے ان کو ابو سہل بن زیاد قطان نے ان کو اسحٰق بن حسن حربی نے ان کو عفان نے ان کو ابو عوانہ نے ان کو ابو بشر نے ان کو ابوالمتوکل نے ان کو ابو سعید نے انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک غزوے میں بھیجا ۔ ہم لوگ قبیلہ جہینہ کے ایک ( سانپ یا کسی زہریلے جانور کے ) ڈسے ہوئے آدمی پر پہنچے ( اس کے گھر والوں نے ) اس کا علاج کرایا تھا مگر اسے کوئی فائدہ نہیں ہوا تھا ۔ لہذا ان کے کچھ لوگوں نے کہا اگر تم لوگ اس گروہ کے پاس جاؤ جو تمہارے پاس اترے ہوئے ہیں ، شاید ان کے پاس ایسی کوئی چیز ہو جو فائدہ دے جائے لہذا وہ لوگ ہمارے پاس آئے اور بولے اسے مسافر لوگو ہمارے سردار کو (سانپ وغیرہ نے ) ڈس لیا ہے ۔ ہم نے اس کا ہر طرح سے علاج کیا ہے مگر اسے کسی چیز نے کوئی فائدہ نہیں دیا۔ کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے ۔ لہذا ہمارے گروہ میں سے ایک نے کہا اللہ کی قسم میں دم کرتا ہوں ۔ اللہ کی قسم ہم لوگوں نے آپ لوگوں سے ہمیں مہمان بنانے کو کہا تو تم لوگوں نے ہمیں مہمان نہیں رکھا ۔ ہم ایسے دم بھی نہیں کریں گے یہاں تک کہ تم لوگ ہمارے لیے کوئی معاوضہ طے کرو ۔ ابو سعید کہتے ہیں کہ ہم نے ان کے ساتھ بکریوں کی ایک مخصوص تعداد طے کر لی لہذا دم کرنے والا گیا اور جا کر ( دم کرنا شروع کیا)۔ سورۃ فاتحہ یعنی الحمد للہ رب العلمین پڑھتا تھا اور مریض کے زخم پر تھوکتا جاتا یہاں تک کہ وہ شفایاب ہو گیا ، پس گویا وہ چھوٹ گیا ہے رسی کے بندھن سے ، ابو سعید کہتے ہیں کہ اب وہ کھڑے ہو کر چلنے لگ گیا اب اس کو کوئی تکلیف نہیں تھی ۔ اور ان لوگوں نے وہ معاوضہ ان کو پورا پورا دے دیا جس پر ان کے ساتھ معاملہ طے ہو ا تھا لہذا ان کو بعض ساتھیوں نے کہا کہ آپس میں ہم یہ بکریاں تقسیم کر لیں مگر جس نے دم پڑھا تھا اس نے کہا کہ نہیں ابھی ایسا نہ کرو ۔ پہلے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس چلتے ہیں اور آپ کے سامنے یہ پورا ماجرا ذکر کرتے ہیں دیکھتے ہیں کہ آپ ہمیں اس بارے میں کیا حکم دیتے ہیں لہذا یہ لوگ صبح صبح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے اور آکر واقعہ بیان کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سن کر ہنس پڑے اور فرمانے لگے آپ کو یہ کیسے معلوم ہوا تھا کہ یہ دم پھونک کی چیز بھی ہے اور فرمایا کہ تم لوگوں نے درست کیا یہ مال تقسیم کر لو اور اپنے ساتھ ساتھ میرا بھی حصہ مقرر کرو۔ اس کو بخاری نے صحیح میں نقل کیا ہے ابو عوانہ کی حدیث سے اور بخاری و مسلم دونوں نے اس کو نقل کی اہے شعبہ کی روایت سے ابو بشر سے۔

اَبِیْ سَعِیْدٍ ← أَبِي الْمُتَوَكِّلِ، ← أَبِي بِشْرٍ، ← أَبُو عَوَانَةَ، ← عَفَّانُ، ← إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرْبِيُّ ← أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ،

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Chapter on healing with the Qur’an · Hadith 2572

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في الاستشفاء بالقرآن · حديث 2573

2573 - أخبرنا أبو نصر بن قتادة و محمد بن إبراهيم الفارسي قالا : أنا أبو عمرو بن مطر ثنا إبراهيم بن علي ثنا يحيى بن يحيى ثنا جرير عن الركين بن الربيع بن عميلة عن القاسم بن حسان و عن عمه عبد الرحمن بن حرملة عن عبد الله بن مسعود قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يكره الرقي إلا بالمعوذات و قد روينا قوله صلى الله عليه و سلم لعقبة بن عامر : يا عقبة تعوذ بهما فما تعوذ متعوذ بمثلهما و روينا عنه صلى الله عليه و سلم أنه تعوذ بالمعوذات و روينا في كتاب الدعوات تعوذه بآيات من كتاب الله عز و جل

ہمیں خبر دی ہے ابو نضر بن قتادہ نے اور محمد بن ابراہیم فارسی نے دونوں نے کہا کہ ان کو ابو عمرو بن مطر نے اور ان کو ابراہیم بن علی نے ان کو یحییٰ بن یحییٰ نے ان کو جریر نے ان کو رکین بن ربیع بن عمیلہ نے قاسم بن حسان سے اور ان کے چچا عبدالرحمٰن بن حرملہ سے انہوں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم معوذات کے سوا دم پھونک کون نا پسند کرتے تھے اور تحقیق ہم نے روایت کیا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان عقبہ بن عامر کے لیے ۔ اے عقبہ معوذ تین کے ساتھ پناہ پکڑ کوئی پناہ لینے والا ان کی مثل کے ساتھ بھی ان جیسی پناہ نہیں لیتا ۔ اور ہم نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ معوذات سورتوں کے ساتھ پناہ پکڑتے تھے ۔ اور ہم نے کتاب ادعوات میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پناہ مانگنا کتاب اللہ کی آیات کے ساتھ روایت ہے ۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← عَمِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، ← القاسم بن حسان و ← الرُّكَيْنِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ عُمَيْلَةَ، ← جَرِيرٌ ← يَحْيَی بْنُ يَحْيَی ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ ← أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ ← أبو نصر بن قتادة و محمد بن إبراهيم الفارسي

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Chapter on healing with the Qur’an · Hadith 2573

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في الاستشفاء بالقرآن · حديث 2574

2574 - أخبرنا أبو الحسين بن بشران أنا أبو جعفر محمد بن عمرو الرزاز ثنا محمد بن أحمد بن أبي العوام ثنا أبو عامر ثنا علي بن المبارك عن يحيى بن أبي كثير قال : أظنه عن محمد بن إبراهيم بن الحارث أن ابن حابس الجهني أخبره : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال له : يا ابن حابس ألا أخبرك بأفضل ما تعوذ به المتعوذون قال : بلى يا رسول الله قال : { قل أعوذ برب الفلق } و { قل أعوذ برب الناس } و هما المعوذتان

ہمیں خبر دی ہے ابو الحسین بن بشران نے ان کو ابو جعفر محمد بن عمررزاز نے ان کو محمد بن احمد بن ا بو العوام نے ان کو ابو عامر نے ان کو علی بن مبارک نے ان کو یحییٰ بن ابو کثیر نے انہوں نے کہا کہ میرا گمان ہے کہ محمد بن ابراہیم بن حارث سے کہ ابن حابس جہنی نے ان کو خبر دی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے کہا اے ابن حابس کیا میں تجھے اس افضل چیز کی خبر دوں جس کے ساتھ پناہ مانگنے والے پناہ مانگتے ہیں اس نے کہا جی ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ( وہ یہ ہے ) قل اعوذ برب الفلق ،اور قل اعوذبرب الناس ہیں اور یہ دونوں معوذتین ہیں۔

محمد بن إبراهيم بن الحارث أن ابن حابس الجهني ← أَظُنُّهُ ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ ← أَبُو عَامِرٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الْعَوَّامِ، ← أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Chapter on healing with the Qur’an · Hadith 2574

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في الاستشفاء بالقرآن · حديث 2575

2575 - أخبرنا علي بن أحمد بن عبدان أنا أحمد بن عبيد ثنا محمد بن عثمان بن أبي شيبة ثنا عمي أبو بكر ثنا عبد الرحيم بن سليمان عن مطرف عن المنهال بن عمرو عن محمد بن علي عن علي قال : بينا رسول الله صلى الله عليه و سلم ذات ليلة يصلي فوضع يده على الأرض فلدغته عقرب فتناولها رسول الله صلى الله عليه و سلم بنعله فقتلتها فلما انصرف قال : لعن الله العقرب ما يدع مصليا و لا غيره أو نبيا و غيره ثم دعا بملح و ماء فجعله في إناء ثم جعل يصبه على إصبعه حيث لدغته و يمسحها و يعوذها بالمعوذتين و كذلك رواه ابن فضيل عن مطرف لم يذكر تناولها بالفعل قال : ثم دعا بماء و ملح و جعل يمسح عليها و يقرأ { قل هو الله أحد } و { قل أعوذ برب الفلق } و { قل أعوذ برب الناس }

ہمیں خبر دی ہے علی بن احمد بن عبدان نے ان کو احمد بن عبید نے ان کو محمد بن عثمان بن ابو شیبہ نے ان کو ان کے چچا ابوبکر نے ان کو عبدالرحیم بن سلیمان نے ، ان کو مطرف نے ان کو منہال بن عمرو نے ان کو محمد بن علی نے ان کو علی نے انہوں نے فرمایا کہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ زمین پر رکھا تو اچانک آپ کو بچھو نے ڈس لیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جوتے کے ساتھ اس کی خبر لی اور اسے ماردیا جب اسے مار کر ہٹے تو آپ نے فرمایا ۔ اللہ تعالیٰ بچھو کو لعنت کرے نہ نماز پڑھنے والے کو چھوڑتا ہے نہ غیر نمازی کو نہ نبی کو چھوڑتا ہے نہ گیر نبی کو پھر آپ نے نمک اور پانی منگوایا اسے ایک برتن میں ڈالا ۔ پھر اس کو اس انگلی پر ڈالنا شروع کیا جس جگہ پر آپ کو ڈسا گیا تھا اور اس جگہ کو مسلتے جاتے تھے اور معوذتین کے ساتھ پناہ لیتے اور دم کرتے جاتے تھے۔ اسی طرح اس کو روایت کیا ہے ابن فضیل نے مطرف سے ، مگر انہوں نے عملا بچھوں کو پکڑنے اور مارنے کا ذکر نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی اور نمک منگوایا اور اس زخم پر ملتے جاتے تھے قل ھواللہ احد ۔ قل اعوذ برب الفلق ۔ اور قل اعوذ برب الناس پڑھتے جاتے تھے ۔

عَلِيٍّ، ← محمد بن علي ← الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ← مُطَرِّفٍ ← عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، ← عَمِّي أَبُو بَكْرٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ: ← أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ← عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Chapter on healing with the Qur’an · Hadith 2575

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في الاستشفاء بالقرآن · حديث 2576

2576 - أخبرنا علي بن أحمد بن عبدان أنا أحمد بن عبيد ثنا عباس بن المفضل ثنا إسماعيل بن بنت السدي عن ابن فضيل : فذكره بإسناده عن علي قال : لدغت النبي صلى الله عليه و سلم عقرب و هو يصلي فلما فرغ قال : لعن الله العقرب ما تدع نبيا و لا غيره إلا لدغتهم ثم دعاء بماء و ملح فذكره

ہمیں خبر دی علی بن اہمد بن عبید نے ان کو عباس بن مفضل نے ان کو اسماعیل ابن بنت سی نے ان کو ابن فضیل نے پھر اس حدیث کو ذکر کیا ہے اس کی اسناد کے ساتھ حضرت علی سے کہ بچھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ڈنس لیا حالانکہ آپ نماز پڑھ رہے تھے ۔ جب فارغ ہوئے فرمایا ۔ اللہ تعالیٰ بچھوں کو لعنت کرے نہ نبی کو چھوڑتا ہے نہ غیر نبی کو ۔ پھر آپ نے نمک اور پانی منگوایا پھر اس حدیث کو ذکر کیا ۔

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Chapter on healing with the Qur’an · Hadith 2576

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في الاستشفاء بالقرآن · حديث 2577

2577 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو العباس محمد بن يعقوب ثنا محمد بن عبد الوهاب ثنا جعفر بن عون أنا أبو عميس عن عون بن عبد الله عن أسماء بنت أبي بكر رضي الله عنها قالت : من قرأ يوم الجمعة بفاتحة الكتاب و { قل هو الله أحد } و { قل أعوذ برب الفلق } و { قل أعوذ برب الناس } سبع مرات حفظ ما بينه و بين الجمعة الأخرى قال حميد بن زنجويه عن جعفر بعد الجمعة

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ عبداللہ حافظ نے ان کو ابو عبداللہ بن یعقوب نے ان کو محمد بن عبدالوہاب نے ان کو جعفر بن عون نے ان کو ابو عمیس نے ان کو عون بن عبداللہ نے ان کو اسماء بنت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرماتی ہیں ۔ جو شخص جمعہ کے دن فاتحہ الکتاب پڑھے اور قل ھواللہ احد اور قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس سات بار پڑھے اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک اس کی حفاظت ہو جاتی ہے ۔ حمید بن زنجویہ نے کہا جعفر سے روایت میں جمعہ کے بعد پڑھے۔

أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، ← عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ← أَبُو عُمَيْسٍ ← جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Chapter on healing with the Qur’an · Hadith 2577

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في الاستشفاء بالقرآن · حديث 2578

2578 - و روي في ذلك عن الزهري : دون الفاتحة و قال حين يسلم الإمام قبل أن يتكلم سبعا سبعا

اس بارے میں زھری سے بھی روایت ہے اس میں فاتحہ کا ذکر نہیں ہے ۔ اور اس نے کہا ہے جس وقت امام سلام پھیرے بات کرنے سے پہلے سات سات بار پڑھے۔

حين يسلم الإمام قبل أن يتكلم سبعا سبعا ← الزهري دون الفاتحة و ← و روي في ذلك

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Chapter on healing with the Qur’an · Hadith 2578

شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في الاستشفاء بالقرآن · حديث 2579

2579 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ و محمد بن موسى قالا : ثنا أبو العباس الأصم ثنا هارون بن سليمان ثنا عبد الرحمن بن مهدي عن عبد الله بن المبارك عن عيسى بن عمر عن طلحة بن مصرف قال : كان يقال أن المريض إذا قرئ عنده القرآن وجد له خفة فدخلت على خيثمة و هو مريض فقلت إني أراك اليوم صالحا قال : أنه قرئ عندي القرآن

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے اور محمد بن موسیٰ نے دونوں کو ابوالعباس اصم نے ان کو ہارون بن سلیمان نے ان کو عبدالرحمٰن بن مہدی نے ان کو عبداللہ بن مبارک نے ان کو عیسٰی بن عمر نے ان کو طلحہ بن مصرف نے وہ کہتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ مریض کے پاس جب قرآن پڑھا جائے تو وہ تکلیف ہلکی محسوس کرتا ہے ۔ چنانچہ میں خیثمہ پر داخل ہوا وہ مریض تھے میں نے کہا کہ میں آج آپ کو تندرست دیکھ رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس قرآن پڑھا گیا تھا۔

كان يقال ← طَلْحَۃَ بن مصرف ← عيسى بن عمر ← عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ← هَارُونُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ← أبو عبد الله الحافظ و محمد بن موسى

Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Chapter on healing with the Qur’an · Hadith 2579

chevron_left Previous
1…131415…65
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter mentioning the hadith that was mentioned in the people of faith2. The chapter of evidence that ratification by the heart and acknowledgment by the tongue is the root of faith, and that both are a condition of transferring disbelief when no disability3. Chapter of evidence that obedience are all faith4. Chapter of evidence that faith and Islam at all are two expressions of one religion5. The door to say about the increase and decrease in faith, and the differentiation of people of faith in their faith6. The section of exception in faith7. Chapter Words of Faith -8. Separation of those who disbelieve a Muslim9. The door to say in the faith of the imitator and the suspicious10. The door to say about whoever is a believer in the faith of others11. Chapter of the saying about whoever has valid faith or not12. The door to pray to Islam13. The first of the people of faith and it is a chapter in belief in God Almighty14. Chapter on knowledge of God Almighty and knowledge of his attributes and names15. Asami, the verb adjectives16. Chapter in referring to the edges of evidence in the knowledge of God Almighty in the event of the world
2. The second of the people of faith
    17. And it is a section on faith. God sends, may God’s prayers be upon them, in general18. Chapter (On the knowledge of angels)
3. Fourth of the people of faith
    19. And it is a chapter on faith in the Qur’an that was revealed to our Prophet Muhammad, may God’s prayers and peace be upon him, and all other books revealed to the prophets, may God’s prayers be upon them all
20. He mentioned the hadith of the Qur’an collection
4. Fifth from the people of faith
    21. And it is a chapter on the fact that fate is good and bad from God Almighty
5. Sixth of the people of faith
    22. And it is a door to belief in the Last Day
6. Seventh of the people of faith
    23. It is a section on belief in resurrection and resurrection after death
7. The eighth of the people of faith
    24. And it is a door to crowding people after they are sent from their graves to the position that was shown to them from the ground25. Separation26. A chapter on explaining the major sins, the minor sins and the immoralities27. A chapter on the people of the Qiblah who have major sins. If they fulfill the Resurrection without repentance, give it28. Chapter about what God transcends his servants and does not take them aside from him and as mercy29. Chapter on how the first life ends and the next life begins, and the description of the Day of Resurrection30. Separation31. Separation32. A chapter on the meaning of the words of God Almighty: “The angels and the soul limped to Him on a day of fifty thousand years.”
8. Ninth of the people of faith
    33. And it is the door that the abode of the believers and their shelter is Paradise, the abode of the unbelievers, and their shelter is Hell34. Chapter in his saying, Almighty and Majestic - {Forbek, let us put them together and the demons, and then let us bring them around Hell cadaver * Then let us quit from all Shiites, which of them is stronger over the Most Merciful.35. A chapter on the redemption of the believer36. Chapter in the owners of customs37. Season38. Chapter on the torment of the grave
9. Tenth of the people of faith
    39. And it is a door to the love of God Almighty - God Almighty said: {Among the people are those who take peers besides God, who love them like God, and those who believe more love God.40. The meanings of love41. Chapter in perpetuating the remembrance of God Almighty42. The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty43. And it is a chapter on fear of God Almighty - {It is only that Satan fears his guardians, so do not fear them. And you are afraid if you are believers.44. Separation
10. Twelfth of the people of faith
    45. Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters46. Season47. Chapter II48. Mentioning chapters in supplication that you need to know
11. Thirteenth of the people of faith
    49. And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything
12. Fourteenth of the people of faith
    50. And it is a door in the love of the Prophet, may God bless him and grant him peace51. A merit in the honor of his origin and the purity of his birth, may God bless him and grant him peace52. Chapter in his names, may God bless him and grant him peace53. Chapter - In praising God Almighty to mention Muhammad, may God bless him and grant him peace, before he created it54. Chapter on the creation and creation of the Messenger, may God bless him and grant him peace55. Chapter in the statement of the Prophet, may God bless him and grant him peace, eloquence56. Chapter in the hunchbacks of the Prophet, may God bless him and grant him peace, on his nation and his compassion for them57. A chapter on the asceticism of the Prophet, may God bless him and grant him peace, and his patience over the hardships of our religion58. A chapter on the innocence of our Prophet, may God bless him and grant him peace, in Prophethood