المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ · حديث 343
343 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَرِيرٍ الصُّورِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِنِسَاءٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فِي عُرْسٍ لَهُنَّ , وَهُنَّ يُغَنِّينَ: [البحر الرجز] وَأَهْدَى لَهَا أَكْبُشًا تَبَحْبَحُ فِي الْمِرْبَدِ ... وَزَوْجُكِ النَّادِي وَيَعْلَمُ مَا فِي غَدِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ إِلَّا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا أَبُو أُوَيْسٍ تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انصار کی شادی کے موقع پر کچھ خواتین کے پاس سے گزرے وہ خواتین یہ گانا گا رہی تھیں ۔ اور اس کو ایسا سردار تحفہ دیا گیا ہے جو کہ گھر کے وسط میں ٹھہرا ہے اور تیر شوہر مجلس میں موجود ہے اور وہ جانتا ہے کہ آنے والے کل کیا ہونے والا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہونے والا ہے ۔ اس حدیث کو یحییٰ بن سعید سے صرف " ابو اویس " نے روایت کیا ہے اور اس کو روایت کرنے میں " اسماعیل " منفرد ہیں ۔
عَائِشَةَ ← عَمْرَةَ ← يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ← أَبِي ← اِسْمَاعِیْلُ بْنُ اَبِیْ اُوَیْسٍ ← الْحَسَنُ بْنُ جَرِيرٍ الصُّورِيُّ،
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 343
