المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ · حديث 468
468 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ خَلَفٍ الْعَمِّيُّ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ الْعِجْلِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ حَتَّى جَلَسَ قَرِيبًا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ , فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ صَلَاتَهُ قَالَ: «مَا مَنَعَكَ يَا فُلَانُ أَنْ تُجَمِّعَ؟» قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , قَدْ حَرَصْتُ أَنْ أَضَعَ نَفْسِي بِالْمَكَانِ الَّذِي تَرَى قَالَ: «قَدْ رَأَيْتُكَ تَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ , وَتُؤْذِيهُمْ مَنْ آذَى مُسْلِمًا فَقَدْ آذَانِي , وَمَنْ آذَانِي فَقَدْ آذَى اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا الْقَاسِمُ الْعِجْلِيُّ الْبَصْرِيُّ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا مُوسَى بْنُ خَلَفٍ تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدٌ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے ایک آدمی لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا آیا ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قریب آ کر بیٹھ گیا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : اے فلاں تو نے جمعہ کیوں نہیں پڑھا؟ اس نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میری خواہش تھی کہ میں خود کو یہاں پر رکھوں جہاں پر آپ مجھے دیکھ رہے ہیں ۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : میں نے تجھے دیکھا ہے تو لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا اور ان کو تکلیف دیتا ہوا آیا ہے ، جس نے کسی مسلمان کو تکلیف دی ، اس نے مجھے تکلیف دی اور جس نے مجھے تکلیف دی ، اس نے اللہ تعالیٰ کو تکلیف دی ۔ اس حدیث کو حضرت انس رضی اللہ عنہ سے صرف قاسم العجلی البصری نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف موسی بن خلف نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں سعید منفرد ہیں ۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← القاسم العجلي، ← مُوسَى بْنُ خَلَفٍ الْعَمِّيُّ الْوَاسِطِيُّ، ← سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْوَاسِطِيُّ،
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 468
