المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْبَاءِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ · حديث 304
304 - حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سُهَيْلِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ أَبُو مُحَمَّدٍ الدِّمْيَاطِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْبَلَاءَ , وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لِصَاحِبِهِ مِنْ جَزِيلِ الثَّوَابِ إِذَا هُوَ صَبَرَ , وَذَكَرَ الْعَافِيَةَ , وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِصَاحِبِهَا مِنْ جَزِيلِ الثَّوَابِ إِذَا هُوَ شَكَرَ , فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , لَئِنْ أُعَافَى فَأَشْكُرُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُبْتَلَى فَأَصْبِرُ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «وَرَسُولُ اللَّهِ يُحِبُّ مَعَكَ الْعَافِيَةَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ تَفَرَّدَ بِهِ بَكْرٌ
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آزمائشوں کا ذکر کیا اور آزمائش میں مبتلا شخص اگر صبر کرے تو اس کیلئے عظیم ثواب کا ذکر کیا ، پھر عافیت کا ذکر فرمایا ، اور اگر عافیت والا شخص شکر کرے تو اس پر عظیم ثواب کر ذکر بھی کیا۔ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے عافیت ملے اور میں اس پر شکر کروں ، یہ مجھے اس بات سے زیادہ عزیز ہے کہ مجھ پر آزمائش آئے اور میں صبر کروں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : اور اللہ کا رسول بھی یہی چاہتا ہے کہ آپ کے ساتھ عافیت ہی رہے ۔ اس حدیث کو شعبہ سے صرف ابراہیم نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " بکر " منفرد ہیں ۔
أَبِي الدَّرْدَاءِ، ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ← الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، ← شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ ← إبراهيم بن البراء بن النضر بن أنس بن مالك، ← بَكْرُ بْنُ سُهَيْلِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ أَبُو مُحَمَّدٍ الدِّمْيَاطِيُّ،
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 304
