المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الدَّالِ ‹ مَنِ اسْمُهُ دَاوُدُ · حديث 450
450 - حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ أَبُو الْفَوَارِسِ الْمَرْوَزِيُّ، بِمِصْرَ , حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْجَزَّارُ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبَّادٍ أَبُو مُحَمَّدٍ الرُّمَّانِيُّ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «كُلُّكُمْ رَاعٍ , وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ , فَالْأَمِيرُ رَاعٍ عَلَى النَّاسِ وَمَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ , وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِهِ وَمَسْئُولٌ عَنْ زَوْجَتِهِ وَمَا مَلَكَتْ يَمِينُهُ , وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ لِحَقِّ زَوْجِهَا وَمَسْئُولَةٌ عَنْ بَيْتِهَا وَوَلَدِهَا , وَالْمَمْلُوكُ رَاعٍ عَلَى مَوْلَاهُ وَمَسْئُولٌ عَنْ مَالِهِ , فَكُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ؛ فَأَعِدُّوا لِلْمَسَائِلِ جَوَابًا» ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , وَمَا جَوَابُهَا؟ قَالَ: «أَعْمَالُ الْبِرِّ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا التَّمَامِ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ , وَلَا عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبَّادٍ تَفَرَّدَ بِهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم میں سے ہر شخص ذمہ دار ہے اور ہر ایک سے اس کی ذمہ داری کے بارے میں سوال ہوگا، امیر ، لوگوں کا ذمہ دار ہے ، اور اس سے لوگوں کی بابت پوچھا جائے گا ، مرد اپنے بیوی بچوں کا اور اپنے مملوکوں کا ذمہ دار ہے ، اور عورت شوہر کے حقوق پورے کرنے ، اپنے گھر اور بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ دار ہے ، غلام اپنے آقا کی فرمانبرداری کا ذمہ دار ہے ، الغرض ہر ایک ذمہ دار ہے اور ہر ایک سے اس کی ذمہ داری کی بابت سوال ہوگا، اس لئے ان سوالوں کے جواب تیار کر کے رکھو، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کا جواب کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : نیکی کے کام ۔ اس پوری حدیث کو قتادہ سے صرف سعید بن ابی عروبہ نے روایت کیا ہے اور سعید سے صرف اسماعیل بن عباد نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں زکریا بن یحیٰی منفرد ہیں ۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← قَتَادَةَ ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبَّادٍ أَبُو مُحَمَّدٍ الرُّمَّانِيُّ، ← زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْجَزَّارُ، ← دَاوُدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ أَبُو الْفَوَارِسِ الْمَرْوَزِيُّ، بِمِصْرَ
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 450
