Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ · حديث 271

271 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ جَافَى حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبِطَيْهِ» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا مَعْمَرٌ , وَلَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب سجدہ کرتے تھے تو بازو اتنے کھلے رکھتے تھے کی آپ کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی تھی ۔ اس حدیث کو منصور سے صرف " معمر " نے روایت کیا ہے اور جابر سے یہ حدیث صرف اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 271

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ · حديث 272

272 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقَطَّانُ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ , حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، قَالَ: قُدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِسَبْيٍ , فَإِذَا امْرَأَةٌ مِنَ السَّبْيِ تَسْعَى إِذَا وَجَدَتْ صَبِيًّا فِي السَّبْيِ فَأَخَذَتْهُ , فَأَلْصَقَتْهُ بِبَطْنِهَا وَأَرْضَعَتْهُ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «أَتَرَوْنَ هَذِهِ الْمَرْأَةَ طَارِحَةً وَلَدَهَا فِي النَّارِ؟» قُلْنَا: لَا وَاللَّهِ , وَهِيَ تَقْدِرُ عَلَى أَنْ لَا تَطْرَحَهُ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَرْحَمُ بِعِبَادِهِ مِنْ هَذِهِ الْمَرْأَةِ بِوَلَدِهَا» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا أَبُو غَسَّانُ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ , وَلَا يُرْوَى عَنْ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بار گاہ میں کچھ قیدی پیش کئے گئے ، قیدیوں میں سے ایک عورت اچانک دوڑتی ہوئی آئی اور اس بچھے کو پکڑ کر اپنے سینے سے لگایا اور اس کو دودھ پلانے لگ گئی ، رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : تم اس عورت کو دیکھ رہے ہو؟ کیا یہ عورت اپنے بچے کا آگ میں جلنا گوار کر سکتی ہے ؟ ہم نے کہا: اللہ کی قسم ! ہر گز نہیں ۔ یہ کسی صورت بھی اس کو آگ میں نہیں گرنے دے گی ۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : یہ عورت اپنے اس بچے پر جتنا رحم کر رہی ہے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر اس سے بھی زیادہ رحیم ہے ۔ اس حدیث کو زید بن اسلم سے صرف " ابوغسان " نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " ابن ابی مریم " منفرد ہیں اور حضرت عمر سے یہ حدیث صرف اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 272

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ · حديث 273

273 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ خَالَوَيْهِ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرِ بْنِ بَرِّيٍّ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ الصَّنْعَانِيُّ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، وَسُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ " نَظَرَ قِبَلَ الْعِرَاقِ وَالشَّامِ وَالْيَمَنِ , فَقَالَ: «اللَّهُمَّ , أَقْبِلْ بِقُلُوبِهِمْ عَلَى طَاعَتِكَ , وَحُطَّ مِنْ وَرَائِهِمْ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ التَّيْمِيِّ إِلَّا مَعْمَرٌ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ الْقَاضِي تَفَرَّدَ بِهِ عَنْهُ عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ , وَرَوَى أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ بَحْرٍ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عراق، شام اور یمن کی جانب دیکھا اور یوں دعا مانگی " اے اللہ ان کے دلوں کو اپنی عبادت میں قبول فرما اور ان کے سابقہ گناہوں کو معاف فرمایا " اس حدیث کو تیمی سے صرف " معمر " نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف " ہشام بن یوسف " نے روایت کیا ہے ان سے روایت کرنے میں " علی بن بحر " منفرد ہیں ۔ اور امام احمد بن حنبل نے " علی بن بحر " سے اس حدیث کو روایت کیا ہے ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ وَسُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ← مَعْمَرٌ، ← هشام بن يوسف الصنعاني، ← عَلِيُّ بْنُ بَحْرِ بْنِ بَرِّيٍّ ← إِسْحَاقُ بْنُ خَالَوَيْهِ الْوَاسِطِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 273

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ · حديث 274

274 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ خَلَفٍ الْمَرْوَزِيُّ، بِبَغْدَادَ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خُبَيْبٍ الْجُهَنِيِّ , عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا عَرَفَ الْغُلَامُ يَمِينَهُ مِنْ شِمَالِهِ , فَمُرُوهُ بِالصَّلَاةِ» ، لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خُبَيْبٍ، وَلَهُ صُحْبَةٌ، إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ

معاذ بن عبداللہ بن خبیب الجہنی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب بچے کو دائیں بائیں کہ پہچان ہو جائے تو اس کو نماز کا حکم دینا شروع کر دو۔ یہ حدیث عبداللہ بن خبیب سے اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے ، آپ صحابی رسول ہیں ۔ ان سے روایت کرنے میں عبداللہ بن نافع منفرد ہیں۔

أَبِيهِ ← مُعَاذَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ خُبَيْبٍ الْجُهَنِيَّ ← هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ ← مُحَمَّدُ بْنُ اِسْحَاقَ الْمُسَیَّبِیُّ ← إِسْحَاقُ بْنُ خَلَفٍ الْمَرْوَزِيُّ، بِبَغْدَادَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 274

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ · حديث 275

275 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي حَسَّانَ الْأَنْمَاطِيُّ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْرُوقٍ الْكِنْدِيُّ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُمَيْعٍ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أَخَذَ شِبْرًا مِنَ الْأَرْضِ بِغَيْرِ حَقٍّ طُوِّقَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي طُفَيْلٍ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْرُوقٍ

سعید بن زید بن عمر وبن نفیل سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے ایک بالشت بھر زمین نا حق ہتھیائی ، قیامت کے دن ساتوں زمینیں طوق با کر اس کے گلے میں ڈال دی جائیں گی۔ اس حدیث کو " ابو طفیل عامر بن واثلہ " سے صرف " ولید بن عبداللہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " محمد بن مسروق " منفرد ہیں ۔

سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ، ← أَبِي الطُّفَيْلِ، ← الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُمَيْعٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ مَسْرُوقٍ الْكِنْدِيُّ الْكُوفِيُّ، ← هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ← إسحاق بن إبراهيم بن أبي حسان الأنماطي

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 275

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ · حديث 276

276 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ الصَّوَّافُ التُّسْتَرِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ الطَّائِيِّ قَالَ: " أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْمَوْقِفِ بِجَمْعٍ , فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَقْبَلْتُ مِنْ جَبَلِ طَيِّئٍ , فَأَكْلَلْتُ نَفْسِي , وَأَتْعَبْتُ رَاحِلَتِي , فَوَاللَّهِ مَا تَرَكْتُ حَبْلًا إِلَّا وَقَدْ وَقَفْتُ عَلَيْهِ , فَهَلْ لِي مِنْ حَجٍّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ صَلَّى مَعَنَا هَذِهِ الصَّلَاةَ , وَقَدْ أَتَى عَرَفَةَ لَيْلًا أَوْ نَهَارًا فَقَدْ قَضَى تَفَثَهُ وَتَمَّ حَجَّهُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ صَدَقَةَ إِلَّا ابْنُ بَزِيعٍ , وَقَوْلُهُ حَبْلًا , الْحَبْلُ هُوَ الْجَبَلُ الصَّغِيرُ

حضرت عروہ بن مضرس الطائی فرماتے ہیں : میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا، اس وقت آپ مزولفہ میں قیام پذیر تھے، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں کوہ طے سے آیا ہوں ، میں خود بھی تھک گیا ہوں اور میری سواری بھی تھک گئی ہے ۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں نے ہر چھوٹے سے چھوٹے پہاڑ پر وقوف کیا ہے ، کیا میرا حج ہو گیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : جس نے ہمارے ساتھ یہ نماز پڑھ لی اور دن یا رات میں عرفہ میں آ گیا ، اس کے احرام کے کام پورے ہو گئے اور اس کا حج مکمل ہو گیا ہے ۔ اس حدیث کو صدقہ سے صرف " ابن بزیع " نے روایت کیا ہے ۔ اور حدیث کے اندر " حبل " کا لفظ آیا ہے اس کا مطلب ہے " چھوٹا پہاڑ "

أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْمَوْقِفِ بِجَمْعٍ فَقُلْتُ: ← عُرْوَةُ بْنُ مُضَرِّسٍ الطَّائِيُّ ← الشَّعْبِيِّ، ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي1 خَالِدٍ ← صدقة بن أبي عمران ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ، ← يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ، ← إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ الصَّوَّافُ التُّسْتَرِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 276

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ · حديث 277

277 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي الْوَرْسِ الْغَزِّيُّ، بِمَدِينَةِ غَزَّةَ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ رَآنِي فِي مَنَامِهِ فَقَدْ رَآنِي؛ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ بِي وَلَا بِالْكَعْبَةِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا مَعْمَرٌ , وَلَا عَنْ مَعْمَرٍ إِلَّا عَبْدُ الرَّزَّاقِ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ , وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ , وَلَا يُحْفَظُ فِي حَدِيثٍ: وَلَا بِالْكَعْبَةِ، إِلَّا فِي هَذَا الْحَدِيثِ

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے مجھے خواب میں دیکھا ، اس نے واقعی مجھے ہی دیکھا کیونکہ شیطان میر اور کعبہ کی شکل میں نہیں آ سکتا۔ اس حدیث کو زید بن اسلم سے صرف " معمر " نے روایت کیا ہے اور معمر سے صرف " عبدالرزاق " نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " ابن ابی السری " منفرد ہیں اور حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے اور " شیطان کعبہ کی صورت میں نہیں آ سکتا " یہ الفاظ بھی صرف اسی حدیث میں ہیں۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ← زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي الْوَرْسِ الْغَزِّيُّ، بِمَدِينَةِ غَزَّةَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 277

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ · حديث 278

278 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّحَّانُ الْكُوفِيُّ، بِالْكُوفَةِ , حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَصْبَاغِيُّ، بِالْكُوفَةِ , حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ سَلَّامٍ، عَنِ الزِّبْرِقَانِ السَّرَّاجِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ لَمْ يَأْخُذْ مِنْ شَارِبِهِ , فَلَيْسَ مِنَّا» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الزِّبْرِقَانِ أَبِي بَكْرٍ السَّرَّاجِ إِلَّا مُصْعَبُ بْنُ سَلَّامٍ

حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو مونچھوں کو پست نہیں کرواتا ، وہ ہم میں سے نہیں ۔ اس حدیث کو زبرقان ابو بکر السراج " سے صرف " مصعب بن سلام " نے روایت کیا ہے ۔

زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، ← حَبِيبِ بْنِ يَسَارٍ، ← الزِّبْرِقَانِ السَّرَّاجِ ← مُصْعَبُ بْنُ سَلَّامٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَصْبَاغِيُّ، بِالْكُوفَةِ ← إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّحَّانُ الْكُوفِيُّ، بِالْكُوفَةِ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 278

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ · حديث 279

279 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَحْمَدَ الْخُزَاعِيُّ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدِ بْنِ سَالِمٍ الْقَدَّاحُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّا مَعْشَرَ الْأَنْبِيَاءِ أُمِرْنَا بِثَلَاثٍ: بِتَعْجِيلِ الْفِطْرِ , وَتَأْخِيرِ السَّحُورِ , وَوَضْعِ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى فِي الصَّلَاةِ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا ابْنُهُ عَبْدُ الْمَجِيدِ تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہم گروہ انبیاء کو تین چیزوں کا حکم دیا گیا ہے ۔ ٭ روزہ کھولنے میں جلدی کرنا ۔ ٭ سحری آخری وقت میں کھانا۔ ٭ نماز میں دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ کےاوپررکھنا ۔ اس حدیث کو نافع سے صرف "عبدالعزیز " نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف ان کے بیٹے " عبدالحمید " نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " یحییٰ بن سعید " منفرد ہیں ۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← أَبِيهِ ← عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، ← يَحْيَى بْنُ سَعِيدِ بْنِ سَالِمٍ الْقَدَّاحُ ← إِسْحَاقُ بْنُ أَحْمَدَ الْخُزَاعِيُّ الْمَكِّيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 279

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ · حديث 280

280 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ جَمِيلٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبَّاسٍ الْبَاهِلِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُدَيْلِ بْنِ وَرْقَاءَ الْخُزَاعِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَقَاطَعُوا , وَلَا تَدَابَرُوا , وَلَا تَبَاغَضُوا , وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا , وَلَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا ابْنُ بُدَيْلٍ تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ , وَرَوَاهُ سَائِرُ أَصْحَابِ الزُّهْرِيِّ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ أَنَسٍ , وَعَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ , عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، وَعَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ الَّذِي رَوَى عَنْهُ الزُّهْرِيُّ هُوَ عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ اللَّيْثِيُّ ثُمَّ الْجُنْدَعِيُّ , وَبَنُو جُنْدَعٍ فَخِذٌ مِنْ بَنِي لَيْثِ بْنِ بَكْرٍ , وَعَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ السَّكْسَكِيُّ الْفِلَسْطِينِيُّ رَمْلِيُّ رَوَاهُ أَيْضًا عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ , رَوَاهُ عَنْهُ هِلَالُ بْنُ مَيْمُونٍ

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : آپس میں قطع تعلقی نہ کرو، ایک دوسرے سے اختلاف مت رکھ ، ایک دوسرے کے ساتھ بغص نہ رکھو، اے اللہ کے بندو بھائی بھائی ہو جاؤ ، کسی مسلمان کو جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ تین دن سے زیادہ قطع تعلقی رکھے ۔ اس حدیث کو زہری سے ، عبیداللہ بن عبدللہ کے واسطے سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے صرف ابن بدیل نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " ابو عامر العقدی " منفرد ہیں َ اور زہری کے تمام شاگردوں نے اس کو زہری کے واسطے سے انس سے روایت کیا ہے اور زہری کے واسطے سے " عطاء بن یزید لیثی " سے ابو ایوب سے روایت کیا ہے اور وہ عطاء بن یزید جن سے زہری نے روایت کی ہے ، وہ " عطاء بن یزید لیثی ثم جندعی " ہیں اور "بنی جندع " بنی لیث بن بکر کی ایک شاخ ہیں ۔ اور " عطاء بن یزید سکسکی فلسطینی رملی " نے بھی حضرت ابو ایوب انصاری اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے ان سے ہلال بن میمون نے روایت کی ہے ۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ← الزُّهْرِيِّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُدَيْلِ بْنِ وَرْقَاءَ الْخُزَاعِيُّ ← عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبَّاسٍ الْبَاهِلِيُّ الْبَصْرِيُّ، ← اسحاق بن جميل الأصبهاني

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 280

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ · حديث 281

281 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَصْبَهَانِيُّ، مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ ذِي الْجَنَاحَيْنِ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّاغَانِيُّ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ الضَّبِّيُّ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «ارْحَمْ مَنْ فِي الْأَرْضِ يَرْحَمْكَ مَنْ فِي السَّمَاءِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا حَفْصٌ , وَلَا عَنْ حَفْصٍ إِلَّا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ الْقَاضِي تَفَرَّدَ بِهِ الصَّاغَانِيُّ

ابو عبیدہ بن عبداللہ بن مسعود اپنے والد کا بیان نقل کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم زمین والوں پر رحم کرو تم پر آسمان والا رحم کرے گا۔ اس حدیث کو اعمش سے صرف " حفص " نے روایت کیا ہے اور حفص سے صرف " موسیٰ بن داؤد القاضی" نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " صاغانی " منفرد ہیں ۔

أَبِيهِ ← أَبِی عُبَیْدَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← الْاَعْمَشِ ← حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، ← مُوسَى بْنُ دَاوُدَ الضَّبِّيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّاغَانِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 281

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ · حديث 282

282 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَرْوَانَ الدَّهَّانُ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ، حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ أُمِّهِ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَيْسَ بِكَذَّابٍ مَنْ أَصْلَحَ بَيْنَ النَّاسِ , فَقَالَ خَيْرًا أَوْ نَمَى خَيْرًا» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ

ام کلثوم بن عقبہ بن ابی معیط رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ جھوٹا نہیں ہے جو لوگوں کے درمیان صلح کرواتا ہے وہ بھلائی کی بات کرے یا بھلائی کی چغلی کھائے ۔ اس حدیث کو ایوب نے صرف " مصعب بن خالد " نے روایت کیا ہے ۔

أَيُّوبَ إِلَّا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ← خَيْرًا أَوْ نَمَى خَيْرًا» لَمْ يَرْوِهِ ← «لَيْسَ بِكَذَّابٍ مَنْ أَصْلَحَ بَيْنَ النَّاسِ ← رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← أُمِّهِ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ، ← حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ← الزُّهْرِيِّ، ← اَیُّوْبَ السَّخْتِیَانِیِّ ← وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، ← عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ، ← إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَرْوَانَ الدَّهَّانُ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 282

chevron_left Previous
12
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter
33. Chapter
34. Chapter
35. Chapter
36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter