Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ · حديث 342

342 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الْبُوسِيُّ الصَّنْعَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ وَعَدَنِي أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي أَرْبَعُ مِائَةِ أَلْفٍ» , فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ , وَهَكَذَا وَجَمَعَ كَفَّيْهِ , فَقَالَ عُمَرُ: حَسْبُكَ يَا أَبَا بَكْرٍ , فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: دَعْنِي يَا عُمَرُ , وَمَا عَلَيْكَ أَنْ يُدْخِلَنَا الْجَنَّةَ كُلَّنَا؟ فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى لَوْ شَاءَ أَدْخَلَ خَلْقَهُ الْجَنَّةَ بِكَفٍّ وَاحِدَةٍ , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «صَدَقَ عُمَرُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ , عَنْ أَنَسٍ إِلَّا مَعْمَرٌ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّزَّاقِ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ وعدہ فرمایا ہے کہ میری امت میں سے چار لاکھ افراد جنت میں داخؒ فرمائے گا، حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس میں کچھ اضافہ فرمائیے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہتھیلیوں کو جمع کر کے فرمایا : اتنا اتنا ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ بولے : اے ابو بکر کافی ہے ؟ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے عمر مجھے چھوڑئیے ، آپ کو اس میں کیا حرج ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ ہم سب کو جنت میں داخل فرما دے ؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو ایک ہتھیلی سے ساری مخلوق کو جنت میں داخل فرما دے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : عمر نے سچ کہا۔ اس حدیث کو قتادہ کے واسطے سے " نضر بن انس " کے واسطے سے انس سے صرف " معمر " نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " عبدالرزاق " منفرد ہیں ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الْبُوسِيُّ الصَّنْعَانِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 342

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ · حديث 343

343 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَرِيرٍ الصُّورِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِنِسَاءٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فِي عُرْسٍ لَهُنَّ , وَهُنَّ يُغَنِّينَ: [البحر الرجز] وَأَهْدَى لَهَا أَكْبُشًا تَبَحْبَحُ فِي الْمِرْبَدِ ... وَزَوْجُكِ النَّادِي وَيَعْلَمُ مَا فِي غَدِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ إِلَّا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا أَبُو أُوَيْسٍ تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ

ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انصار کی شادی کے موقع پر کچھ خواتین کے پاس سے گزرے وہ خواتین یہ گانا گا رہی تھیں ۔ اور اس کو ایسا سردار تحفہ دیا گیا ہے جو کہ گھر کے وسط میں ٹھہرا ہے اور تیر شوہر مجلس میں موجود ہے اور وہ جانتا ہے کہ آنے والے کل کیا ہونے والا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہونے والا ہے ۔ اس حدیث کو یحییٰ بن سعید سے صرف " ابو اویس " نے روایت کیا ہے اور اس کو روایت کرنے میں " اسماعیل " منفرد ہیں ۔

عَائِشَةَ ← عَمْرَةَ ← يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ← أَبِي ← اِسْمَاعِیْلُ بْنُ اَبِیْ اُوَیْسٍ ← الْحَسَنُ بْنُ جَرِيرٍ الصُّورِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 343

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ · حديث 344

344 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ الْمِصْرِيُّ، بِمِصْرَ , حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «الْكَمْأَةُ مِنَ الْمَنِّ , وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ , وَالْعَجْوَةُ مِنَ الْجَنَّةِ , وَهِيَ شِفَاءٌ مِنَ السُّمِّ» وَقَالَ: وَنَعَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِرْقِ النَّسَا أَلْيَةَ كَبْشٍ تُجَزَّأُ ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ , ثُمَّ تُذَابُ , فَتُشْرَبُ كُلَّ يَوْمٍ جُزْءًا عَلَى الرِّيقِ لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ إِلَّا ابْنُ جُرَيْجٍ , وَلَا عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا عَبْدُ الْمَجِيدِ تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ , عَنْ مَهْدِيِّ بْنِ جَعْفَرٍ

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ( کھمبی ) بھی من ہے اور اس کا پانی آنکھ کے لئے شفاء ہے اور عجوہ جتنی پھل ہے اور یہ زہر کے لئے شفاء ہے ۔ اور فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عرق النساء کے لئے یہ نسخہ ارشاد فرمایا کہ " مینڈے کی چکتی لے کر اس کے تین حصے کر لئے جائیں اس کو پگھلا کر روزانہ نہار منہ پیا جائے " ۔ اس حدیث کو ابن خثیم سے صرف " ابن جریج " نے روایت کیا ہے اور ابن جریج سے صرف " عبدالحمید " نے روایت کیا ہے اور اس کو مہدی بن جعفر سے روایت کرنے میں " حسن بن غلیب " منفرد ہیں ۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، ← مَهْدِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّمْلِيُّ ← الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ الْمِصْرِيُّ، بِمِصْرَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 344

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ · حديث 345

345 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زُولَاقٍ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى , فَإِذَا خَشِيتَ الصُّبْحَ فَأَوْتِرْ بِوَاحِدَةٍ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ إِلَّا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ تَفَرَّدَ بِهِ الْجُعْفِيُّ

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : رات کے نوافل دو دو رکعت پڑھیں، اگر صبح طلوع ہونے کا خدشہ وہ تو ایک رکعت ان کے ساتھ ملا کر ان کو طاق کر دو" ۔ اس حدیث کو ابو حصین سے صرف " ابوبکر بن عیاش " نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " یحییٰ بن سلیمان الجعفی " منفرد ہیں ۔

أَبِي حُصَيْنٍ إِلَّا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ تَفَرَّدَ بِهِ الْجُعْفِيُّ ← «صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى فَإِذَا خَشِيتَ الصُّبْحَ فَأَوْتِرْ بِوَاحِدَةٍ» لَمْ يَرْوِهِ ← النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← ابْنِ عُمَرَ ← سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ← أَبِي حَصِينٍ، ← أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، ← يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ ← الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زُولَاقٍ الْمِصْرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 345

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ · حديث 346

346 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ الْجَوْهَرِيُّ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «احْضُرُوا الْجُمُعَةَ , وَادْنُوا مِنَ الْإِمَامِ؛ فَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَكُونَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ , فَيَتَأَخَّرَ عَنِ الْجُمُعَةِ فَيُؤَخَّرَ عَنِ الْجَنَّةِ , وَإِنَّهُ لِمَنْ أَهْلِهَا» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا الْحَكَمُ تَفَرَّدَ بِهِ سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ

حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جمعہ میں حاضر ہوا کرو اور امام کے قریب ہو کر بیٹھا کرو ، کیونکہ ایک ادمی جتنی ہوتا ہے لیکن امام سے دور رہنے کی بناء پر وہ جنت سے دو ہو جاتا ہے حالانکہ وہ ہوتا جنتیوں میں سے ہی ہے ۔ اس حدیث کو قتادہ سے صرف حکم نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں : سریج بن نعمان " منفرد ہیں۔

سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ← الْحَسَنِ، ← قَتَادَةَ ← الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، ← سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ الْجَوْهَرِيُّ ← الْحَسَنُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 346

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ · حديث 347

347 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ هِلَالٍ السَّعْدِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «تَفْضُلُ صَلَاةُ الْجَمِيعِ عَلَى صَلَاةِ الْفَذِّ بِخَمْسٍ وَعِشْرِينَ صَلَاةً» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ تَفَرَّدَ بِهِ دَاوُدُ بْنُ هِلَالٍ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا ، اکیلے نماز پڑھنے پر پچیس درجے فضیلت رکھتا ہے ۔ اس حدیث کو " عمر و بن دینار " سے صرف " حماد بن سلمہ " نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " داؤد بن ہلال " منفرد ہیں ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← دَاوُدُ بْنُ هِلَالٍ السَّعْدِيُّ، ← الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 347

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ · حديث 348

348 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ الْمُقْرِئُ، حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ الْعَدَنِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ الْعَدَنِيُّ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ الْمَكِّيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ ظَلَمَ أَخَاهُ بِمَظْلِمَةٍ فَلْيَتَحَلَّلْهُ الْيَوْمَ قَبْلَ أَنْ يُؤْخَذَ مِنْ حَسَنَاتِهِ , لَيْسَ ثَمَّةَ دِينَارٍ , وَلَا دِرْهَمٍ؛ فَإِنْ كَانَ لَهُ عَمَلٌ صَالِحٌ أُخِذَ مِنْهُ بِقَدْرِ مَظْلَمَتِهِ , وَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ عَمَلٌ صَالِحٌ أُخِذَتْ مِنْ سَيِّئَاتِ صَاحِبِهِ , فَأُلْقِيَتْ عَلَيْهِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ الْعَدَنِيُّ وَهُوَ شَيْخٌ قَدِيمٌ رَوَى عَنْهُ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ , وَلَا رَوَاهُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَحْيَى بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الْحُصَيْنِ الرَّازِيُّ , وَقَدْ قِيلَ إِنَّ اسْمَ أَبِي حُصَيْنٍ يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ , وَهُوَ ثِقَةٌ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے کسی پر ظلم کیا ہو، وہ اج ہی اس کا بدلہ دے دے ، اس دن سے پہلے کہ جب اس کے بدلے میں اس کی نیکیاں لی جائیں گی کیونکہ وہاں درہم اور دینار تو نہیں ہوں گے اگر ظالم کے نامہ اعمال میں کوئی نیکی ہو گی تو اس کے ظلم کی مقدار میں اس سے لے کر مظلوم کو دے دی جائے گی اور اگر اس کے پاس کوئی نیکی نہ ہوئی تو مظلوم کے گناہ لے کر اس ظالم کے کھاتے میں ڈال دیئے جائیں گے۔ اس حدیث کو علی بن صالح سے صرف " ابراہیم بن یحییٰ بن ابی یعقوب العدنی " نے روایت کیا ہے ، یہ پرانے بزرگ ہیں ، ان سے " سفیان بن عیینہ " بھی روایت کرتے ہیں اور اس حدیث کو " ابراہیم بن یحییٰ بن ابی یعقوب " سے صرف ابراہیم بن الحکم نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابو الحصین الرازی منفرد ہیں ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابو حصین کا نام یحیٰ بن سلیمان ہے اور یہ ثقہ ہے ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذِئْبٍ، ← عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ الْمَكِّيِّ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ الْعَدَنِيُّ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ الْعَدَنِيُّ، ← أَبُو حُصَيْنٍ الرَّازِيُّ ← الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ الْمُقْرِئُ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 348

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ · حديث 349

349 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ يَاسِرِ الْبَغْدَادِيُّ، خَالُ أَبِي الْأَذَانِ , حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْأَزْهَرِ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَمِعَ اسْمًا قَبِيحًا غَيَّرَهُ , فَمَرَّ عَلَى قَرْيَةٍ يُقَالُ لَهَا عُفْرَةُ , فَسَمَّاهَا خَضِرَةً» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شَرِيكٍ إِلَّا إِسْحَاقُ

ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کسی کا کوئی نا پسندیدہ نام سنتے تو اس کو تبدیل فرما دیا کرتے تھے ۔ آپ کا گزر ایک بستی کے پاس سے ہو، اس کا نام " عفرہ " تھا، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا نام خضرہ رکھ دیا۔ اس حدیث کو شریک سے صرف " اسحاق " نے روایت کیا ہے ۔

عَائِشَةَ ← أَبِيهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← شَرِيکٍ ← إسحاق بن يوسف الأزرق ← سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْأَزْهَرِ الْوَاسِطِيُّ ← الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ يَاسِرِ الْبَغْدَادِيُّ، خَالُ أَبِي الْأَذَانِ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 349

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ · حديث 350

350 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ هِشَامٍ الشَّطَوِيِّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ أَخِيهِ، عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ , عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ فِي الْجَنَّةِ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ إِذَا قُلْتَهُنَّ غُفِرَ لَكَ عَلَى أَنَّهُ مَغْفُورٌ لَكَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ , لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ , سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ , الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ " لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ آدَمَ تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے فرمایا : کیا میں تمہیں ایسی دعا نہ سکھاؤں کہ اگر تم اس کو پڑھ لو تمہارے تمام گناہ بخش دئیے جائیں گے اگرچہ تم تو بخشے بخشائے ہو ۔ وہ کلمات یہ ہیں ٭ لا الہ الا اللہ الحلیم الکریم لا الہ الا اللہ العلی العظیم ، سبحان اللہ رب العرش العظیم ، الحمد للہ رب العالمین ٭ اس حدیث کو حسن بن صالح سے صرف " یحییٰ بن آدم " نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " علی بن المدینی " منفرد ہیں۔

عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ، ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← أَخِيهِ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ، ← الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، ← يَحْيَی بْنُ آدَمَ ← عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ← الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ هِشَامٍ الشَّطَوِيِّ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 350

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ · حديث 351

351 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلُّوَيَةَ الْقَطَّانُ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «فَنَاءُ أُمَّتِي بِالطَّعْنِ وَالطَّاعُونِ» قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , هَذَا الطَّعْنُ قَدْ عَرَفْنَاهُ , فَمَا الطَّاعُونُ؟ قَالَ: «وَخْزُ أَعْدَائِكُمْ مِنَ الْجِنِّ , وَفِي كُلِّ شَهَادَةٍ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى

حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میری امت کی تباہی طعن اور طاعون کے ساتھ ہو گی ، عرض کی گئی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم طعن کو تو ہم جانتے ہیں ، مگر یہ طاعون کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : جنات میں سے تمہارے دشمنوں کا تمہیں کوئی چیز مارے بغیر ہلاک کر دینا ، ہر ایک میں شہادت ہے ۔ ا س حدیث کو " مسعر بن کدام " سے صرف " اسماعیل بن زکریا " نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " اسماعیل بن عیسیٰ " منفرد ہیں ۔

أَبِي مُوسَی الأَشْعَرِيِّ ← يَزِيدُ بْنُ الْحَارِثِ، ← زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ← مِسْعَرٍ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ ← الْحَسَنُ بْنُ عَلُّوَيَةَ الْقَطَّانُ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 351

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ · حديث 352

352 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْفَسَوِيُّ، حَدَّثَنَا الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ الثَّقَفِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ صَاحِبُ الْبَازِ , حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ قَرْنٍ الْقَرْنُ الَّذِي أَنَا فِيهِ , ثُمَّ الثَّانِي , ثُمَّ الثَّالِثُ , ثُمَّ الرَّابِعُ , لَا يَعْبَأُ اللَّهُ بِهِمْ شَيْئًا» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ تَفَرَّدَ بِهِ الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ , وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ هَذَا كُوفِيُّ لَا نَعْرِفُ لَهُ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا وَهُوَ مِنَ الشُّيُوخِ , وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ مِنْ طُرُقٍ كَثِيرَةٍ رَوَاهُ عَنْهُ جَابِرُ بْنُ سَمُرَةَ , وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ , وَرِبْعِيُّ بْنُ حِرَاشٍ , وَغَيْرُهُمْ فَقَالُوا عَنْ عُمَرَ وَقَالُوا: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَقِيَامِي فِيكُمْ فَقَالَ: «خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي , ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ , ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ , ثُمَّ يَنْشَأُ قَوْمٌ تَسْبِقُ أَيْمَانُهُمْ شَهَادَتَهُمْ» وَلَمْ يَذْكُرْ أَحَدٌ مِنْهُمْ هَذِهِ اللَّفْظَةَ الَّتِي ذَكَرَهَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ , فَإِنْ كَانَ حَفِظَهَا فَالْمَعْنَى وَاحِدٌ؛ لِأَنَّ مَنْ سَبَقَ يَمِينُهُ شَهَادَتَهُ أَوْ شَهِدَ مِنْ غَيْرِأَنْ يُسْتَشْهَدَ مَذْمُومُ الْحَالِ

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بہترین زمانہ وہ ہے جس میں ، میں ہوں ، پھر اس کے بعد والا زمانہ ، پھر اس کے بعد تیسرا زمانہ ، پھر چوتھا ۔ اللہ تعالیٰ ان کی کوئی پرواہ نہیں کرے گا۔ اس حدیث کو اعمش سے صرف " اسحاق بن ابراہیم " نے روایت کیا ہے اور اس کو روایت کرنے میں " فیض بن وثیق " منفرد ہیں ۔ اور اس کی سند میں اسحاق بن ابراہیم نامی راوی کوفی ہیں ہمیں ان کی اس ایک حدیث کے علاوہ کوئی حدیث معلوم نہیں ہے ، یہ شیوخ میں سے ہیں ۔ یہی حدیث حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اس سند کے علاوہ دیگر کئی اسانید کے ہمراہ مروی ہے ، جابر بن سمرہ ، عبداللہ بن زبیر ، ربعی بن حراش اور دیگر محدثین رضی اللہ عنہم نے ان سے روایت کیا ہے ، فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے درمیان اسی طرح کھڑے ہوئے جیسے میں یہاں پر کھڑا ہوں ، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : بہترین زمانہ میرا ہے ، پھر وہ زمانہ جو ان سے ملا ہو گا، پھر وہ جو ان سے ملا ہو گا ۔ پھر ایسی قوم پیدا ہو گئی جن کی قسمیں ان کی گواہیوں سے آگے بڑھ جائیں گی ۔ لیکن ان محدثین میں سے کسی نے بھی یہ الفاظ ذکر نہیں کئے جن کو اسحاق بن ابراہیم نے ذکر کیا ہے ۔ اگر تو انہوں نے اس کو یاد کیا ہے تب تو معنیٰ ایک ہی ہے کیونکہ جس کی قسم اس کی گواہی سے سبقت لے جائے یا بغیر گواہی مانے گواہی دے دونوں ہی قابل مذمت ہیں۔

عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، ← زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، ← الْاَعْمَشِ ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ صَاحِبُ الْبَازِ ← الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ الثَّقَفِيُّ ← الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْفَسَوِيِّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 352

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ · حديث 353

353 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُلَيْمَانَ أَبُو مَعْشَرٍ الدَّارِمِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ، عَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ حَبِيبٍ الصَّيْرَفِيِّ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَهْلَ الدَّرَجَاتِ الْعُلَى لَيَرَاهُمْ مَنْ هُوَ أَسْفَلُ مِنْهُمْ كَمَا تَرَوْنَ الْكَوْكَبَ الدُّرِّيَّ فِي أُفُقِ السَّمَاءِ , وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ لَمِنْهُمْ وَأَنْعَمَا» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْهَيْثَمِ إِلَّا حَفْصُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جنت میں بلند درجوں میں رہنے والوں کو نچلے درجے والے اس طرح دیکھا کریں گے جیسے تم آسمانوں پر چمکتے ہوئے ستاروں کو دیکھتے ہو اور ابوبکر اور عمر انہی میں سے ہیں ۔ اور ان کو وہاں کی نعمتیں بھی ملیں گی ۔ اس حدیث کو ہیثم سے صرف " حفص بن ابی داؤد " نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " ابو الربیع زہرانی " منفرد ہیں ۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← عَطِّيَةَ الْعَوْفِيِّ ← الْهَيْثَمِ بْنِ حَبِيبٍ الصَّيْرَفِيِّ، ← حَفْصِ بْنِ أَبِي دَاوُد ← أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ← الْحَسَنُ بْنُ سُلَيْمَانَ أَبُو مَعْشَرٍ الدَّارِمِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 353

chevron_left Previous
1234…9
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter
33. Chapter
34. Chapter
35. Chapter
36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter