المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابِ مَنِ اسْمَهَ أَبَانُ · حديث 293
293 - حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ مَخْلَدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخُو أَبِي حُرَّةَ , وَقُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ وَهَارُونُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَهْوَازِيُّ كُلُّهُمْ حَدَّثَنِي عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِحْدَى صَلَاتَيِ الْعَشِيِّ الظُّهْرَ أَوِ الْعَصْرَ , فَسَلَّمَ فِي رَكْعَتَيْنِ , فَخَرَجَ سَرَعَانُ النَّاسِ , فَقَالُوا: أَقَصَرْتَ الصَّلَاةَ؟ , وَفِي الْقَوْمِ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ , فَهَابَا أَنْ يُكَلِّمَاهُ , وَقَامَ سَرَعَانُ النَّاسِ , وَقَامَ إِلَى خَشَبَةٍ فِي الْمَسْجِدِ كَانَ يَضَعُ يَدَهُ عَلَيْهَا , فَقَامَ لَهُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ يُقَالُ لَهُ ذُو الْيَدَيْنِ , وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُسَمِّيهُ ذَا الْيَدَيْنِ , فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَقَصَرْتَ الصَّلَاةَ أَمْ نَسِيتَ؟ قَالَ: «لَمْ أَنَسَ , وَلَمْ تُقْصَرِ الصَّلَاةُ» , فَسَأَلَ الْقَوْمَ , فَقَالُوا: صَدَقَ ذُو الْيَدَيْنِ , فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ , فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ مِثْلَ رُكُوعِهِ أَوْ أَطْوَلَ , ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قُرَّةَ وَسَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهَارُونَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا أَبُو دَاوُدَ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں دوپہر کی دو نمازوں ظہر یا عصر میں سے کوئی ایک پڑھائی ، دو رکعتیں پڑھنے کے بعد سلام پھیر دیا اور جلدی جلدی وہاں سے نکل پڑھے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کہنے لگے : کیا نماز چھوٹی ہو گئی ہے ؟ جماعت میں حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے ، انہوں نے لوگوں کو کسی قسم کی گفتگو کرنے سے منع فرما دیا، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جلدی جلدی کھڑے ہوئے اور مسجد میں رکھے ہوئے لکڑی کے اس تنے کے پاس آئے جس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دست مبارک رکھا کرتے تھے ،لوگوں میں سے ایک آدمی جس کو " ذوالیدین " کہا جاتھھا تھا کھڑا ہوا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کو " ذوالیدین " کہا کرتے تھے ، اس نے کہا: یا رسول اللۃ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز چھوٹی ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں ؟ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : نہ میں بھولا ہوں اور نہ نماز چھوٹی ہوئی ہے ، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سے پوچھا : کیا ہو؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ " ذوالیدین " سچ کہہ رہا ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم واپس تشریف اور مزید دو رکعتیں پڑھائیں ۔ ان کا رکوع پہلی رکعتوں کی مانند تھا یا اس سے زیادہ لمبا تھا، اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو سجدے ( سجدہ سہو ) اد ا کئے ۔ اس حدیث کو قرہ اور" سعید بن عبدالرحمن " اور " ہارون بن ابراہیم " سے ابو داؤد کے سوا کسی نے روایت نہیں کی اور ان سے روایت کرنے میں " عبداللہ بن عمران " منفرد ہیں ۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ← هَارُونُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَهْوَازِيُّ كُلُّهُمْ ← قُرَّۃُ بْنُ خَالِدٍ ← سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَخُو أَبِي حَرَّةَ، ← أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ ← أَبَانُ بْنُ مَخْلَدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 293
