المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ أَيُّوبُ · حديث 289
289 - حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ أَبُو مَيْمُونٍ الصُّورِيُّ، حَدَّثَنَا عَطِيَّةُ بْنُ بَقِيَّةَ بْنِ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَآلِهِ يَقُولُ: «أَنَا سَابِقُ الْعَرَبِ إِلَى الْجَنَّةِ , وَصُهَيْبٌ سَابِقُ الرُّومِ إِلَى الْجَنَّةِ , وَبِلَالٌ سَابِقُ الْحَبَشَةِ إِلَى الْجَنَّةِ , وَسَلْمَانُ سَابِقُ الْفُرْسِ إِلَى الْجَنَّةِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ إِلَّا بَقِيَّةُ , وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي أُمَامَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ
حضرت ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں پورے عرب میں سب سے پہلے جنت میں جاؤں گا اور صہیب رومیوں میں سب سے پہلے جنت میں جائیں گے اور بلال حبشہ میں سب سے پہلے جنت میں جائیں گے اور سلمان ایرانیوں میں سب سے پہلے جنت میں جائیں گے ۔ اس حدیث کو محمد بن زیاد سے صرف " بقیہ " نے روایت کیا ہے اور ابوامامہ سے یہ حدیث صرف اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے ۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 289
