المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ حَجَّاجٌ · حديث 424
424 - حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ عِمْرَانَ السَّدُوسِيُّ كَاتِبُ بَكَّارٍ الْقَاضِي بِمِصْرَ , حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَحْيَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ ذَكْوَانَ، مَوْلَى عَائِشَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: «كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ثَوْبَانِ يَلْبِسْهُمَا فِي جَمَعْتِهِ , فَإِذَا انْصَرَفَ طَوَيْنَاهُمَا إِلَى مِثْلِهِ» لَا يُرْوَى عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ الْوَاقِدِيُّ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَحْيَى هُوَ أَخُو مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَى عَمِّ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَى
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کپڑوں کے دو جوڑے ایسے ہوتے تھے جن کو آپ جمعہ کے لیے پہنتے تھے ، جب آپ جمعہ پڑھ کر واپس تشریف لاتے تو ہم ان کو اسی طرح لپیٹ کر رکھ دیتے ۔ یہ حدیث ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے اور اس کو روایت کرنے میں واقدی منفرد ہے ۔ اور عبداللہ بن ابی یحییٰ جو ہیں ، یہ محمد بن ابی یحییٰ کے بھائی اور ابراہیم بن محمد بن ابی یحییٰ کے چچا ہیں ۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 424
