المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْخَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ خَلِيفَةُ · حديث 442
442 - حَدَّثَنَا خَلِيفَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَوْصِلِيُّ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مَسْعُودٍ أَبُو حُذَيْفَةَ، حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ الْجَهْمِ الْمُؤَذِّنُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ النُّطْفَةَ إِذَا اسْتَقَرَّتْ فِي الرَّحِمِ تَكُونُ نُطْفَةً أَرْبَعِينَ لَيْلَةً , ثُمَّ تَكُونُ عَلَقَةً أَرْبَعِينَ لَيْلَةً , ثُمَّ تَكُونُ مُضْغَةً أَرْبَعِينَ لَيْلَةً , ثُمَّ تَكُونُ عِظَامًا أَرْبَعِينَ لَيْلَةً , ثُمَّ يَكْسُو اللَّهُ الْعِظَامَ لَحْمًا , فَيَقُولُ الْمَلَكُ: أَيْ رَبِّ , ذَكَرًا أَوْ أُنْثَى؟ فَيَقْضِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ , وَيَكْتِبُ الْمَلَكُ , ثُمَّ يَقُولُ: أَيْ رَبِّ , شَقِيُّ أَوْ سَعِيدٌ؟ فَيَقْضِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ , وَيَكْتِبُ الْمَلَكُ , ثُمَّ يَقُولُ: أَيْ رَبِّ , أَجَلُهُ وَرِزْقُهُ وَأَثَرُهُ؟ فَيَقْضِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَيَكْتِبُ الْمَلَكُ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا الْهَيْثَمُ بْنُ الْجَهْمِ أَبُو عُثْمَانَ بْنُ الْهَيْثَمِ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا أَبُو حُذَيْفَةَ تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب نطفہ رحم میں قرار پکڑتا ہے تو چالیس دن تک اسی طرح نطفہ ہی رہتا ہے ، پھر یہ جما ہوا خون بن جاتا ہے اور چالیس دن تک جما ہوا خون رہتا ہے پھر یہ گوشت کا لو تھڑا بنتا ہے اور چالیس دن اسی طرح رہتا ہے ، پھر اس چالیس دن تک ہڈیاں بنتی ہیں ، پھر اللہ تعالیٰ ہڈیوں پر گوشت چڑھاتا ہے ، پھر فرشتہ کہتا ہے : اے میرے رب یہ مذکر ہو یا مؤنث ؟ اللہ تعالیٰ اس کا فیصلہ کر دیتا ہے ، فرشتہ لکھ دیتا ہے ۔ پھر فرشتہ پوچھتا ہے اے میرے رب یہ بد بخت ہو یا خوش بخت ؟ اللہ تعالیٰ اس کا بھی فیصلہ کر دیتا ہے اور فرشتہ لکھ دیتا ہے ۔ پھر فرشتہ پوچھتا ہے اے میرے رب اس کی زندگی کتنی ہو گی ؟ اس کو رزق کتنا ملے گا ؟ اور اس کے بعد کیا ہوگا؟ اللہ تعالیٰ اس کا بھی فیصلہ فرما دیتا ہے اور فرشتہ لکھ دیتا ہے ۔ اس حدیث کو عاصم سے صرف ہیثم بن جہیم ابو عثمان بن ہیثم " نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف ابو حذیفہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں حسن بن عرفہ منفرد ہیں ۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← أَبِي وَائِلٍ ← عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، ← الْهَيْثَمُ بْنُ الْجَهْمِ الْمُؤَذِّنُ، ← مُوسَى بْنُ مَسْعُودٍ أَبُو حُذَيْفَةَ، ← الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ← خَلِيفَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَوْصِلِيُّ،
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 442
