المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 1
1 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بِمَدِينَةِ جَبَلَةَ سَنَةَ تِسْعٍ وَسَبْعِينَ وَمِائَتَيْنِ , حَدَّثَنَا جُنَادَةُ بْنُ مَرْوَانَ الْأَزْدِيُّ الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «سَأَلْتُ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ ثَلَاثَ خِصَالٍ فَأَعْطَانِي اثْنَتَيْنِ وَمَنَعَنِي وَاحِدَةً سَأَلْتُهُ أَنْ لَا يُسَلِّطَ عَلَى أُمَّتِي عَدُوًّا مِنْ غَيْرِهِمْ فَأَعْطَانِيهَا , وَسَأَلْتُهُ أَنْ لَا يَقْتُلَ أُمَّتِي بِالسَّنَةِ فَأَعْطَانِيهَا , وَسَأَلْتُهُ أَنْ لَا يَلْبِسَهُمْ شِيَعًا فَأَبَى عَلَيَّ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ إِلَّا جُنَادَةُ
۱-ابو عبداللہ احمد بن عبدالوہاب بن نجدہ الحوطی رحمۃ اللہ علیہ سے مروی حدیث ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں نے اللہ تعالی سے تین چیزیں مانگیں اللہ تعالی نے ان میں سے دو مجھے عطا فرما دیں اور ایک سے منع کر دیا یا (۱) میں نے یہ مانگا تھا کہ میری امت پر ان کا دشمن کبھی غالب نہ ہو سکے، یہ عطا ہو گیا (۲) میں نے یہ مانگا تھا کہ میری عمر قحط میں مبتلا ہوکر ہلاک نہ ہو، یہ بھی عطا ہو گیا (۳)میں نے یہ مانگا تھا کہ ان لوگوں کا آپس میں اختلاف نہ ہو ، اس سے مجھے منع کردیا گیا۔ یہ حدیث مبارک بن فضالہ سے صرف’’ جنادہ ‘‘نے روایت کی ہے
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← الْحَسَنِ، ← مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، ← جُنَادَةُ بْنُ مَرْوَانَ الْأَزْدِيُّ الْحِمْصِيُّ
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1
