المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الزَّايِ ‹ مَنِ اسْمُهُ زَكَرِيَّا · حديث 458
458 - حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ حَمْدَوَيْهِ الصَّفَّارُ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَلْعَقْ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ؛ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيَّتِهِنَّ الْبَرَكَةُ» قَالَ زَكَرِيَّا بْنُ حَمْدَوَيْهِ: أَنْكَرَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ عَلَى عَفَّانَ , فَقَامَ عَفَّانُ , فَدَخَلَ بَيْتَهُ , فَأَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِهِ كَمَا أَمْلَاهُ عَلَيْنَا لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا هَمَّامٌ تَفَرَّدَ بِهِ عَفَّانُ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کھانا کھانے کے بعد اپنی تین انگلیاں چاٹ لیا کرو، کیونکہ تمہیں نہیں معلوم کہ ان میں سے کس میں برکت ہے ۔ زکریا بن حمدویہ فرماتے ہیں یحیٰ بن معین نے عفان پر اس حدیث کا انکار کیا ، تو عفان اٹھ کر اپنے گھر گئے اور ان کو اپنی لکھی ہوئی کتاب لا کر دکھائی ، اس میں حدیث پاک اسی طرح تھی جیسے انہوں نے ہمیں املاء کروائی تھی ۔ اس حدیث کو قتادہ سے صرف ہمام نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عفان منفرد ہیں ۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← قَتَادَةَ ← هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ← عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ← زَكَرِيَّا بْنُ حَمْدَوَيْهِ الصَّفَّارُ الْبَغْدَادِيُّ،
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 458
