Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْخَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ خَلَفٌ · حديث 439

439 - حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ عَمْرٍو الْعُكْبَرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ النَّيْسَابُورِيُّ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَزَنِيِّ , عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْهِ رَجُلٌ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ اللَّيْثِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ , وَلَا يُرْوَى عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

حضرت عقبہ بن عامر الجہنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس شخص کی کوشش سے کوئی شخص مسلمان ہوا، وہ ( کوشش کرنے والا ) جنتی ہے ۔ اس حدیث کو لیث سے صرف محمد بن معاویہ نے روایت کیا ہے اور عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے ۔

عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ، ← أَبِي الْخَيْرِ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَزَنِيِّ، ← يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ← اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ النَّيْسَابُورِيُّ ← خَلَفُ بْنُ عَمْرٍو الْعُكْبَرِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 439

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْخَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ خَلَفٌ · حديث 440

440 - حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ الْحَسَنِ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الشَّامِيُّ، حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " هَلَاكُ أُمَّتِي فِي ثَلَاثٍ: فِي الْقَدَرِيَّةِ , وَالْعَصَبِيَّةِ , وَالرِّوَايَةِ مِنْ غَيْرِ ثَبْتٍ " لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا سُوَيْدٌ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الشَّامِيُّ بِمِثْلِهِ

حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میری امت کی ہلاکت تین چیزوں کے باعث ہو گی ۔ قدریت ( تقدیر کا انکار کرنے ) میں ، عصبیت ( دھڑے بندی ) اور غیر معتبر راویوں سے روایت کرنے میں ۔ اس حدیث کو اوزاعی سے صرف سوید نے روایت کیا ہے اور اس کو روایت کرنے میں محمد بن ابراہیم منفرد ہیں ۔ عبدان بن احمد نے عبد القدوس بن محمد بن شعیب بن الحبحاب کے واسطے سے محمد بن ابراہیم شامی سے ایسی ہی حدیث روایت کی ہے ۔

أَبِيهِ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الشَّامِيُّ ← خَلَفُ بْنُ الْحَسَنِ الْوَاسِطِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 440

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْخَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ خَلَفٌ · حديث 441

441 - حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الضَّبِّيُّ أَبُو حَبِيبٍ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ السَّمْتِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ يَحْيَى بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «لَا شِغَارَ» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , وَمَا الشِّغَارُ؟ قَالَ: «نِكَاحُ الْمَرْأَةِ بِالْمَرْأَةِ , وَلَا صَدَاقَ بَيْنَهُمَا» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ إِلَّا يُوسُفُ , وَلَا يُرْوَى عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : شغار کچھ نہیں ہے ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شغار کا کیا مطلب ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : عورت کے بدلے عورت کا نکاح کرنا اور ان کے درمیان حق مہر نہ رکھنا ۔ اس حدیث کو موسیٰ بن عقبہ سے صرف یوسف نے روایت کیا ہے اور حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی اسناد کے ہمراہ منقول ہے ۔

أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ← إسحاق بن يحيى بن الوليد بن عبادة بن الصامت ← مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، ← أَبِي يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ، ← خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ السَّمْتِيُّ ← خَلَفُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الضَّبِّيُّ أَبُو حَبِيبٍ الْبَصْرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 441

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْخَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ خَلِيفَةُ · حديث 442

442 - حَدَّثَنَا خَلِيفَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَوْصِلِيُّ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مَسْعُودٍ أَبُو حُذَيْفَةَ، حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ الْجَهْمِ الْمُؤَذِّنُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ النُّطْفَةَ إِذَا اسْتَقَرَّتْ فِي الرَّحِمِ تَكُونُ نُطْفَةً أَرْبَعِينَ لَيْلَةً , ثُمَّ تَكُونُ عَلَقَةً أَرْبَعِينَ لَيْلَةً , ثُمَّ تَكُونُ مُضْغَةً أَرْبَعِينَ لَيْلَةً , ثُمَّ تَكُونُ عِظَامًا أَرْبَعِينَ لَيْلَةً , ثُمَّ يَكْسُو اللَّهُ الْعِظَامَ لَحْمًا , فَيَقُولُ الْمَلَكُ: أَيْ رَبِّ , ذَكَرًا أَوْ أُنْثَى؟ فَيَقْضِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ , وَيَكْتِبُ الْمَلَكُ , ثُمَّ يَقُولُ: أَيْ رَبِّ , شَقِيُّ أَوْ سَعِيدٌ؟ فَيَقْضِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ , وَيَكْتِبُ الْمَلَكُ , ثُمَّ يَقُولُ: أَيْ رَبِّ , أَجَلُهُ وَرِزْقُهُ وَأَثَرُهُ؟ فَيَقْضِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَيَكْتِبُ الْمَلَكُ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا الْهَيْثَمُ بْنُ الْجَهْمِ أَبُو عُثْمَانَ بْنُ الْهَيْثَمِ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا أَبُو حُذَيْفَةَ تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب نطفہ رحم میں قرار پکڑتا ہے تو چالیس دن تک اسی طرح نطفہ ہی رہتا ہے ، پھر یہ جما ہوا خون بن جاتا ہے اور چالیس دن تک جما ہوا خون رہتا ہے پھر یہ گوشت کا لو تھڑا بنتا ہے اور چالیس دن اسی طرح رہتا ہے ، پھر اس چالیس دن تک ہڈیاں بنتی ہیں ، پھر اللہ تعالیٰ ہڈیوں پر گوشت چڑھاتا ہے ، پھر فرشتہ کہتا ہے : اے میرے رب یہ مذکر ہو یا مؤنث ؟ اللہ تعالیٰ اس کا فیصلہ کر دیتا ہے ، فرشتہ لکھ دیتا ہے ۔ پھر فرشتہ پوچھتا ہے اے میرے رب یہ بد بخت ہو یا خوش بخت ؟ اللہ تعالیٰ اس کا بھی فیصلہ کر دیتا ہے اور فرشتہ لکھ دیتا ہے ۔ پھر فرشتہ پوچھتا ہے اے میرے رب اس کی زندگی کتنی ہو گی ؟ اس کو رزق کتنا ملے گا ؟ اور اس کے بعد کیا ہوگا؟ اللہ تعالیٰ اس کا بھی فیصلہ فرما دیتا ہے اور فرشتہ لکھ دیتا ہے ۔ اس حدیث کو عاصم سے صرف ہیثم بن جہیم ابو عثمان بن ہیثم " نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف ابو حذیفہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں حسن بن عرفہ منفرد ہیں ۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← أَبِي وَائِلٍ ← عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، ← الْهَيْثَمُ بْنُ الْجَهْمِ الْمُؤَذِّنُ، ← مُوسَى بْنُ مَسْعُودٍ أَبُو حُذَيْفَةَ، ← الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ← خَلِيفَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَوْصِلِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 442

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْخَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ خَضِرٌ · حديث 443

443 - حَدَّثَنَا خَضِرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمَرْزُبَانِ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا مَالِكِ بْنُ مِغْوَلٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ إِلَى صَلَاةِ الْغَدَاةِ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ مِنَ الْغُسْلِ , ثُمَّ يُصْبِحُ صَائِمًا» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلِ إِلَّا عُثْمَانُ

ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز فجر کے لئے تشریف لے جاتے تو آپ کے سر مبارک سے غسل کے قطرے ٹپک رہے ہوتے تھے ۔ پھر آپ روزے کی حالت میں صبح فرماتے ۔ اس حدیث کو مالک بن مغول سے صرف عثمان نے روایت کیا ہے ۔

عَائِشَةَ ← أَبِي بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، ← الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، ← مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ ← عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ← أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ← خَضِرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمَرْزُبَانِ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 443

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْخَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ خَالِدٌ · حديث 444

444 - حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ النَّضْرِ أَبُو يَزِيدَ الْقُرَشِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ حَرْبِ بْنِ زِيَادٍ الْكِلَابِيُّ، حَدَّثَنِي أَبُو مُدْرِكٍ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى إِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ , خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ , وَاتَّبَعْتُهُ , فَقَالَ: " انْطَلِقْ بِنَا حَتَّى نَدْخُلَ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ مُحَمَّدٍ , فَدَخَلْنَا عَلَيْهَا , فَإِذَا هِيَ نَائِمَةٌ مُضْطَجِعَةٌ , فَقَالَ: «يَا فَاطِمَةُ , مَا يُنِيمُكِ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ؟» قَالَتْ: مَا زِلْتُ عِنْدَ الْبَارِحَةِ مَحْمُومَةً قَالَ: «فَأَيْنَ الدُّعَاءُ الَّذِي عَلَّمْتُكِ؟» قَالَتْ: نَسِيتُهُ فَقَالَ: " قُولِي: يَا حَيُّ , يَا قَيُّومُ , بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ , أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ , وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ , وَلَا إِلَى أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ " لَا يُرْوَى عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ مسجد میں تھے ، جب سورج طلوع ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسجد سے باہر تشریف لے گئے ، میں بھی آپ کے پیچھے پیچھے چل پڑا ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : میرے ساتھ چلو، ہم چلتے چلتے سیدہ کائنات حضرت فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گھر پہنچ گئے ، سیدہ کائنات محو آرام تھیں ، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : آپ اس وقت تک کیوں سو رہی ہیں ؟ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی : ساری رات مجھے سخت بخار رہا ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : میں نے جو دعا تمہیں سکھائی تھی ، وہ کیوں نہیں پڑھی ؟ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی : وہ تو میں بھول ہی گئی ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : پڑھو " یا حی یا قیوم ، برحمتک استغیث اصلح لی شانی کلہ ، ولا تکلنی الی نفسی طرفۃ عین ، ولا الی احد من الناس " یا حیی یاقیوم میں تیری رحمت سے مدد مانگتا ہوں، اے اللہ میرے تمام معاملات درست فرما دے ، اور پلک جھپکنے تک بھی مجھے میری ذات کے سہارے نہ چھوڑ اور نہ مجھے کسی انسان کا محتاج فرما ۔ اس حدیث کو حضرت انس رضی اللہ عنہ سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا گیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں نصر بن علی منفرد ہیں ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 444

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْخَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ خَالِدٌ · حديث 445

445 - حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ أَبِي رَوْحٍ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هِشَامِ بْنِ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى الْغَسَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: " لَوْ رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنَ النِّسَاءِ مَا نَرَى لَمَنَعَهُنَّ الْمَسَاجِدَ كَمَا مُنِعَتْ نِسَاءُ بَنِي إِسْرَائِيلَ

ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں : عورتوں کے جو معاملات ہم دیکھ رہیں ہیں اگر یہ سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دیکھ لیتے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عورتوں کو مسجدوں میں آنے سے منع فرما دیتے ، جیسا کہ بنی اسرائیل کی عورتوں کو منع کیا گیا تھا۔

عَائِشَةَ ← عَمْرَةَ ← جَدِّي، ← أَبِي ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ هِشَامِ بْنِ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى الْغَسَّانِيُّ ← خَالِدُ بْنُ أَبِي رَوْحٍ الدِّمَشْقِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 445

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْخَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ خَالِدٌ · حديث 446

446 - وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْقَطْعُ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا» لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى , وَكَانَ مِنَ الثِّقَاتِ إِلَّا وَلَدُهُ , وَهُمْ ثِقَاتٌ

اسی اسناد کے ہمراہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہاتھ کاٹنے کی سزا چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ مالیت کی چوری پر ہے ۔ ان دونوں حدیثوں کی یحییٰ بن یحییٰ سے صرف ان کے صاحبزادے نے روایت کیا ہے یہ سب راوی ثقہ ہیں ۔

يَحْيَى بْنِ يَحْيَى وَكَانَ مِنَ الثِّقَاتِ إِلَّا وَلَدُهُ وَهُمْ ثِقَاتٌ ← «الْقَطْعُ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا» لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ ← النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← عَائِشَةَ ← وَبِإِسْنَادِهِ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 446

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْخَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ خَالِدٌ · حديث 447

447 - حَدَّثَنَا أَبُو عِيسَى خَالِدُ بْنُ غَسَّانَ بْنِ مَالِكٍ السُّلَمِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا سَلَّامُ أَبُو الْمُنْذِرِ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْخَذْفِ وَقَالَ: إِنَّهُ لَا يُصَادُ بِهَا صَيْدٌ , وَلَا يَنْكَأُ بِهَا عَدُوًّا , وَلَكِنَّهَا تَفْقَأُ الْعَيْنَ وَتَكْسِرُ السِّنَّ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يُونُسَ إِلَّا سَلَّامُ أَبُو الْمُنْذِرِ

حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو انگلیوں میں کنکری پکڑ کر مارنے سے منع فرمایا اور ارشاد فرمایا : اس کے ساتھ شکار کو نہ مارا جائے ، اس کے ساتھ دشمن کو نہ مارا جائے ، یہ آنکھ کو ضائع کر دیتا ہے ۔ اور دانت توڑ دیتا ہے ۔ اس حدیث کو یونس سے صرف سلام ابو المند نے روایت کیا ہے ۔

الْخَذْفِ ← نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← عَبْدِ اللهِ بْنِ مُغَفَّلٍ ← الْحَسَنِ، ← يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ← سَلَّامٌ أَبُو الْمُنْذِرِ ← أَبِي ← أَبُو عِيسَى خَالِدُ بْنُ غَسَّانَ بْنِ مَالِكٍ السُّلَمِيُّ الْبَصْرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 447

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْخَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ خَيْرٌ · حديث 448

448 - حَدَّثَنَا خَيْرُ بْنُ عَرَفَةَ التُّجِيبِيُّ أَبُو طَاهِرٍ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عُرْوَةُ بْنُ مَرْوَانَ الْعِرْقِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا ابْنُ الْمُبَارَكِ تَفَرَّدَ بِهِ عُرْوَةُ بْنُ مَرْوَانَ الرَّقِّيُّ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قیامت کے دن میری شفاعت میری امت کے کبیرہ گناہ کرنے والوں کے لئے ہے ۔ اس حدیث کو عاصم سے صرف ابن المبارک نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عروہ بن مروان الرقی منفرد ہیں ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ ← عُرْوَةُ بْنُ مَرْوَانَ الْعِرْقِيُّ ← خَيْرُ بْنُ عَرَفَةَ التُّجِيبِيُّ أَبُو طَاهِرٍ الْمِصْرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 448

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْخَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ خَطَّاب · حديث 449

449 - حَدَّثَنَا خَطَّابُ بْنُ سَعْدِ الْخَيْرِ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شِمْرِ بْنِ عَطِيَّةَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ جَعَلَ اللَّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّارِ خَنْدَقًا كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ

حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے اللہ کی رضا کے لئے ایک دن روزہ رکھا ، اللہ تعالیٰ اس کے اور جہنم کے درمیان ایک خندق حائل کر دیتا ہے جس کی چوڑائی زمین و آسمان کے درمیان کی مسافت ہے ۔ اس حدیث کو سفیان سے صرف عبداللہ بن الولید نے روایت کیا ہے ۔

أَبِي الدَّرْدَاءِ، ← أُمِّ الدَّرْدَاءِ، ← شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ← شِمْرِ بْنِ عَطِيَّةَ ← الْاَعْمَشِ ← سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ، ← مُؤَمَّلُ بْنُ اِھَابٍ ← خَطَّابُ بْنُ سَعْدِ الْخَيْرِ الدِّمَشْقِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 449

All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter
33. Chapter
34. Chapter
35. Chapter
36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter