المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْخَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ خَالِدٌ · حديث 444
444 - حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ النَّضْرِ أَبُو يَزِيدَ الْقُرَشِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ حَرْبِ بْنِ زِيَادٍ الْكِلَابِيُّ، حَدَّثَنِي أَبُو مُدْرِكٍ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى إِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ , خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ , وَاتَّبَعْتُهُ , فَقَالَ: " انْطَلِقْ بِنَا حَتَّى نَدْخُلَ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ مُحَمَّدٍ , فَدَخَلْنَا عَلَيْهَا , فَإِذَا هِيَ نَائِمَةٌ مُضْطَجِعَةٌ , فَقَالَ: «يَا فَاطِمَةُ , مَا يُنِيمُكِ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ؟» قَالَتْ: مَا زِلْتُ عِنْدَ الْبَارِحَةِ مَحْمُومَةً قَالَ: «فَأَيْنَ الدُّعَاءُ الَّذِي عَلَّمْتُكِ؟» قَالَتْ: نَسِيتُهُ فَقَالَ: " قُولِي: يَا حَيُّ , يَا قَيُّومُ , بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ , أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ , وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ , وَلَا إِلَى أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ " لَا يُرْوَى عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ مسجد میں تھے ، جب سورج طلوع ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسجد سے باہر تشریف لے گئے ، میں بھی آپ کے پیچھے پیچھے چل پڑا ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : میرے ساتھ چلو، ہم چلتے چلتے سیدہ کائنات حضرت فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گھر پہنچ گئے ، سیدہ کائنات محو آرام تھیں ، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : آپ اس وقت تک کیوں سو رہی ہیں ؟ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی : ساری رات مجھے سخت بخار رہا ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : میں نے جو دعا تمہیں سکھائی تھی ، وہ کیوں نہیں پڑھی ؟ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی : وہ تو میں بھول ہی گئی ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : پڑھو " یا حی یا قیوم ، برحمتک استغیث اصلح لی شانی کلہ ، ولا تکلنی الی نفسی طرفۃ عین ، ولا الی احد من الناس " یا حیی یاقیوم میں تیری رحمت سے مدد مانگتا ہوں، اے اللہ میرے تمام معاملات درست فرما دے ، اور پلک جھپکنے تک بھی مجھے میری ذات کے سہارے نہ چھوڑ اور نہ مجھے کسی انسان کا محتاج فرما ۔ اس حدیث کو حضرت انس رضی اللہ عنہ سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا گیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں نصر بن علی منفرد ہیں ۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 444
