Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ الْأَحْوَصُ · حديث 295

295 - حَدَّثَنَا الْأَحْوَصُ بْنُ مُفَضَّلِ بْنِ غَسَّانَ الْغَلَابِيُّ الْقَاضِي أَبُو أُمَيَّةَ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ الْمُزَنِيُّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ زَمْزَمَ فَقَالَ: «إِنَّهَا مُبَارَكَةٌ , إِنَّهَا طَعَامُ طُعْمٍ وَشِفَاءُ سُقْمٍ» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَكْرِ إِلَّا رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ , وَلَا نَعْلَمُ رَوَاهُ عَنْ رَوْحٍ إِلَّا الْمُفَضَّلُ وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ

حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے زم زم کا ذکر کیا اور فرمایا : بے شک وہ برکت والا ہے ، وہ کھاؤ تو کھانا ہے اور بیماری کی شفاء بھی ہے ۔ اس حدیث کو عبداللہ بن بکر سے صرف " روح بن اسلم " نے روایت کیا ہے اور ہمیں نہیں معلوم کہ اس حدیث کو روح سے مفضل اور حجاج بن الشاعر کے علاوہ کسی نے روایت کیا ہو۔

اَبِیْ ذَرٍّ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ← حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَکْرٍ الْمُزَنِيُّ ← رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ، ← أَبِي ← الْأَحْوَصُ بْنُ مُفَضَّلِ بْنِ غَسَّانَ الْغَلَابِيُّ الْقَاضِي أَبُو أُمَيَّةَ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 295

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ الْأَزْهَرُ · حديث 296

296 - حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ زُفَرَ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو أَسْلَمَ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الرُّعَيْنِيُّ , حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ قَزَعَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنْ حَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةَ الْفِهْرِيُّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا» لَا يُرْوَى عَنْ حَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ أَزْهَرُ

حبیب بن مسلمہ فہری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وقفے وقفے سے ملا کرو، اس سے محبت بڑھتی ہے ۔ یہ حدیث " حبیب بن مسلمہ فہری " سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ منقول ہے اور اس کو روایت کرنے میں " ازہر " منفرد ہیں ۔

حَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةَ الْفِهْرِيِّ ← قَزَعَۃَ بْنِ یَحْیٰی ← مَكْحُولٌ ← سليمان بن أبي كريمة ← أَبُو أَسْلَمَ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الرُّعَيْنِيُّ ← أَزْهَرُ بْنُ زُفَرَ الْمِصْرِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 296

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ الْأَسْوَدُ · حديث 297

297 - حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ مَرْوَانَ الْمَقَدِّيُّ، مِنْ أَهْلِ حِصْنِ مَقْدِيَةَ مِنْ عَمِلِ أَذْرِعَاتٍ مِنْ دِمَشْقَ , حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ بِنْتِ شُرَحْبِيلَ الدِّمَشْقِيُّ , حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى عَنْ صَدَقَةَ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ , عَنْ سُلَيْمَانَ الْكَاهِلِيِّ الْأَعْمَشِ , عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْإِمَامُ ضَامِنٌ , وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ , اللَّهُمَّ أَرْشِدِ الْأَئِمَّةَ , وَاغْفِرْ لِلْمُؤَذِّنِينَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ صَدَقَةَ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ إِلَّا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى , وَلَا عَنْهُ إِلَّا سُلَيْمَانُ تَفَرَّدَ بِهِ الْأَسْوَدُ بْنُ مَرْوَانَ , وَكَانَ ثِقَةً وَهَكَذَا يَقُولُ ابْنُ بِنْتِ شُرَحْبِيلَ سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى , وَيَقُولُ هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى اللَّخْمِيُّ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : امام ( نماز قائم کرنے کا ) ضامن ہے اورموذن صاحب امانت ( نماز کا انتظام کرنے والا ) ہے ، اے اللہ ائمہ کو ہدایت عطا فرما اور موذنین کی مغفرت فرما ۔ یہ حدیث صدقہ بن ابی عمران سے صرف " سعدان بن یحییٰ " نے روایت کی ہے اور " سعدان بن یحییٰ " سے صرف سلیمان نے روایت ی ہے اور ان سے روایت کرنےمیں " اسود بن مروان " منفرد ہیں ۔ آپ ثقہ تھے یہی بات بنت شرجیل کے بیٹے سعدان بن یحییٰ نے کی ہے اور ہشام بن عمار کہتے ہیں : وہ سعید بن یحییٰ لخمی ہیں ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← سُلَيْمَانَ الْكَاهِلِيِّ الْأَعْمَشِ ← صدقة بن أبي عمران ← سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَی ← سليمان بن عبد الرحمن ابن بنت شرحبيل الدمشقي، ← الْأَسْوَدُ بْنُ مَرْوَانَ الْمَقَدِّيُّ، مِنْ أَهْلِ حِصْنِ مَقْدِيَةَ مِنْ عَمِلِ أَذْرِعَاتٍ مِنْ دِمَشْقَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 297

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ أَسْبَاطٌ · حديث 298

298 - حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ أَسْبَاطِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي أَسْبَاطِ بْنِ مُحَمَّدٍ , عَنْ أَبِي سِنَانٍ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ , عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمَذَانِيِّ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ الْعُذْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ قَتَلَهُ بَطْنُهُ لَمْ يُعَذَّبْ فِي قَبْرِهِ» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمَذَانِيِّ إِلَّا أَبُو سِنَانٍ , وَلَا عَنْ أَبِي سِنَانٍ إِلَّا أَسْبَاطٌ تَفَرَّدَ بِهِ عُبَيْدُ بْنُ أَسْبَاطٍ

حضرت خالد بن عرفطہ العذری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو پیٹ کی بیماری میں فوت ہوا اس کو قبر میں عذاب نہیں دیا جائے گا۔ اس حدیث کو " ابو اسحاق الہمدانی " سے صرف ابو سنان نے روایت کیا ہے اور ابو سنان سے صرف اسباط نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " عبید بن اسباط " منفرد ہیں ۔

أَبِي سِنَانٍ إِلَّا أَسْبَاطٌ تَفَرَّدَ بِهِ عُبَيْدُ بْنُ أَسْبَاطٍ ← أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمَذَانِيِّ إِلَّا أَبُو سِنَانٍ وَلَا ← «مَنْ قَتَلَهُ بَطْنُهُ لَمْ يُعَذَّبْ فِي قَبْرِهِ» لَمْ يَرْوِهِ ← رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ الْعُذْرِيِّ ← أبي إسحاق الهمذاني ← أَبِي سِنَانٍ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ← جَدِّي أَسْبَاطِ بْنِ مُحَمَّدٍ ← أَبِي ← أَسْبَاطُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ أَسْبَاطِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ الْكُوفِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 298

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْبَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ بِشْرٌ · حديث 299

299 - حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى بْنِ شَيْخِ بْنِ عَمِيرَةَ الْأَسَدِيُّ أَبُو عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ صُقَيْرٍ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الرَّجُلَ لَيَكُونُ مِنْ أَهْلِ الصَّلَاةِ وَالزَّكَاةِ وَالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ وَالْجِهَادِ حَتَّى ذَكَرَ سِهَامَ الْخَيْرِ , وَمَا يُجْزَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا بِقَدْرِ عَقْلِهِ» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا ابْنُ أَعْيَنَ تَفَرَّدَ بِهِ مَنْصُورُ بْنُ صُقَيْرٍ

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ایک آدمی نمازی ہوتا ہے زکوٰۃ ادا کرنے والا ، حج اور عمرہ کرنے والا، جہاد کرنے والا ہوتا ہے ، اس کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اور بھی نیکی کے کئی کام شمار کروائے ، لیکن قیامت کے دن اس کو اس کی عقل کے مطابق ثواب دیا جائے گا ۔ ( کیونکہ ثواب نیت کے بغیر نہیں ملتا اور نیت کے لئے عقل چاہیئے ) ۔ اس حدیث کو " عبید اللہ بن عمر " سے صرف " ابن اعین " نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " منصور بن صقیر " منفرد ہیں۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ← مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، ← مَنْصُورُ بْنُ صُقَيْرٍ ← بِشْرُ بْنُ مُوسَى بْنِ شَيْخِ بْنِ عَمِيرَةَ الْأَسَدِيُّ أَبُو عَلِيٍّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 299

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْبَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ بِشْرٌ · حديث 300

300 - حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى الْغَزِّيُّ، بِغَزَّةَ , حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْهَيْثَمِ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ سَيَّارٍ، عَنْ عَزَّةَ بِنْتِ عِيَاضٍ، عَنْ جَدِّهَا أَبِي قِرْصَافَةَ جَنْدَرَةَ بْنِ خَيْشَنَةَ اللَّيْثِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " نَضَّرَ اللَّهُ عَبْدًا سَمِعَ مَقَالَتِي فَوَعَاهَا وَحَفِظَهَا , فَرُبَّ حَامِلِ عِلْمٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَعْلَمُ مِنْهُ ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ الْقَلْبُ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ , وَمُنَاصَحَةُ الْوُلَاةِ , وَلُزُومُ الْجَمَاعَةِ " لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي قِرْصَافَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ: وَبَلَغَنِي أَنَّ ابْنًا لِأَبِي قِرْصَافَةَ أَسَرَتْهُ الرُّومُ , فَكَانَ أَبُو قِرْصَافَةَ يُنَادِيهُ مِنْ سُورِ عَسْقَلَانَ فِي وَقْتِ كُلِّ صَلَاةٍ: يَا فُلَانُ الصَّلَاةَ , يَا فُلَانُ الصَّلَاةَ , فَيَسْمَعُهُ , فَيُجِيبُهُ , وَبَيْنَهُمَا عَرْضُ الْبَحْرِ

ابو قر صافہ جندرہ بن خیثنہ لیثی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ خوش و خرم رکھے اس شخص کو جس نے میری گفتگو کو سنا ، اور یاد رکھا اور ( من وعن ) آگے پہنچا دیا، کیونکہ بسا اوقات جس تک علم پہنچایا جائے وہ پہنچانے والے زیادہ سمجھدار ہوتا ہے ۔ تین چیزیں ایسی جن پر دل دھوکہ نہیں کھاتا ۔ ٭ اللہ کی رضا کے لئے خالص عمل۔ ٭ حکومتی ذمہ داروں کو نصیحت کرنا۔ ٭ ہمیشہ جماعت کے ساتھ رہنا ۔ اس حدیث کو ابو قر صافہ سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا گیا ابو القاسم کہتے ہیں : مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ ابو قرصافہ کے ایک بیٹے کو رومیوں نے قید کر لیا تھا ، ابو قر صافہ عسقلان کی دیوار سے ہر نماز کے وقت اعلان کیا کرتے تھے " اے فلاں نماز کا وقت ہو گیا ہے ، اے فلاں نماز کا وقت ہو گیا ہے ، وہ اس آواز کو سنتے بھی تھے اور جواب بھی دیتے ہیں ، حالانکہ ان کے درمیان ایک دریا حائل تھا۔

جَدِّهَا أَبِي قِرْصَافَةَ جَنْدَرَةَ بْنِ خَيْشَنَةَ اللَّيْثِيِّ ← عَزَّةَ بِنْتِ عِيَاضٍ، ← زِيَادُ بْنُ سَيَّارٍ، ← أَيُّوبُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْهَيْثَمِ، ← بِشْرُ بْنُ مُوسَى الْغَزِّيُّ، بِغَزَّةَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 300

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْبَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ بِشْرٌ · حديث 301

301 - حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ بِشْرِ الْعَمِّيُّ الْأَنْطَاكِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَصْرٍ الْأَنْطَاكِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ مِخْرَاقٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنِّي لَأَذْبَحُ الشَّاةَ وَأَنَا أَرْحَمُهَا , فَقَالَ: «وَالشَّاةُ إِنْ رَحِمْتَهَا يَرْحَمُكَ اللَّهُ» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مَالِكٍ إِلَّا إِسْحَاقُ الطَّبَّاعُ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَصْرٍ

حض معاویہ بن قرہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ( وہ فرماتے ہیں ) میں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں بکری ذبح کرتا ہوں لیکن میں اس پر رحم بھی بہت کرتا ہوں ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اگر تو بکری پر رحم کرے تھا تو اللہ تعالیٰ تجھ پر رحم کرتے گا۔ اس حدیث کو مالک سے صرف " اسحاق الطباع " نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " عبداللہ بن نصیر " منفرد ہیں ۔

قُلْتُ ← أَبِيهِ ← مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ← زِيَادِ بْنِ مِخْرَاقٍ، ← مالک بن أنس ← إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَصْرٍ الْأَنْطَاكِيُّ، ← بِشْرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ بِشْرِ الْعَمِّيُّ الْأَنْطَاكِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 301

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْبَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ بِشْرٌ · حديث 302

302 - حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عَاصِمٍ ابْنُ أَخِي هَنَّادٍ السَّرِيِّ , حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْبَجَلِيِّ، عَنْ حُذَيْفَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَحْرَقَنِي لِسَانِي قَالَ: «فَأَيْنَ أَنْتَ عَنِ الِاسْتِغْفَارِ , إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ مِائَةَ مَرَّةٍ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلِ إِلَّا الْمُحَارِبِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ هَنَّادٌ

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میری زبان نے مجھے جلا دیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : تو تم استغفار کیوں نہیں کرتے ؟ امیں اللہ تعالیٰ سے استغفار کرتا ہوں اور ایک دن میں سو مرتبہ توبہ کرتا ہوں۔ اس حدیث کو مالک بن مغول سے صرف محاربی نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ہناد منفرد ہیں ۔

قُلْتُ ← حُذَيْفَةَ ← عُبَيْدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْبَجَلِيِّ، ← أَبِي إِسْحَاقَ ← مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ. ← هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ← بِشْرُ بْنُ عَاصِمٍ ابْنُ أَخِي هَنَّادٍ السَّرِيِّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 302

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْبَاءِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ بِشْرَانُ · حديث 303

303 - حَدَّثَنَا بِشْرَانُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْمَوْصِلِيُّ، حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو زَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «أَمَا يَخَافُ الَّذِي يَرْفَعُ رَأْسَهُ قَبْلَ الْإِمَامِ أَنْ يُحَوِّلَ اللَّهُ رَأْسَهُ رَأْسَ حِمَارٍ» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ إِلَّا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ تَفَرَّدَ بِهِ غَسَّانُ , وَلَمْ نَكْتُبْهُ إِلَّا عَنْ بِشْرَانَ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص امام سے پہلے اپنا سر اٹھاتا ہے وہ اس بات سے ڈرتا کیوں نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کا چہرہ گدھے جیسا کر دے ۔ اس حدیث کو حسن بن ابی جعفر سے صرف ثابت بن یزید نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں غسان منفرد ہیں اور ہم نے یہ حدیث فقط بشران سے لکھی ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ← الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ← ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو زَيْدٍ ← غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ، ← بُشْرَانُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْمَوْصِلِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 303

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْبَاءِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ · حديث 304

304 - حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سُهَيْلِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ أَبُو مُحَمَّدٍ الدِّمْيَاطِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْبَلَاءَ , وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لِصَاحِبِهِ مِنْ جَزِيلِ الثَّوَابِ إِذَا هُوَ صَبَرَ , وَذَكَرَ الْعَافِيَةَ , وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِصَاحِبِهَا مِنْ جَزِيلِ الثَّوَابِ إِذَا هُوَ شَكَرَ , فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , لَئِنْ أُعَافَى فَأَشْكُرُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُبْتَلَى فَأَصْبِرُ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «وَرَسُولُ اللَّهِ يُحِبُّ مَعَكَ الْعَافِيَةَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ تَفَرَّدَ بِهِ بَكْرٌ

حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آزمائشوں کا ذکر کیا اور آزمائش میں مبتلا شخص اگر صبر کرے تو اس کیلئے عظیم ثواب کا ذکر کیا ، پھر عافیت کا ذکر فرمایا ، اور اگر عافیت والا شخص شکر کرے تو اس پر عظیم ثواب کر ذکر بھی کیا۔ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے عافیت ملے اور میں اس پر شکر کروں ، یہ مجھے اس بات سے زیادہ عزیز ہے کہ مجھ پر آزمائش آئے اور میں صبر کروں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : اور اللہ کا رسول بھی یہی چاہتا ہے کہ آپ کے ساتھ عافیت ہی رہے ۔ اس حدیث کو شعبہ سے صرف ابراہیم نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " بکر " منفرد ہیں ۔

أَبِي الدَّرْدَاءِ، ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ← الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، ← شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ ← إبراهيم بن البراء بن النضر بن أنس بن مالك، ← بَكْرُ بْنُ سُهَيْلِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ أَبُو مُحَمَّدٍ الدِّمْيَاطِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 304

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْبَاءِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ · حديث 305

305 - حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُفَضَّلٍ الْبَصْرِيُّ الْحَافِظُ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ هَوْذَةَ بْنِ خَلِيفَةَ الْبَكْرَاوِيُّ، حَدَّثَنَا عَمِّي عُمَرُ بْنُ خَلِيفَةَ , عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «تَعَاهَدُوا الْقُرْآنَ، فَلَهُوَ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنْ نَوَازِعِ الطَّيْرِ إِلَى أَوْطَانِهَا» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَّا عَمْرٌو، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ هَوْذَةَ

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قرآن کریم کو اکثر پڑھتے رہا کرو کیونکہ پرندے ( جال سے نکل کر ) اپنے گھونسلوں کی جانب اتنی تیزی سے نہیں جاتے جتنی تیزی سے قرآن ( سینوں سے چلا جاتا ہے ۔ ) اس حدیث کو ابن عون سے صرف " عمرو " نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " ابن ہوذہ " منفرد ہیں ۔

ابْنِ عَوْنٍ إِلَّا عَمْرٌو، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ هَوْذَةَ ← «تَعَاهَدُوا الْقُرْآنَ، فَلَهُوَ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنْ نَوَازِعِ الطَّيْرِ إِلَى أَوْطَانِهَا» لَمْ يَرْوِهِ ← النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ← ابْنِ عَوْنٍ ← عَمِّي عُمَرُ بْنُ خَلِيفَةَ ← عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ هَوْذَةَ بْنِ خَلِيفَةَ الْبَكْرَاوِيُّ، ← بَكْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُفَضَّلٍ الْبَصْرِيُّ الْحَافِظُ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 305

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْبَاءِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ · حديث 306

306 - حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَزَّازُ أَبُو عُمَرَ الْبَصْرِيُّ الْمُعَدِّلُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ، حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَجْلِسُ بَعْدَمَا يُسَلِّمُ حَتَّى يَقُولَ: «اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا وُهَيْبٌ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ , وَمَا كَتَبْنَاهُ إِلَّا عَنْ أَبِي عُمَرَ الْقَزَّازِ مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ

ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سلام پھیرنے کے بعد بیٹھا کرتے تھے ، آپ یہ سلام پڑھا کرتے تھے " اللھم انت السلام و منک السلام تبارکت یا ذا الجلال والاکرام " اس حدیث کو ہشام سے صرف " وہیب " نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " عبداللہ بن معاویہ " منفرد ہیں ۔ اور ہم نے یہ حدیث صرف " ابو عمر القزاز " سے ان کی اصل کتاب سے لکھی ہے ۔

أَبِي عُمَرَ الْقَزَّازِ مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ ← هِشَامٍ إِلَّا وُهَيْبٌ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ وَمَا كَتَبْنَاهُ إِلَّا ← «اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ» لَمْ يَرْوِهِ ← كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَجْلِسُ بَعْدَمَا يُسَلِّمُ حَتَّى ← عَائِشَةَ ← أَبِيهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ، ← بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَزَّازُ أَبُو عُمَرَ الْبَصْرِيُّ الْمُعَدِّلُ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 306

chevron_left Previous
1…848586…100
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter