Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Friday, Jumada I 6, 1448 AH · Oct 16, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى · حديث 1073

1073 - حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ كَثِيرٍ السُّدَيْنِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُدِّيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: " أُمِرَ بِلَالٌ أَنْ يَشْفَعَ الْأَذَانَ وَيُوتِرَ الْإِقَامَةَ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا عَبْدُ الْمَلِكِ الْجُدِّيُّ

ابو ہارون موسیٰ بن محمد بن کثیر السدینی سے مروی حدیث ، حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا گیا کہ وہ اذان کے الفاظ دو دو مرتبہ کہیں اور اقامت کے الفاظ ایک ایک مرتبہ اس حدیث کو شعبہ سے صرف عبدالملک الجدی نے روایت کیا ہے ۔

شُعْبَةَ إِلَّا عَبْدُ الْمَلِكِ الْجُدِّيُّ ← أُمِرَ بِلَالٌ أَنْ يَشْفَعَ الْأَذَانَ وَيُوتِرَ الْإِقَامَةَ لَمْ يَرْوِهِ ← أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُدِّيُّ ← مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ كَثِيرٍ السُّدَيْنِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1073

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى · حديث 1074

1074 - حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْحِمْصِيُّ، بِحِمْصَ سَنَةَ 278 ثَمَانٍ وَسَبْعِينَ وَمِائَتَيْنِ , حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ الْهَمْدَانِيُّ، حَدَّثَنَا مُجَاهِدٌ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ الْأَنْصَارِيِّ وَهُوَ يُذَكِّرُ أَصْحَابَهُ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «أَمَا إِنَّكُمُ الْمَلَأُ الَّذِينَ أَمَرَنِي اللَّهُ أَنْ أَصْبِرَ نَفْسِي مَعَكُمْ» , ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ {وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ} [الكهف: 28] إِلَى قَوْلِهِ: {وَكَانَ أَمْرُهُ فُرُطًا} [الكهف: 28] أَمَا إِنَّهُ مَا جَلَسَ عِدَّتُكُمْ إِلَّا جَلَسَ مَعَهُمْ عِدَّتُهُمْ مِنَ الْمَلَائِكَةِ إِنْ سَبَّحُوا اللَّهَ سَبَّحُوهُ , وَإِنْ حَمِدُوا اللَّهَ حَمِدُوهُ , وَإِنْ كَبَّرُوا اللَّهَ كَبَّرُوهُ , ثُمَّ يَصْعَدُونَ إِلَى الرَّبِّ وَهُوَ أَعْلَمُ مِنْهُمْ , فَيَقُولُونَ: يَا رَبَّنَا , عِبَادُكَ سَبَّحُوكَ فَسَبَّحْنَا , وَكَبَّرُوكَ فَكَبَّرْنَا , وَحَمِدُوكَ فَحِمَدْنَا , فَيَقُولُ رَبُّنَا: يَا مَلَائِكَتِي أُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ غَفَرْتُ لَهُمْ , فَيَقُولُونَ: فِيهِمْ فُلَانٌ وَفُلَانٌ الْخَطَّاءُ فَيَقُولُ: هُمُ الْقَوْمُ لَا يَشْقَى بِهِمْ جَلِيسُهُمْ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ، تَفَرَّدَ بِهِ عِيسَى بْنُ الْمُنْذِرِ , وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

موسیٰ بن عیسیٰ بن المنذر الحمصی سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عبداللہ بن رواحہ انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے ا س وقت عبداللہ بن رواحہ اپنے ساتھیوں کے وعظ و نصیحت کررہےتھے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا تم وہ جماعت ہو جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اپنی ذات کو تمہارے ساتھ روک کر رکھوں اس کے بعد آپ نے یہ آیت تلاوت کی ۔ " اور اپنی جان ان سے مانوس رکھو جو صبح و شام اپنے رب کو پکارتے ہیں "(ترجمہ کنزالایمان امام احمد رضا ) تم جنتی تعداد میں اس مجلس میں بیٹھے ہوئے ہو اتنی ہی تعداد میں فرشتے بھی تمہارے ہمراہ بیٹھے ہیں اگر اہل مجلس '' سبحان اللہ " کہیں تو ان کے ہمراہ فرشتے بھی " سبحان اللہ " کہتے ہیں اگر اہل مجلس الحمد اللہ کہیں تو ان کے ہمراہ فرشتے بھی الحمد اللہ کہتے ہیں اگر محفل والے اللہ اکبر کہیں تو فرشتے بھی اللہ اکبر کہتے پھر یہ فرشتے اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضر ہو جاتے ہیں یہ جا کر عرض کرتے ہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ خود بہتر جانتا ہے اے ہمارے رب تیرے بندوں نے سبحان اللہ کہا ہم نے بھی سبحان اللہ کہا تیر ے بندوں نے اللہ اکبر کہا ہم نے بھی اللہ اکبر کہا انہوں نے الحمد اللہ کہا ہم نے بھی الحمد اللہ کہا اللہ پاک فرماتا ہے اے میرے فرشتوں میں تمہیں اس بات پر گواہ بناتا ہوں کہ میں نے ان کو بخش دیا ہے ۔ فرشتے عرض کرتے ہیں ان کے اندر تو فلاں فلاں شخص گنہگار بھی موجود ہیں اللہ پاک فرماتا ہے وہ ایسے لوگ ہیں کہ ان کے ساتھ بیٹھنے والا کبھی بدبخت نہیں رہ سکتا ۔ اس حدیث کو عمربن ذر سے صرف محمد بن حماد نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عیسیٰ بن منذر منفرد ہیں اور اس حدیث کو عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا ہے ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1074

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى · حديث 1075

1075 - حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّحْوِيُّ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " الْقُلُوبُ أَرْبَعَةٌ: فَقَلَبٌ أَجْرَدُ فِيهِ مِثْلُ السِّرَاجِ أَزْهَرُ وَذَلِكَ قَلْبُ الْمُؤْمِنِ وَسِرَاجُهُ فِيهِ نُورُهُ , وَقَلَبٌ أَغْلَفُ مَرْبُوطٌ عَلَى غِلَافِهِ فَذَلِكَ قَلْبُ الْكَافِرِ , وَقَلَبٌ مَنْكُوسٌ وَذَلِكَ قَلْبُ الْمُنَافِقِ عَرَفَ ثُمَّ أَنْكَرَ , وَقَلَبٌ مُصِحٌّ , وَذَلِكَ قَلْبٌ فِيهِ إِيمَانٌ وَنِفَاقٌ , فَمَثَلُ الْإِيمَانِ فِيهِ كَمَثَلِ الْبَقْلَةِ يَمُدُّهَا مَاءٌ طَيِّبٌ , وَمَثَلُ النِّفَاقِ كَمَثَلِ الْقُرْحَةِ يَمُدُّهَا الْقَيْحُ وَالدَّمُ , فَأَيُّ الْمَدَّتَيْنِ غَلَبَتْ عَلَى صَاحِبَتِهَا غَلَبَتْ عَلَيْهِ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شَيْبَانَ إِلَّا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ , وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

موسیٰ بن عیسیٰ بن المنذرا الحمصی سے مروی حدیث ، حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا لوگوں کے دل چار قسم کےہوتے ہیں ۔1۔ ایسا دل جس میں کوئی کھوٹ اور ملاوٹ نہیں ۔ ان میں چراغوں کی مانند چمک ہوتی ہے یہ مومن کا دل ہوتا ہے اور اس کے اندر چمکتا ہوا چراغ اس کے ایمان کا نور ہوتا ہے ۔ 2۔ ایسا دل جس کے اوپر غلاف ڈال دیا گیا ہو اور وہ غلاف کے ساتھ باندھا گیا ہو ۔ یہ کافر کا دل ہوتا ہے ۔ 3۔ ایسا دل جس کو الٹا کر دیا گیا ہو یہ منافق کا دل ہے اس نے حق کو پہچانا لیکن پہچاننے کے باوجود انکار کر دیا ۔ مصفحہ دل یہ ایسا دل ہوتا ہے جس کے اندر ایمان بھی ہوتا ہےاور نفاق بھی ہوتا ہے اس کے اندر ایمان کی مثال اس سبزی کی مانند ہوتی ہے کہ اگر اس کو صاف ستھرا پانی لگایا جائے تو یہ پودا بڑھتا رہتا ہے اور نفاق کی مثال اس زخم کی طرح ہوتی ہے کہ جس کے اوپر صاف ستھرا پانی ڈالاجائے تو اس میں پیپ اور خون بڑھتا ہے تو ان نفاق اور ایمان میں سے جو چیز اس پر غالب آجائے وہ چیز اس کے دل پر غالب آجاتی ہے ۔ اس حدیث کو شیبان سے صرف احمد نب خالد وہبی نے روایت کیا ہے اور ابو سعید سے یہ حدیث صرف اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے ۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← أَبِي الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيِّ ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← ليث بن أبي سليم ← شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّحْوِيُّ، ← أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ، ← مُوسَى بْنُ عِيسَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْحِمْصِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1075

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى · حديث 1076

1076 - حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْحَمَّالُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي لَيْلَى، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عُمَرَ الدُّهْنِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: حَمَلَنِي خَالِي جَدُّ بْنُ قَيْسٍ فِي السَّبْعِينَ رَاكِبًا الَّذِينَ وَفَدُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْعَقَبَةِ مِنْ قِبَلِ الْأَنْصَارِ , فَخَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ عَمُّهُ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ , فَقَالَ: «يَا عَمِّ , خُذْ عَلَى أَخْوَالِكَ» , فَقَالَ لَهُ السَّبْعُونَ: يَا مُحَمَّدُ , سَلْ لِرَبِّكَ وَلِنَفْسِكَ مَا شِئْتَ , فَقَالَ: «أَمَّا الَّذِي أَسْأَلُكُمْ لِرَبِّي فتعَبْدُوهُ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا , وَأَمَّا الَّذِي أَسْأَلُكُمْ لِنَفْسِي فَتَمْنَعُونِي مَا تَمْنَعُونَ مِنْهُ أَنْفُسَكُمْ» قَالُوا: فَمَا لَنَا إِذَا فَعَلْنَا ذَلِكَ؟ قَالَ: «الْجَنَّةُ»

موسیٰ بن ہارون بن عبداللہ الحمال سے مروی حدیث، حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انصار کی جانب سے بیعت عقبہ کے لیے 70 افراد پر مشتمل جو وفد رسول پاک کی بارگاہ میں حاضر ہوا تھا میرے ماموں جد بن قیس نے مجھے بھی ان میں شامل کر وادیا ہم سب لوگ وہاں پر موجود تھے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ کے ہمراہ ان کے چچا عباس بن عبدالمطلب بھی تھے ۔ آپ نے فرمایا اے چچا اپنے ننھال سے عہدو پیمان لیجئے ان ستر لوگوں نے کہا اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپ اپنے رب کے لیے اور اپنی ذات کے لیے جو دل چاہتا ہے مطالبہ فرما لیجیے آپ نے فرمایا میں اپنے رب کے لیے تم سے جو مانگتا ہوں وہ یہ بات ہے کہ تم اس کی عبادت کرو ، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور وہ چیز جو میں اپنی ذات کے لیے تم سے مانگتا ہوں وہ یہ بات ہے کہ تم اس کی عبادت کرو اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور وہ چیز جو میں اپنی ذات کے لیے تم سے مانگتا ہوں جن چیزوں سے تم خود کی حفاظت کرتے ہو ۔ میری بھی ان چیزوں سے حفاظت کرنا انہوں نے کہا اگر ہم یہ کریں گے تو ہمیں کیا ملے گا ؟ آپ نے فرمایا جنت ۔

جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← أَبِيهِ ← مُعَاوِيَةُ بْنُ عُمَرَ الدُّهْنِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي لَيْلَى، ← موسى بن هارون بن عبد الله الحمال

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1076

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى · حديث 1077

1077 - وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ «أَنَّ رَايَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ سَوْدَاءَ» لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ عَمَّارٍ إِلَّا ابْنُهُ مُعَاوِيَةُ , وَلَا عَنْ مُعَاوِيَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ، تَفَرَّدَ بِهِ مُوسَى بْنُ هَارُونَ , وَالدُّهْنِيُّونَ فَخِذٌ مِنْ بَجِيلَةَ

موسیٰ بن ہارون بن عبداللہ الحمال سے یہ حدیث بھی مروی ہے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا سیاہ ہوتا تھا ۔ ان دونوں حدیثوں کوعمار سے صرف ان کے بیٹے معاویہ نے روایت کیا ہے اور معاویہ سے صرف محمد بن عمران نے روایت کیا ہے اور ان دونوں حدیثوں کو روایت کرنے میں موسیٰ بن ہارون منفرد ہیں اور دہنی قبیلہ بجیلہ کی ایک شاخ کا نام ہے ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1077

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى · حديث 1078

1078 - حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جُمْهُورِ التِّنِّيسِيُّ، بِمَدِينَةِ تِنِّيسَ , حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْرَقُ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْقَسْرِيُّ، عَنْ أَبِي رَوْقٍ عَطِيَّةَ بْنِ الْحَارِثِ , عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «لِلْمَرْأَةِ سِتْرَانِ» , قِيلَ: وَمَا هُمَا؟ قَالَ: «الزَّوْجُ وَالْقَبْرُ» قِيلَ: فَأَيُّهُمَا أَسْتَرُ؟ قَالَ: «الْقَبْرُ» لَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ

موسیٰ بن جمہور التنیسی سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا عورت کے لیے دو پردے ہوتے ہیں ۔ آ پ سے پوچھا گیا وہ کون سے ہیں ؟ آپ نے فرمایا شوہر اور قبر آپ سے پوچھا گیا ان دونوں میں زیادہ پردہ کس چیز میں ہے ؟ آپ نے فرمایا قبر میں ۔ اس حدیث کو حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا گیا ہے اور اس حدیث و روایت کرنے میں خالد بن یزید منفرد ہیں ۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← الضَّحَّاكَ بْنَ مُزَاحِمٍ ← أَبِي رَوْقٍ عَطِيَّةَ بْنِ الْحَارِثِ ← خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْقَسْرِيُّ، ← هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْرَقُ، ← مُوسَى بْنُ جُمْهُورِ التِّنِّيسِيُّ، بِمَدِينَةِ تِنِّيسَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1078

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى · حديث 1079

1079 - حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا التُّسْتَرِيُّ أَبُو عِمْرَانَ بِالْبَصْرَةِ , حَدَّثَنَا نَهَارُ بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعِ، عَنْ شِبْلِ بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: أَبْصَرَ رَجُلًا ثَائِرَ الرَّأْسِ , فَقَالَ: «لِمَ يُشَوِّهْ أَحَدُكُمْ نَفْسَهُ؟» , وَأَشَارَ بِيَدِهِ أَيْ يَأْخُذُ مِنْهُ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ إِلَّا شِبْلٌ تَفَرَّدَ بِهِ مَسْعَدَةُ

موسیٰ بن زکریا التستری ابو عمران سے مروی حدیث ، حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا جس کا سر گرد و غبار سے بھرا ہو اتھا ۔ آپ نے فرمایا تم اپنا چہرہ بگاڑ کر کیوں رکھتے ہو ؟ یہ کہتے ہوئے آپ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کرکے فرمایا ان بالوں کو کٹوایا بھی کرو ۔ اس حدیث کو عمرو بن دینار سے صرف شبل نے روایت کیا ہے اور اس حدیث کو روایت کرنے میں مسعود بن السیع منفر دہیں ۔

جَابِرٍ ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← شِبْلِ بْنِ عَبَّادٍ ← مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعِ، ← نَهَارُ بْنُ عُثْمَانَ، ← مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا التُّسْتَرِيُّ أَبُو عِمْرَانَ بِالْبَصْرَةِ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1079

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى · حديث 1080

1080 - حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ سَهْلٍ أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غَيَّاثٍ، حَدَّثَنَا قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ الْبَاهِلِيُّ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا قَزَعَةُ

موسیٰ بن سہل ابو عمران الجونی البصری سے مروی حدیث ،حضرت علی بن حسین رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کسی آدمی کے اسلام کا حسن یہ بھی ہے کہ وہ فضولیات کو چھوڑ دے اس حدیث کو عبید اللہ بن عمر سے صرف قزعہ نے روایت کیا ہے ۔

أَبِيهِ ← عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ، ← الزُّهْرِيِّ، ← قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ الْبَاهِلِيُّ، ← عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ← مُوسَى بْنُ سَهْلٍ أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ الْبَصْرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1080

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى · حديث 1081

1081 - حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى الْجَزَرِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا صُهَيْبُ بْنُ عَبَّادِ بْنِ صُهَيْبٍ، حَدَّثَنِي جَدِّي عَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ , حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَهْوَازِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «صَلَاةُ الْمَغْرِبِ وِتْرُ النَّهَارِ , فَأَوْتِرُوا صَلَاةَ اللَّيْلِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هَارُونَ إِلَّا عَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ يَقُولُ: سَأَلْتُ أَبِي عَنْ عَبَّادِ بْنِ صُهَيْبٍ فَقَالَ: إِنَّمَا أَنْكَرُوا عَلَيْهِ مُجَالَسَتَهُ لِأَهْلِ الْقَدَرِ , فَأَمَّا الْحَدِيثُ فَلَا بَأْسَ بِهِ فِيهِ

موسیٰ بن عیسی الجزری البصری سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا نماز مغرب دن کے وتر ہیں اسی طرح رات کی نماز کے وتر بھی پڑھا کرو ۔ اس حدیث کو ہارون سے صرف عباد بن صہیب نے روایت کیا ہے ۔ میں نے عبداللہ بن احمد بن جنبل کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے وہ کہتے ہیں میں نے اپنے والد سے عبادہ بن صہیب کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا محدثین نے ان کو ناپسند کیا ہے کیونکہ یہ قدریوں کے پاس بیٹھا کرتے تھے تاہم ان کی اس روایت کردہ حدیث میں کوئی قدغن نہیں ہے ۔

ابْنِ عُمَرَ ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ← هارون بن إبراهيم الأهوازي ← جَدِّي عَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ ← صُهَيْبُ بْنُ عَبَّادِ بْنِ صُهَيْبٍ، ← مُوسَى بْنُ عِيسَى الْجَزَرِيُّ الْبَصْرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1081

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى · حديث 1082

1082 - حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى الزُّبَيْدِيُّ بِمَدِينَةِ زَبِيدَ بِالْيَمَنِ , حَدَّثَنَا أَبُو حَمَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الزُّبَيْدِيُّ , حَدَّثَنَا أَبُو قُرَّةَ مُوسَى بْنُ طَارِقٍ قَالَ: ذَكَرَ ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَتْ فَاطِمَةُ لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «يَا أَبَتَاهُ مِنْ رَبِّهِ أَدْنَاهُ , يَا أَبَتَاهُ جَنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهُ , يَا أَبَتَاهُ إِلَى جِبْرِيلَ أَنْعَاهُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا أَبُو قُرَّةَ. حَدَّثَنَا الدَّبَرِيُّ , عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ , عَنْ مَعْمَرٍ , عَنْ ثَابِتٍ , عَنْ أَنَسٍ مِثْلَهُ

موسیٰ بن عیسیٰ الزبیدی سے مروی حدیث ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اکرمصلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو سیدہ کائنات حضرت فاطمہ نے کہا " ہائے میرے ابا جان آپ اپنے رب کے کتنے ہی قریب چلے گئے ہیں ہائے میرے ابا جان جنت الفردوس آپ کا ٹھکانا ہو اے میرے ابا جان جبرائیل امین کو میں آپ کی وفات کی خبر دوں گی "اس حدیث کو ابن جریح سے صرف ابو قرہ نے روایت کیا ہے دبری نے عبدالرزاق کے واسطے سے معمر کے ذریعے ثابت کے ذریعے حدیث انس رضی اللہ عنہ سے اسی طرح کی حدیث روایت کی ہے ۔

أَبُو قُرَّةَ مُوسَى بْنُ طَارِقٍ، ← أَبُو حُمَةَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الزُّبَيْدِيُّ، ← مُوسَى بْنُ عِيسَى الزُّبَيْدِيُّ بِمَدِينَةِ زَبِيدَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1082

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى · حديث 1083

1083 - حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَبِي حُسَيْنٍ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو الشَّعْثَاءِ عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ , حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ، حَدَّثَنَا بَشَّارُ بْنُ كِدَامٍ أَخُو مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا الْحَلِفُ حِنْثٌ أَوْ نَدَمٌ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ بَشَّارٍ إِلَّا أَبُو مُعَاوِيَةَ , وَلَا نَحْفَظُ لِبَشَّارٍ حَدِيثًا مُسْنَدًا غَيْرَ هَذَا

موسیٰ ابن ابی الحصین الواسطی سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا قسم کا انجام یا تو قسم توڑنا ہوتا ہے یا شرمندگی ہوتی ہے ۔ اس حدیث کو بشار سے ابو معاویہ نے روایت کیا ہے اور اس حدیث کے علاوہ کوئی بھی مسند حدیث ہمیں محفوظ نہیں ہے ۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ← مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، ← بشار بن كدام أخو مسعر بن كدام ← أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ ← أَبُو الشَّعْثَاءِ عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ، ← مُوسَى بْنُ أَبِي حُسَيْنٍ الْوَاسِطِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1083

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى · حديث 1084

1084 - حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ خَازِمٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ الْحَضْرَمِيُّ، حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُمَيْعٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ , عَنْ أَبِي سَرِيحَةَ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ الْغِفَارِيِّ أَنَّ أَبَا ذَرٍّ الْغِفَارِيَّ، وَقَفَ عَلَى بَنِي غِفَارٍ , فَقَالَ: يَا بَنِي غِفَارٍ , إِنَّ الصَّادِقَ الْمَصْدُوقَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنِي: " أَنَّ النَّاسَ يُحْشَرُونَ ثَلَاثَةَ أَفْوَاجٍ: فَوْجًا طَاعِمِينَ كَاسِينَ , وَفَوْجًا يَمْشُونَ وَيَسْعَوْنَ , وَفَوْجًا تَسْحَبُهُمُ الْمَلَائِكَةُ وَتَحْشُرُهُمُ النَّارُ مِنْ وَرَائِهِمْ " قَالَ: قَدْ عَرَفْنَا هَؤُلَاءِ وَهَؤُلَاءِ , فَمَا بَالُ الَّذِينَ يَمْشُونَ وَيَسْعَوْنَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «تَنْزِلُ الْآفَةُ عَلَى الظَّهْرِ فَلَا يَبْقَى ظَهْرٌ حَتَّى إِنَّ أَحَدَكُمْ لَيُعْطِي أَحَدَكُمُ الْحَدِيقَةَ الْمُتَّخِذَةَ لَهُ بِشَارِفٍ ذَاتِ الْقَتَبِ فَلَا يَجِدُهَا» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْوَلِيدِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ , وَقَدْ رَوَى مُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ

موسیٰ بن خازم الاصبہانی سے مروی حدیث ، حضرت ابو سریحہ حذیفہ بن اسید غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ بنی غفار قبیلے میں جا کر کھڑے ہوئے اور فرمایا اے بنی غفار بیشک صادق و مصدوق نے مجھے یہ بتایا ہے کہ قیامت کے دن لوگوں کو تین جماعتوں میں اٹھایا جائے ۔ ایک جماعت ایسی ہو گی جن کے پیٹ بھرے ہوں گے اور لباس بھی پہنے ہوئے ہوں گے ۔ ایک جماعت ایسی ہو گی جو پیدل چل رہے ہوں گے اور دوڑ بھی رہے ہوں گے ۔ اور ایک جماعت ایسی ہو گی جن کو فرشتے گھسیٹ رہے ہوں گے اور ان کے پیچھے سے آگ ان کو ہانک رہی ہو گی ۔ ایک صحابی نے عرض کیا ہم ان دو جماعتوں کو تو جانتے ہیں لیکن وہ جماعت کون سی ہو گی جو پیدل بھی چل رہے ہوں گے اور دوڑ بھی رہے ہوں گے؟ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ان کی سواریوں پر آفت نازل ہو گی تو کوئی سواری باقی نہ رہے گی حتیٰ کہ کوئی شخص ایک سالہ یا لان کسی اونٹنی کے لیے اپنا سر سبز باغ بھی مول لگا دے گا تب بھی اس کو سواری باقی نہ رہے گی حتیٰ کہ کوئی شخص ایک سالہ پالان کسی اونٹنی کے لیے اپنا سرسبز باغ بھی مول لگا دے گا تب بھی اس کو سواری کے لیے وہ نہیں ملے گی ۔ اس حدیث کو ثابت بن ولید سے صرف محمد بن بکیر نے روایت کیا ہے اور محمد بن فضیل نے اور یزید بن ہارون نے ولید بن عبداللہ سے احادیث نقل کی ہے ۔ اس حدیث کو ثابت بن ولید سے صرف محمد بن بکیر نے روایت کیا ہے اور محمد بن فضیل نے اور یرید بن ہارون نے ولید بن عبداللہ سے احادیث نقل کی ہیں ۔

أبي سريحة حذيفة بن أسيدٍ الغفاري، ← أَبِي الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ ← أَبِي ← ثَابِتُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ جُمَيْعٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ الْحَضْرَمِيُّ ← مُوسَى بْنُ خَازِمٍ الْأَصْبَهَانِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1084

chevron_left Previous
1…495051…100
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter
33. Chapter
34. Chapter
35. Chapter
36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter