المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 1049
1049 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التُّسْتَرِيُّ الدِّيبَاجِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبِ بْنِ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ عُبَيْدَةَ التَّمَّارُ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ خَيْثَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ، عَنْ عَلِيٍّ، كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ قَالَ: إِذَا حَدَّثْتُكُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَلَأَنْ أَخِرَّ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَكْذِبَ عَلَيْهِ , وَإِنِّي سَمِعْتُهُ عَلَيْهِ السَّلَامُ يَقُولُ: «سَتَخْرُجُ أَقْوَامٌ آخِرَ الزَّمَنِ أَحْدَاثُ الْأَسْنَانِ , سُفَهَاءُ الْأَحْلَامِ يَقُولُونَ مِنْ خَيْرِ قَوْلِ الْبَرِيَّةِ لَا يُجَاوِزُ إِيمَانُهُمْ حَنَاجِرَهُمْ , يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ , فَأَيْنَمَا لَقِيتُمُوهُمْ فَاقْتُلُوهُمْ؛ فَإِنَّ فِي قَتْلِهِمْ أَجْرًا لِمَنْ قَتَلَهُمْ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ إِلَّا مُعْتَمِرٌ , تَفَرَّدَ بِهِ عُبَيْدُ بْنُ عُبَيْدَةَ
محمد بن سعید بن عبدالرحمن التستری الدیباجی سے مروی حدیث، حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب میں تمہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی بات بیان کروں تو آپ کی ذات کے بارے میں جھوٹ بولنے سے مجھے یہ زیادہ عزیز ہے کہ میں آسمان سے زمین پر گر جاؤں میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا عنقریب آخری زمانے میں کچھ لوگ پیدا ہوں گے جو نوجوان ہوں گے اور نا سمجھ ہوں گے وہ لوگوں میں سب سے اچھی بات کریں گے لیکن ان کا ایمان ان کے حلق سے نیچے نہیں اتر رہا ہو گا ۔ وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر کمان سے نکل جاتا ہے تم انکو جہاں کہیں ملو ان کو قتل کر ڈالو کیونکہ ان کو قتل کرنا ان کے قاتل کے لیے باعث اجرو ثواب ہو گا ۔ اس حدیث کو سلیمان تیمی سے صرف معتمر نے روایت کیا ہے اور ا ن سے روایت کرنے میں عبید بن عبیدہ منفرد ہیں ۔
عَلِيٍّ کَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ ← سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ← خَيْثَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ← الْاَعْمَشِ ← أَبِيهِ ← مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← عبيد بن عبيدة التمار ← مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبِ بْنِ حَرْبٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التُّسْتَرِيُّ الدِّيبَاجِيُّ،
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1049
