المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 892
892 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحِ بْنِ حَرْبٍ الْعَسْكَرِيُّ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَطَّانُ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَخِيهِ طَلْحَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ , عَنِ الْفُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ، عَنْ زُبَيْدٍ الْيَمَامِيِّ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «يَسِيرُ الرِّيَاءِ شِرْكٌ , إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحِبُّ الْأَتْقِيَاءَ الْأَخْفِيَاءَ الْأَبْرِيَاءَ الَّذِينَ إِذَا غَابُوا لَمْ يُفْتَقَدُوا , وَإِذَا حَضَرُوا لَمْ يُعْرَفُوا , قُلُوبُهُمْ مَصَابِيحُ الْهُدَى , يَخْرُجُونَ مِنْ كُلِّ فِتْنَةٍ سَوْدَاءَ مُظْلِمَةٍ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ زُبَيْدٍ إِلَّا الْفَيَّاضُ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا طَلْحَةُ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ
محمد بن نوح بن حرب العسکری سے مروی حدیث ، حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے ہلکی سی ریا کاری بھی شرک ہے اللہ تعالیٰ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو تقویٰ والے ہیں جو پوشیدہ رہتے ہیں جو گناہوں سے بری ہیں یہ وہ لوگ ہیں اگر غائب ہوں تو کوئی ان کی کمی محسوس نہیں کرتا اور یہ موجود ہوں تو لوگ ان کو پہچانتے نہیں ہیں ان کے دل ہدایت کے روشن چراغ ہوتے ہیں ہر سیاہ تاریک فتنے سے وہ نکل جاتے ہیں ۔ اس حدیث کو زبید الیمامی سے صرف فضیل بن غزوان نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف طلحہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں اسحاق بن سلمان منفرد ہیں ۔
مُّعَاذِ بْنِ جَبَلِ ← ابْنِ عُمَرَ ← مُجَاهِدٍ ← زُبَيْدٍ الْيَمَامِيِّ، ← الْفُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ ← أَخِيهِ طَلْحَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ، ← إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَطَّانُ، ← مُحَمَّدُ بْنُ نُوحِ بْنِ حَرْبٍ الْعَسْكَرِيُّ،
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 892
