المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 904
904 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ الْوَرَّاقُ، حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِيَّاكُمْ وَمُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبَ؛ فَإِنَّ مَثَلَ مُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ كَمَثَلِ قَوْمٍ نَزَلُوا بِبَطْنِ وَادٍ , فَجَاءَ ذَا بِعُودٍ وَذَا بِعُودٍ حَتَّى جَمَعُوا مَا أَنْضَجُوا بِهِ خُبْزَهُمْ , وَإِنَّ مُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ مَتَى يُؤْخَذْ بِهَا صَاحِبُهَا تُهْلِكْهُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ إِلَّا أَنَسٌ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ
محمد بن لعباس الاخرم سے مروی حدیث ، حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا خود کو حقیر قسم کے گناہوں سے بچا کر رکھو کیونکہ حقیر قسم کے گناہوں کی مثال ان لوگوں کی طرح ہے جوکسی وادی کے اندر ٹھہرے ، ایک شخص کچھ لکڑیاں لے کر آیا دوسرا شخص کچھ لکڑیاں لے کر آیا حتیٰ کہ انہوں نے اتنی لکڑیاں جمع کر لیں جس کے ساتھ وہ اپنا کھانا وغیرہ پکا سکیں اور جب کوئی چھوٹے چھوٹے گناہوں میں مبتلا ہو جاتا ہے تو یہ ان کے لیے باعث ہلاکت ہے ۔ اس حدیث کو ابو حازم سے صرف انس نے روایت کیا ہے اور ابو حازم کا اصل نام " سلمہ بن دینار " ہے اور ان سے روایت کرنے میں عبدالوہاب منفرد ہیں ۔
سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، ← أَبِي حَازِمٍ ← أَبُو ضَمْرَةَ أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، ← عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْحَکَمِ الْوَرَّاقُ ← مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ،
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 904
