المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 868
868 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ كِسَاءٍ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ سَالِمٍ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّجَّارُ، حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: وَافَقْتُ رَبِّي فِي ثَلَاثٍ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , هَذَا مَقَامُ إِبْرَاهِيمَ لَوِ اتَّخَذْنَاهُ مُصَلًّى , فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: {وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى} [البقرة: 125] وَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , لَوْ حَجَبْتَ نِسَاءَكَ فَإِنَّهُ يَدْخُلُ عَلَيْكَ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ , فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ الْحِجَابِ {وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ} [الأحزاب: 53] , وَقُلْتُ فِي أُسَارَى بَدْرٍ: اضْرِبْ أَعْنَاقَهُمْ , فَاسْتَشَارَ أَصْحَابَهُ , فَأَشَارُوا عَلَيْهِ بِأَخْذِ الْفِدَاءِ , فَأَنْزَلَ اللَّهُ {مَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَكُونَ لَهُ أَسْرَى حَتَّى يُثْخِنَ فِي الْأَرْضِ} [الأنفال: 67] الْآيَةَ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قُرَّةَ بْنِ خَالِدٍ إِلَّا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّجَّارِيُّ الرَّازِيُّ الْإِمَامُ تَفَرَّدَ بِهِ الْعَلَاءُ بْنُ سَالِمٍ
محمد بن احمد بن کسآ ء الواسطی سے مروی حدیث ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ، حضرت عمر بن خطاب نے فرمایا تین مواقع پر میں نے اپنے رب کی موافقت کی ہے ۔ 1۔ میں نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ مقام ابراہیم ہے کیا ہی اچھا ہو کہ ہم اس کو نماز کی جگہ بنالیں تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرما دی " مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بنا لو " (البقرۃ 125) ۔2۔ میں نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کتنا ہی اچھا ہو کہ آپ کی ازواج پردہ کیا کریں کیونکہ ہر اچھا برا شخص آپ کے پاس آتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے پردے کے احکام نازل فرمائے ۔ " اور جب تم ان سے کوئی چیز مانگو تو پردے کے پیچھے سے رہ کر مانگو" ۔3۔ جنگ بدر کے قیدیوں کے بارے میں میرے رائے یہ تھی کہ ان کو قتل کر دیا جائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحانہ کرام رضی اللہ عنہم سے مشورہ کیا سب نے مشورہ دیا کہ ان سے فدیہ لیا جائے ، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی ۔ " کسی نبی کو لائق نہیں ، کافروں کو زندہ قید کرے جب تک زمین میں ان کا خون نہ بہائے"(ترجمہ کنزالایمان امام احمد رضا )اس حدیث کو قرہ بن خالد سے صرف حفص بن عمر حجاری رازی امام نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں علاء بن سالم منفرد ہیں ۔
عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَافَقْتُ رَبِّي فِي ثَلَاثٍ قُلْتُ ← اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، ← قُرَّۃُ بْنُ خَالِدٍ ← حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّجَّارُ ← الْعَلَاءُ بْنُ سَالِمٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ كِسَاءٍ الْوَاسِطِيُّ،
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 868
