المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 784
784 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ هَارُونَ الْحَلَبِيُّ الْمِصِّيصِيُّ، بِالْمَصِّيصَةِ , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُسْنَدِيُّ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ أَسْلَمَ الْعَدَوِيُّ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنِ أَبُو بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةٍ , فَاسْتَيْقَظْنَا وَلَيْسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ , فَقُلْنَا: نَطْلُبُهُ , فَإِنَّا عَلَى ذَلِكَ إِذْ سَمِعْنَا صَوْتًا هَدِيرًا كَهَدِيرِ الرَّحَا , فَأَتَيْنَا الصَّوْتَ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ , فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , تَقُومُ مِنْ فِرَاشِكِ وَنَحْنُ حَوْلَكَ وَلَا تُوقِظُ أَحَدًا مِنَّا وَنَحْنُ بِأَرْضِ الْعَدُوِّ فَقَالَ: «إِنَّهُ أَتَانِي آتٍ مِنْ رَبِّي فَخَيَّرْنِي بَيْنَ أَنْ يَدْخُلَ نِصْفُ أُمَّتِي الْجَنَّةَ أَوِ الشَّفَاعَةِ , فَاخْتَرْتُ الشَّفَاعَةَ» , فَقَالَ أَبُو مُوسَى: فَقُلْتُ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْ أَهْلِ الشَّفَاعَةِ , فَقَالَ: «اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْ أَهْلِهَا» , ثُمَّ قَالَ آخَرُ , فَقَالَ آخَرُ , ثُمَّ قَالَ آخَرُ , فَلَمَّا كَثُرُوا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «شَفَاعَتِي لِمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ , وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يُونُسَ إِلَّا سَهْلٌ
محمد بن احمد بن ہارون الحلبی المصیصی سے مروی حدیث، حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک غزوہ میں تھے ہم بیدار ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے بستر پر موجود پایا ہم نے آپ کو ڈھونڈنے کا ارادہ کیا اسی دوران ہمیں چکی کے چلنے کی سی آواز سنائی دی ہم اس آواز کے قریب آئے تو وہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم موجود تھے ۔ ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ اپنے بستر سے اٹھ کر تشریف لے آئے ہم آپ کے قریب موجود تھے آپ نے ہم میں سے کسی کو بھی بیدار نہیں کیا جب کہ ہم دشمن کے علاقے میں ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو موسیٰ سے فرمایا میرے رب کی جانب سے کوئی آنے والا میرے پاس آیا اس نے مجھے یہ اختیار دیا کہ میں اپنی امت کو جنت میں لے جاؤں یا حق شفاعت لے لوں ۔ میں نے حق شفاعت لے لیا ۔ ابو موسیٰ فرماتے ہیں میں نےعر ض کیا اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیے کہ وہ مجھے شفاعت والوں میں سے کر دے آپ نے دعا مانگی اے اللہ اس کو اہل شفاعت میں سے کر دے پھر دوسرے صحابی نے بھی یہی گزارش کی پھر تیسرے نے کی پھر چھوتھے نے بھی یہی درخواست کی جب یہ گزارشات بہت زیادہ ہو گئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا میری شفاعت ہر اس شخص کے لیے ہے جو لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پڑھنے والا ہے ۔ اس حدیث کو یونس بن عبید سے صرف سہل بن اسلم نے روایت کیا ہے ۔
اَبِیْ مُوْسیٰ ← أَبُو بُرْدَةَ ← حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، ← يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ← سهل بن أسلم العدوي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُسْنَدِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ هَارُونَ الْحَلَبِيُّ الْمِصِّيصِيُّ،
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 784
