المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْقَافِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْقَاسِمُ · حديث 760
760 - حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبِرْتِيُّ بِبَغْدَادَ , حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ السَّامِيُّ، حَدَّثَنَا حُصَيْنُ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ قَيْسٍ الرَّحْبِيِّ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَزُولُ قَدَمَا عَبْدٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُسْأَلَ عَنْ خَمْسَةٍ: عَنْ عُمْرِهِ فِيمَا أَفْنَاهُ , وَشَبَابِهِ فِيمَا أَبْلَاهُ , وَعَنْ مَالِهِ مِنْ أَيْنَ اكْتَسَبَهُ وَفِيمَ أُنْفِقَهُ , وَعَنْ مَا عَمِلَ فِيمَا عَلِمَ " لَا يُرْوَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ
ابو فضل قاسم بن محمد البرتی سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے قیامت کے دن بندے کو اس وقت تک ہلنے نہیں دیا جائے گا جب تک پانچ چیزوں کے بارے میں سوال نہ کر لیا جائے گا اس کی زندگی کے بارے میں کہ کن اعمال میں زندگی پوری کی اور اسکی جوانی کےبارے میں کہ کیسی گزاری اور اس کے مال کے بارے میں کہ کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا اور کہ اپنے علم پر کتنا عمل کیا ؟۔ اس حدیث کو عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا گیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں حمید بن مسعدہ منفردہیں ۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← ابْنِ عُمَرَ ← عَطَاءٍ، ← حسين بن قيس الرحبي ← حصين بن نمير ← حميد بن مسعدة السامي ← أَبُو الْفَضْلِ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبِرْتِيُّ بِبَغْدَادَ
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 760
