Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الشِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ شَبَابٌ · حديث 496

496 - حَدَّثَنَا شَبَابُ بْنُ صَالِحٍ الْوَاسِطِيُّ الْمُعَدِّلُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّشَائِي , حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، عَنْ عَنْبَسَةَ الْحَدَّادِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَأَبِي سَلَمَةَ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «الْمِرَاءُ فِي الْقُرْآنِ كُفْرٌ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ سَعِيدٍ وَأَبِي سَلَمَةَ إِلَّا عَنْبَسَةُ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قرآن میں شک کی بنیاد پر مناظرہ کرنا کفر ہے ۔ اس حدیث کو زہری کے واسطے سے سعید اور ابو سلمہ سے صرف عنبہ نے روایت کیا ہے ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ ← الزُّهْرِيِّ، ← عَنْبَسَةَ الْحَدَّادِ، ← يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّشَائِيُّ ← شَبَابُ بْنُ صَالِحٍ الْوَاسِطِيُّ الْمُعَدِّلُ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 496

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الشِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ شَرَاحِيلُ · حديث 497

497 - حَدَّثَنَا شَرَاحِيلُ بْنُ الْعَلَاءِ أَبُو الْوَرْدِ الْبَالِسِيُّ الْقَاضِي، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ هِشَامٍ الْحَلَبِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكُ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ «صَلَّى خَلَفَ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مَالِكٍ إِلَّا ابْنُ الْمُبَارَكِ تَفَرَّدَ بِهِ عُبَيْدُ بْنُ هِشَامٍ أَبُو نُعَيْمٍ الْقَلَانِسِيُّ

حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی ۔ اس حدیث کو مالک سے صرف ابن المبارک نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عبید بن ہشام ابو نعیم القلانسی منفرد ہیں ۔

جَابِرٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ← مالک بن أنس ← عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ ← عُبَيْدُ بْنُ هِشَامٍ الْحَلَبِيُّ ← شَرَاحِيلُ بْنُ الْعَلَاءِ أَبُو الْوَرْدِ الْبَالِسِيُّ الْقَاضِي

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 497

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الشِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ شَيْبَانُ · حديث 498

498 - حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو أَحْمَدَ الْمِسْمَعِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ، عَنْ مَعْرُوفٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَوْصَانِي خَلِيلِي أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِثَلَاثٍ: «صِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ , وَالْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ , وَالْوِتْرِ قَبْلَ النَّوْمِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ إِلَّا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ , وَمَعْرُوفٌ بَصْرِيُّ ثِقَةٌ لَمْ يَرْوِهِ عَنْهُ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ وَاسِعٍ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے خلیل ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے تین وصیتیں فرمائی تھیں ، 1۔ ہر مہینے میں تین روزے رکھوں ، 2 ۔ جمعہ کے دن غسل کروں ، 3۔ سونے سے پہلے وتر پڑھ لیا کروں۔ اس حدیث کو محمد بن واسع سے صرف نوح بن قیس نے روایت کیا ہے اور معروف نامی راوی بصری ہیں ثقہ ہیں ۔ اور ان سے صرف محمد بن واسع نے روایت کیا ہے ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مَعْرُوفٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ ← نُوحُ بْنُ قَيْسٍ ← نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ← شَيْبَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو أَحْمَدَ الْمِسْمَعِيُّ الْبَصْرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 498

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الصَّادِ ‹ مَنِ اسْمُهُ صَالِحٌ · حديث 499

499 - حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ شُعَيْبٍ أَبُو شُعَيْبٍ الزَّاهِدُ الْبَصْرِيُّ بِمِصْرَ , حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ الْمُؤَذِّنُ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ فِي قَرْيَةٍ آمَنَهَا اللَّهُ مِنْ عَذَابِهِ ذَلِكَ الْيَوْمَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ صَفْوَانَ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب کسی بستی میں موذن اذان دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس بستی کو اس دن کے لئے عذاب سے محفوظ فرما دیتا ہے ۔ اس حدیث کو صفوان سے صرف عبدالرحمن نے روایت کیا ہے ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ، ← عبد الرحمن بن سعد بن عمار بن سعد المؤذن ← بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ ← صَالِحُ بْنُ شُعَيْبٍ أَبُو شُعَيْبٍ الزَّاهِدُ الْبَصْرِيُّ بِمِصْرَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 499

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الصَّادِ ‹ مَنِ اسْمُهُ صَالِحٌ · حديث 500

500 - حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مُقَاتِلِ بْنِ صَالِحٍ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا أَبُو هَمَّامٍ مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ , حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَسَنِ الْعَنْبَرِيُّ، عَنْ هَارُونَ بْنِ رِيَابٍ، عَنْ كِنَانَةَ بْنِ نُعَيْمٍ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ مُخَارِقٍ الْهِلَالِيِّ قَالَ: حَمَلْتُ حَمَالَةً عَنْ قَوْمِي، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ , فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنِّي حَمَلْتُ حَمَالَةً عَنْ قَوْمِي , فَأَعِنِّي فِيهَا , فَقَالَ: «بَلْ نَحْتَمِلُهَا عَنْكَ يَا قَبِيصَةُ , هِيَ لَكَ فِي الصَّدَقَةِ إِذَا جَاءَتْ» ثُمَّ قَالَ: " يَا قَبِيصَةُ , إِنَّ الْمَسْأَلَةَ لَا تَحِلُّ إِلَّا لِإِحْدَى ثَلَاثٍ: رَجُلٌ تَحَمَّلَ حَمَالَةً عَنْ قَوْمِهِ أَرَادَ بِهَا الْإِصْلَاحَ , فَسَأَلَ فَإِذَا بَلَغَ أَوْ كَرِبَ أَمْسَكَ , وَرَجُلٌ أَصَابَتْهُ جَائِحَةٌ , فَاجْتَاحَتْ , فَأَجَاحَتْ مَالَهُ , فَسَأَلَ حَتَّى يُصِيبَ سِدَادًا مِنْ عَيْشِ , وَرَجُلٌ أَصَابَتْهُ فَاقَةٌ , فَمَشَى مَعَهُ ثَلَاثَةٌ مِنْ ذَوِي الْحِجَا مِنْ قَوْمِهِ , فَيَقُولُونَ: إِنَّ فُلَانًا قَدْ أَصَابَتْهُ فَاقَةٌ , فَيَسْأَلُ , فَإِذَا أَصَابَ قِوَامًا أَوْ سِدَادًا مِنْ عَيْشٍ أَمْسَكَ , فَمَا سِوَاهُنَّ مِنَ الْمَسْأَلَةِ سُحْتٌ يَأْكُلُهُ صَاحِبُهُ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَنْبَرِيِّ الْقَاضِي إِلَّا أَبُو هَمَّامٍ تَفَرَّدَ بِهِ صَالِحُ بْنُ مُقَاتِلٍ , عَنْ أَبِيهِ

حضرت قبیصہ بن مخارق الہلالی فرماتے ہیں ، میں نے اپنی قوم کو دیت دینا تھی ، میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں آیا اور عرض کی : میری قوم کی جانب سے میرے ذمے دیت دینا ہے ، آپ کو اس سلسلے میں میری مدد فرمائیں ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : اے قبیصہ ( مدد کو رہنے دیجیے ) آپ کی طرف سے آپ کی دیت ہم ادا کر دیتے ہیں ، جب صدقات کا مال آئے گا تو اس میں سے تجھے مل جائیں گے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : اے قبیصہ صرف تین مواقع پر سوال کرنا جائز ہے ۔ 1۔ ایک آدمی جو اصلاح کے ارادے سے اپنی قوم کا کوئی تاوان اپنے ذمے لیتا ہے تو وہ اس کو پورا کرنے کے لئے سوال کرتا ہے ، جب مال پورا ہو جائے یا پورا ہونے کے قریب ہو جائے تو سوال کرنے سے رک جائے ۔ 2۔ ایسا شخص جس پر کوئی مصیبت آئے اور وہ اس کو محتاج کر دے ، وہ سوال کرے اور اپنی گزر اوقات کے مطابق مال جمع کر لے ۔ 3۔ ایسا آدمی جو فاقہ کشی میں مبتلا ہو ، اس کے ساتھ اس کی قوم کے تین با شعور لوگ موجود ہوں اور وہ کہیں فلاں آدمی فاقہ کشی میں مبتلا ہے اور وہ اس کے لئے سوال کریں ، جب اس کی ضرورت روزی جمع ہو جائے اور بسر اوقات کے مطابق مال جمع ہو جائے تو سوال کرنے سے رک جائے ۔ ان تین لوگوں کے علاوہ سوال کرنا حرام ہے اور جو اس طرح( کہ اس کے پاس تین میں سے کوئی بھی عذر نہ ہو ) سوال کر کے کھاتا ہے وہ حرام کھاتا ہے ۔ اس حدیث کو عبید اللہ بن الحسن العنبری القاضی سے صرف ابو ہمام نے روایت کیا ہے اور اس کو صالح بن مقاتل اپنے والد سے روایت کرنے میں منفرد ہیں ۔

قَوْمِي، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: ← حَمَلْتُ حَمَالَةً ← قَبِيصَةَ بْنِ مُخَارِقٍ الْهِلَالِيِّ، ← کِنَانَةَ بْنِ نُعَيْمٍ ← هَارُونُ بْنُ رِئَابٍ، ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَسَنِ الْعَنْبَرِيُّ، ← أَبُو هَمَّامٍ مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ، ← أَبِي ← صَالِحُ بْنُ مُقَاتِلِ بْنِ صَالِحٍ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 500

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الصَّادِ ‹ مَنِ اسْمُهُ صَالِحٌ · حديث 501

501 - حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي مُقَاتِلٍ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ الْبَارِقِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ السِّخْتِيَانِيِّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «لَا طَلَاقَ إِلَّا بَعْدَ نِكَاحٍ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا عَاصِمٌ تَفَرَّدَ بِهِ الْقُطَعِيُّ

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : طلاق ، نکاح کے بعد ہی دی جا سکتی ہے ۔ اس حدیث کو ایوب سے صرف عاصم نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں قطی منفرد ہیں ۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← اَیُّوْبَ السَّخْتِیَانِیِّ ← عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ الْبَارِقِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ ← صَالِحُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي مُقَاتِلٍ الْبَغْدَادِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 501

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الصَّادِ ‹ مَنِ اسْمُهُ صَدَقَةُ · حديث 502

502 - حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خَرُوفٍ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ مُحَمَّدٍ السَّدُوسِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْه وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ , فَلَمْ يَعْمَلْهَا كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً , فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ لَهُ عَشْرَ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِ مِائَةٍ وَسَبْعِ أَمْثَالِهَا , وَمَنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا لَمْ تُكْتَبْ عَلَيْهِ , فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ عَلَيْهِ سَيِّئَةً أَوْ يَمْحُوهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا أَشْعَثُ

حضرت ابو زر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے نیکی کا ارادہ کیا ابھی اس پر عمل نہیں کیا تب بھی اس کے نامہ اعمال میں ایک نیکی کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے اور اگر عمل کر لے تو اس کو دس سے سات سے تک نیکیوں کا ثواب دیا جات ہے اور جس نے گناہ کا ارادہ کیا اس پر عمل نہ کیا تو اس کو نہیں لکھا جاتا ، اگر عمل کر لے تو صرف ایک گناہ لکھا جاتا ہے اس کو بھی مٹا دیا جاتا ہے ۔ اس حدیث کو حسن سے صرف اشعث نے روایت کیا ہے۔

اَبِیْ ذَرٍّ ← صَعْصَعَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ ← الْحَسَنِ، ← أَشْعَثَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ← مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، ← هِشَامُ بْنُ مُحَمَّدٍ السَّدُوسِيُّ، ← صَدَقَةُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خَرُوفٍ الْمِصْرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 502

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الضَّادِ ‹ مَنِ اسْمُهُ ضِرَارٌ · حديث 503

503 - حَدَّثَنَا ضِرَارُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ضِرَارٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ الضَّبِّيُّ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ، أَنَّ قَزَعَةَ مَوْلَى عَبْدِ الْقَيْسِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ، سَمِعَ عِكْرِمَةَ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ يَقُولُ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَعَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا خَلْفَنَا تُصَلِّي مَعَنَا , وَأَنَا إِلَى جَنْبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَزَعَةَ إِلَّا زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ جُرَيْجٍ

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایک پہلو میں کھڑے ہو کر نماز پڑھی اور عائشہ رضی اللہ عنہا ہمارے پیچھے کھڑی ہمارے ہمراہ نماز پڑھ رہی تھیں۔ اور میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پہلے میں کھڑا تھا ۔ اس حدیث کو قزعہ سے صرف زیاد بن سعد نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابن جریج منفرد ہیں ۔

زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ← أحمد بن يونس الضبي ← ضِرَارُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ضِرَارٍ الْأَصْبَهَانِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 503

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الطَّاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ طَالِبٌ · حديث 504

504 - حَدَّثَنَا طَالِبُ بْنُ قُرَّةَ الْأَذَنِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ الْبَصْرِيُّ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا اشْتَكَى أَحَدُكُمْ فَلْيَضَعْ يَدَهُ عَلَى ذَلِكَ الْوَجَعِ , ثُمَّ لِيَقُلْ: بِسْمِ اللَّهِ , وَبِاللَّهِ أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ وَجَعِي هَذَا " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ الْبَصْرِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ الطَّبَّاعِ

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب کسی درد ہو تو درد کے مقام پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھے : بسم اللہ ، و باللہ اعوذ بعزۃ اللہ و قدرتہ من شر وجع ھذا " اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں اور اپنے اس درد سے اللہ تعالیٰ کی قدر اور اس کی عزت کی پناہ مانگتا ہوں" ۔ اس حدیث کو ثابت سے صرف محمد بن سالم البصری نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابن طباع منفرد ہیں ۔

أَنَسٍ، ← ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ← مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ الْبَصْرِيُّ، ← محمد بن عيسى الطباع ← طَالِبُ بْنُ قُرَّةَ الْأَذَنِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 504

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الطَّاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ طَاهِرٌ · حديث 505

505 - حَدَّثَنَا طَاهِرُ بْنُ يَحْيَى الْعَلَوِيُّ الْمَدَنِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي مَيْسَرَةَ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رَوَّادٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي قَيْسُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْكَلْبُ الْأَسْوَدُ وَالْحِمَارُ وَالْمَرْأَةُ» , فَقُلْتُ لِأَبِي ذَرٍّ: فَمَا شَأْنُ الْكَلْبِ الْأَسْوَدِ مِنْ بَيْنِ الْكِلَابِ؟ , فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِي , سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَمَا سَأَلْتَنِي فَقَالَ: «يَا أَبَا ذَرٍّ , إِنَّ الْكَلْبَ الْأَسْوَدَ شَيْطَانٌ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا ابْنُ جُرَيْجٍ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا عَبْدُ الْمَجِيدِ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي مَيْسَرَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ: قَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: لَا يَجُوزُ صَيْدُ الْكَلْبِ الْأَسْوَدِ , وَقَالَهُ أَشْعَثُ عْنِ الْحَسَنِ

حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کالا کتا، گدھا، اور عورت نماز توڑ دیتے ہیں ۔ میں نے حضرت ابوزر رضی اللہ عنہ سے کہا : باقی کتوں میں کالے کتے کی کیا خصوصیت ہے ؟ آپ نے فرمایا : اے میرے بھتیجے جیسے تم نے مجھ سے پوچھا ہے ، اسی طرح میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : اے ابوذر ! کالا کتا ، شیطان ( یعنی جن ) ہوتا ہے ۔ اس حدیث کو قیس بن سعد سے صرف ابن جریج نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف عبدالمجید نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف عبدالمجید نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابن ابی میسرہ منفرد ہیں ۔ ابو القاسم کہتے ہیں : امام احمد حنبل نے فرمایا : کالے کتے کا شکار ( یعنی اس سے شکار کروانا ) جائز ہے اور اشعت نے حسن کے حوالے سے بھی یہی موقف بیان کیا ہے ۔

اَبِیْ ذَرٍّ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ← حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، ← قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رَوَّادٍ، ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي مَيْسَرَةَ ← طَاهِرُ بْنُ يَحْيَى الْعَلَوِيُّ الْمَدَنِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 505

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الطَّاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ طَاهِرٌ · حديث 506

506 - حَدَّثَنَا طَاهِرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ الْقَاضِي الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ مُوسَى بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ صَلَّى الضُّحَى اثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً بَنَى اللَّهُ لَهُ بِهَا قَصْرًا مِنْ ذَهَبٍ فِي الْجَنَّةِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ ثُمَامَةَ إِلَّا حَمْزَةُ بْنُ مُوسَى تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : جس نے چاشت کی بارہ رکعتیں پڑھیں، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں سونے کا محل بنائے گا۔ اس حدیث کو ثمامہ سے صرف حمزہ بن موسیٰ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں محمد بن اسحاق منفرد ہیں ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ، ← حَمْزَةَ بْنِ مُوسَى بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← أَبِي ← يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، ← عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ← طَاهِرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ الْقَاضِي الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 506

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الطَّاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ طَاهِرٌ · حديث 507

507 - حَدَّثَنَا طَاهِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ البَّابُسْتُرِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُوسَى بْنِ مَرْوَانَ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَاصِمٍ الْحِمَّانِيُّ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مِقْسَمٍ الْبُرِّيُّ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَالِمٌ لَمْ يَنْفَعْهُ عِلْمُهُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْمَقْبُرِيِّ إِلَّا عُثْمَانُ الْبُرِّيُّ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب اس شخص کو ہوگا ، جس کو اس کے علم نے نفع نہ دیا ہو۔ اس حدیث کو مقبری سے صرف عثمان البری نے روایت کیا ہے ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، ← عُثْمَانُ بْنُ مِقْسَمٍ الْبُرِّيِّ، ← عبد الله بن عاصمٍ الحماني، ← عَلِيُّ بْنُ مُوسَى بْنِ مَرْوَانَ الرَّازِيُّ، ← طَاهِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ البَّابُسْتُرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 507

chevron_left Previous
1234…100
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter